Friday, May 20, 2016

Why Are Muslims So Upset That Donald Trump’s Administration Will Bar Muslims From Entering America?

Why Are Muslims So Upset That Donald Trump’s Administration Will Bar Muslims From Entering America? 

 مجیب خان
There are over 1.3 billion Muslims in the world
There are over 1.2 billion people in China
          لندن نے ایک ایسے وقت ایک مسلمان کو اپنا میئر منتخب کیا ہے کہ جب دنیا بھر میں مسلمانوں پر برا وقت آیا ہوا ہے۔ اور امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم میں ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کا صدر بننے کے بعد پہلا صدارتی حکمنامہ مسلمانوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگانے کے لئے جاری کریں گے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسا تھا کہ جیسے امریکہ نے ہیرو شیما پر نہیں بلکہ مسلمانوں پر ایٹم بم گرایا تھا۔ ایسے حالات میں مسلمان لندن کے لوگوں کے خلوص کے ساتھ ممنون ہیں کہ انہوں نے ایک مسلمان کو اپنا میئر منتخب کیا ہے۔ جو مسلمانوں کے لئے اتنا ہی بڑا اعزاز ہے کہ جتنا بڑا لندن کا مقام دنیا میں ہے۔ اب اگر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہو جاتے ہیں اور مسلمانو ں کے امریکہ آنے پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ اور پھر برطانیہ کے آئندہ انتخابات میں لیبر پارٹی صادق خان کو وزیر اعظم کے لئے نامزد کرتی ہے۔ اور صادق خان بھاری اکثریت سے برطانیہ کے وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو پھر کیا ہو گا؟ انگریز ہمیشہ دور کی سوچتے ہیں۔ اور جو تبدیلیاں ابھی دور ہیں۔ انہیں شاید محسوس کر رہے ہیں۔
        مسلمانوں کو اس لئے پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ میں ان کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔ دنیا میں 1.3 بلین مسلمان ہیں۔ اور تقریباً 900 ملین مسلمان پہلے ہی اس لئے خوش نہیں ہیں کہ ان کے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے۔ دنیا کی آبادی 6.5 بلین ہے۔ جبکہ امریکہ کی آبادی 300 ملین ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ میں جب مسلمانوں کے امریکہ آنے پر پابندی ہو گی۔ اس صورت میں یہ امریکہ سے کٹ جائیں گے۔ ادھر بحر جنوبی چین میں امریکہ کی فوجی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ اور چین کی ابھرتی طاقت کی ناکہ بندی کے لئے مشرقی ایشیا میں نئے فوجی اتحاد اور فوجی اڈے قائم کرنے کی پالیسی کو مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے۔ جس سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ چین کے عوام اپنے ملک کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کے مسئلہ پر بڑے حساس ہیں۔ اور وہ اپنے ملک کے اطراف امریکہ کی ان فوجی سرگرمیوں سے خوش نہیں ہوں گے۔ چین کے عوام میں   بھی امریکہ کی مخالفت بڑھ  جاۓ گی۔ اور 1.3 بلین چینی عوام بھی امریکہ کے خلاف ہو جائیں گے۔ اب 1.3 بلین مسلمانوں کے ساتھ 1.3 بلین چینی عوام بھی امریکہ کے خلاف ہو جائیں گے۔ یوکرین کے مسئلہ پر روس اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو گیے ہیں۔ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی بندشیں عائد کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے اطراف نیٹو کی فوجی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ روس کے 150 ملین لوگ امریکہ کے اس Behavior سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ اور پھر یہ بھی 1.3 بلین مسلمانوں اور 1.3 بلین چینیوں کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
        بھارت کی آبادی 1.3 بلین ہے۔ اور اس میں تقریباً  180 ملین مسلمان ہیں۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ لہذا اسے دنیا کی اکثریت کے ساتھ رہنا ہو گا۔ بھارت کے ہمسا یہ میں 1.3 بلین چینیوں، 1.3 بلین مسلمانوں اور 150 ملین روسیوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات جب زیادہ کشیدہ ہوں گے۔ بھارت کو پھر اپنی 1950 کی غیرجانبدار نہ پالیسی کو Revive کرنا ہو گا۔ بھارت کے 60 ، 70 اور 80 کے عرشوں  میں امریکہ کے ساتھ جس طرح کے تعلقات تھے۔ وہ تاریخ دونوں ملکوں کے تعلقات میں واپس آ جاۓ گی۔ لیکن یہ یقینی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اگر امریکہ کے 45 ویں صدر بن جاتے ہیں تو پھر دنیا حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھے گی۔ اور یہ ان انقلابی تبدیلیوں کا خوف ہے جو ری پبلیکن پارٹی میں ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی نامزدگی کی مخالفت کا سبب بھی ہے۔ جو شخص اپنی جیب سے 49 ملین ڈالر صرف ری پبلیکن پارٹی کی پرائم ریز میں خرچ کر رہا ہے۔ وہ Crook سیاستدان کیسے ہو سکتا ہے۔
        یہ مسلمان تھے جنہوں نے کمیونزم کے خلاف سرد جنگ کو ایک گرم جنگ میں تبدیل کیا تھا۔ اور افغانستان میں سوویت یونین کو بالآخر شکست دی تھی۔ اور امریکہ کو سرد جنگ سے آزاد کرایا تھا۔ پھر امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور بن گیا تھا۔ اور یہ دنیا کے 1.3 بلین مسلمان تھے۔ جن کے بغیر امریکہ سرد جنگ سے آزاد نہیں ہو سکتا تھا۔ لیکن سرد جنگ کا خاتمہ مسلمانوں کے مفاد میں ثابت نہیں ہوا تھا۔ مسلم ملکوں کو اپنے مسلمانوں کو سرد جنگ کی سیاست سے الگ تھلگ رکھنا چاہیے تھا۔ جس طرح بھارت نے اپنے ہندوؤں کو سرد جنگ کی سیاست سے الگ رکھا تھا۔ بھارت نے امریکہ سے اپنے مفادات تسلیم کرواۓ تھے۔ اور سوویت یونین سے اپنے مفادات کی تکمیل کروائی تھی۔  سرد جنگ میں یہ بھارت کی غیرجانبدارا نہ حکمت عملی تھی۔ لیکن سرد جنگ میں مسلم ملکوں کی جانبدارانہ سیاست ایک بہت بڑا Blunder تھا۔ اگر سرد جنگ میں مغربی طاقتوں کے مفاد میں یہ جانبداری تھی تو یہ Reciprocal ہونا چاہیے تھی۔ مسلمانوں کو جن تنازعوں کا سامنا تھا۔ مغربی طاقتوں بالخصوص امریکہ کو ان تنازعوں کو حل کرنے میں مدد کرنا چاہیے تھا۔ سرد جنگ کے دور میں فلسطین اسرائیل اور کشمیر بڑے تنازعہ تھے۔ جن پر کئی جنگیں لڑی گئی تھیں۔ اور جنگ کے سیاہ بادل بدستور منڈ لا رہے تھے۔ فاشزم اور نازی ازم کے خلاف جنگ میں امریکہ اور مغربی طاقتوں نے صیہونی یہودیوں سے فلسطین میں ان کی آزاد ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور ان سے کہا تھا کہ وہ نازیوں کو شکست دینے میں ان کی مدد کریں۔ 1945 میں جنگ ختم ہو گئی تھی۔ اتحادی فوجوں کی فتح ہوئی تھی۔ تین سال بعد 1948 میں امریکہ اور مغربی طاقتوں نے فلسطین تقسیم کر دیا اور صیہونی یہودیوں کے لئے ریاست بنا دی تھی۔ اور یہ نئی یہودی ریاست اسرائیل تھی۔ لیکن پھر کمیونزم کے خلاف سرد جنگ کے اختتام پر مسلمانوں کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ اب فلسطینیوں کی آزاد ریاست بنائی جاۓ گی۔ لیکن سرد جنگ ختم ہوۓ اب 26 سال ہو گیے ہیں۔ لیکن فلسطینی ابھی تک اپنی ایک آزاد ریاست کی حسرتوں کے ساتھ قبروں میں جا رہے ہیں۔ پھر مسلمانوں سے یہ کہا گیا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل میں صدام حسین ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب صدام حسین کا مسئلہ حل ہو جاۓ گا۔ پھر فلسطین کا تنازعہ حل کیا جاۓ گا۔ اب صدام حسین کا مسئلہ ہوۓ 13 سال ہو گیے ہیں۔ عربوں کو ان کی 13 انچ زمین تک نہیں ملی ہے۔ بلکہ امریکہ کے واچ میں فلسطینیوں کے 13لاکھ گھروں کو تباہ کر کے اسرائیل نے وہاں نئی یہودی بستیاں آباد کر دی ہیں۔ مسلمانوں کو سرد جنگ سے کیا ملا تھا۔ اور سرد جنگ ختم ہونے سے کیا ملا ہے۔ سرد جنگ کا خاتمہ مسلمانوں کے لئے تباہی اور بربادی کا سبب بنا ہے۔ ہر طرف مسلمان جنگوں میں گھرے  ہوۓ ہیں۔ ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ اگر سرد جنگ جاری رہتی تو عراق لیبیا شام افغانستان یمن کو کبھی اس طرح تباہ نہیں کیا جاتا۔ 60 ملین انسان اس طرح یورپ میں در بدر نہیں گھوم رہے ہوتے۔ عورتوں اور بچوں کی لاشیں سمندروں میں نہیں تیر رہی ہوتیں۔ سرد جنگ میں انسانوں کو انسان سمجھا جاتا تھا۔ آج کارپوریشنوں کو انسان سمجھا جاتا ہے۔ مسلمان آج سرد جنگ کو Miss کر رہے ہیں۔       
   


                                                                                                                                                                                              

Monday, May 16, 2016

Squeeze Afghan Warlords, Not Pakistan

Squeeze Afghan Warlords, Not Pakistan

مجیب خان       
"Afghan Warlord  Gul Agha Sherzai  "The Bulldozer




           گزشتہ ماہ افغانستان پر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2016 کے پہلے تین ماہ میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ افغان سیکورٹی فورس کی انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی میں زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہوۓ تھے۔ پہلے تین ماہ میں چھ سو افغان شہری ہلاک اور 1343 زخمی ہوۓ تھے۔ اور ان میں ایک بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں 29 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق درجنوں افغان اسکولوں کو فوجی مقاصد میں استعمال کیا گیا تھا۔ جس سے اسکولوں پر ممکنہ حملوں کی وجہ سے بچے خطروں میں آ  گیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مخالف افغان مسلح گروپوں میں بالخصوص طالبان 60 فیصد شہری ہلاکتوں کے ذمہ دار تھے۔ تاہم یہ توازن اب بدل رہا تھا۔ گزشتہ سال اس دوران 73 فیصد شہریوں کی ہلاکتیں مسلح گروپوں کی کاروائیوں کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔ جبکہ صرف 14 فیصد  شہری ہلاکتیں حکومت کی سیکورٹی فورس کی کاروائیوں کے دوران ہوئی تھیں۔ اور اب یہ 19 فیصد ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ نے افغان شہریوں کی تکالیف اور شہری فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
       اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کی اشاعت کے تقریباً 72 گھنٹوں کے اندر کابل میں بموں کے کئی زبردست دھماکہ ہوۓ تھے۔ جس میں 68 لوگ ہلاک اور 300 زخمی ہوۓ تھے۔ یہ دھماکہ کابل شہر کے وسط میں ہوا تھا۔ جہاں حکومت کی وزارتیں، صدارتی محل، سفارت خانے تھے۔ اور سیکورٹی بہت سخت تھی۔ لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ اس حملہ کا سبب کیا اس رپورٹ سے تھا جس میں اس سال کے پہلے تین ماہ میں حکومت کی سیکورٹی فورس کی کاروائیوں میں چھ سو افغان شہریوں کے ہلاک ہونے کا بتایا گیا تھا۔ اور شہریوں کی ہلاکتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ افغان سیکورٹی فورس پر کس افغان ثقافتی گروپ کا  غلبہ تھا۔ کابل میں دھماکہ بھی وزارت دفاع  سے زیادہ دور نہیں ہوا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جن چھ سو افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا ذکر تھا ان کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا تھا ان کا کس افغان ثقافت سے تعلق تھا۔ افغانستان میں ایک درجن سے زیادہ لڑائیاں مختلف محاذوں پر جاری تھیں۔ لیکن ہر لڑائی کے ریڈار پر صرف طالبان تھے۔
        کابل میں بموں کے دھماکوں کے بعد صدر اشرف غنی نے جو بیان دیا تھا اس میں ان کا سارا غصہ پاکستان پر یہ تھا کہ پاکستان طالبان کے خلاف کچھ نہیں کر رہا تھا۔ صدر اشرف غنی نے کہا کہ "پاکستان طالبان کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کے بجاۓ طالبان کا خاتمہ کرے۔" صدر اشرف غنی سابق صدر بش کے جیسے ترجمان بن گیے تھے اور ان کے اس موقف کو دہرا رہے تھے کہ طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ان کا خاتمہ کیا جاۓ۔ یہ صدر اشرف غنی کی شاید اپنے ملک کے حالات سے لاعلمی تھی۔ جو پاکستان کے سلسلے میں ان کا یہ Attitude تھا۔ ان سے پہلے صدر حامد کرزئی بھی اسی لب و لہجہ میں پاکستان کے بارے میں باتیں کرتے تھے۔ صدر کرزئی تقریباً بارہ سال سے اقتدار میں تھے۔ آخر انہوں نے اپنے ملک کو جنگ سے نکالنے کے لئے کیا کیا تھا؟ جبکہ حقیقت یہ تھی کہ افغانستان کو جنگ کے حالات میں رکھنے کی حکمت عملی کے تحت یہ جنگ فروغ دی جا رہی تھی۔ اگر افغانستان کو جنگ کے حالات سے نکالنا مقصد ہوتا تو یہ جنگ کامیابی کے ساتھ کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔ سولہ سال سے یہ جنگ لڑی جا رہی ہے۔ اور جنگ میں کوئی بڑی کامیابی بھی نہیں ہو رہی ہے۔ یہ خود افغانستان کو جو امن  نہیں دے سکے ہیں۔ اب اس کی توقع یہ پاکستان سے کیسے کر رہے ہیں۔ جب افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کچھ کر سکتا تھا۔ اس وقت بش انتظامیہ نے پاکستان کو اس سے روک دیا تھا۔ اور افغانستان میں طالبان کا خاتمہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا پاکستان سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا۔ زر داری گیلانی حکومت کو بھی یہ ہی پیغام دیا گیا تھا کہ طالبان سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔ امریکہ کی یہ منطق سمجھ سے باہر تھی کہ طالبان سے مذاکرات کیوں نہیں کیے جائیں۔ حالانکہ یہ طالبان جب مجاہدین تھے اور امریکہ کے اتحادی تھے۔ تو اس وقت امریکہ نے سوویت رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے تھے۔ امریکہ نے یہ نہیں کہا تھا کہ جب تک سوویت فوجیں افغانستان سے نہیں جائیں گی سوویت رہنماؤں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔
        کابل میں ایک نام نہاد منتخب حکومت کو جمہوریت کی ڈگری دے دی تھی۔ لیکن امریکہ اور نیٹو افغانستان میں انتہائی Brutal وار لار ڈز  کو مضبوط کر رہے تھے اور ان سے طالبان کا خاتمہ کرنے کا کام لے رہے تھے۔ افغان Brutal وار لار ڈز کے ساتھ  پاکستان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ کیونکہ پاکستان نے طالبان کی حمایت کی تھی۔ اور طالبان نے افغانستان سے وار لارڈز کا نظام ختم کر دیا تھا۔ اس لئے صدر کرزئی کا رویہ بھی پاکستان کے بارے بدل گیا تھا۔ پاکستان کے مخالف وار لارڈز صدر کرزئی حکومت میں بھی تھے۔ اب طالبان کے خلاف امریکہ کا دباؤ پاکستان پر تھا۔ امریکہ کا اتحاد افغان وار لارڈز سے تھا۔ اور افغان وار لارڈز اپنی سہولت اور مفاد کے مطابق طالبان کے خلاف بھی تھے اور طالبان کے ساتھ بھی تھے۔ وار لارڈز طالبان کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہے تھے۔ اور جو طالبان ان کے مفاد میں نہیں تھے انہیں امریکہ کے مفاد میں خاتمہ کر دیتے تھے۔ اور اس پر طالبان کا جو رد عمل ہوتا تھا۔ اس کے الزامات کے لئے پاکستان کو آگے رکھا گیا تھا۔
        پاکستان نے افغانستان کے مسئلہ میں ایک غلطی نہیں کی تھی بلکہ غلطیوں پر غلطیاں کی تھیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف کو صدر بش اور کانڈو لیزا رائس ایسا مکھن لگاتے تھے کہ وہ خوش خوش واپس اسلام آباد آتے تھے۔ صدر زر داری کو ان کے منجمد 60 ملین ڈالر صدر بش نے دلوا دئیے تھے۔ اور اس کے عوض صدر زر داری کو امریکہ کی افغان پالیسی کے مطابق کام کرنے کا Assignment دیا گیا تھا۔ جس پر زر داری اور گیلانی کام کرتے رہے۔ دفتر خارجہ میں اتنے Shrewd  سفارت کار نہیں تھے کہ امریکہ اور بھارت افغانستان میں جو کھیل کھیل رہے تھے۔ اس کے پاکستان کے لئے دور رس اثرات کو سمجھ جاتے اور افغانستان سے Retreat ہونے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیتے۔ امریکہ کا آج جو رویہ ہے اس سے بہتر تھا کہ امریکہ کے دباؤ کا سامنا کر لیا جاتا۔ افغانستان کے ساتھ سرحدیں سیل کر دی جاتیں۔ اور دو ٹوک لفظوں میں امریکہ کو بتا دیا جاتا کہ ہم افغانستان کی ذمہ دار یاں قبول کر کے الزامات لینا نہیں چاہتے ہیں۔ اور تمام تر توجہ اپنے اندرونی حالات مضبوط  بنانے پر دی جاتی۔ افغانستان کے بارے میں ایران نے جو پالیسی اختیار کی تھی پاکستان کو بھی ایسی ہی پالیسی اختیار کرنا چاہیے تھی۔
        اب یہ 99.9 فیصد وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ داخلی ہے۔ افغان اقلیتوں اور افغان اکثریت کے درمیان پہلے سیاسی محاذ آ رائی ختم کرنا ہو گی۔ یہ محاذ آ رائی اب صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان پہنچ گئی ہے۔ سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے اپنے حالیہ دورہ کابل میں دونوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی کوشش بھی کی تھی۔ یہ خبریں بھی تھیں کہ صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں بات چیت نہیں تھی۔ افغانستان میں 34 صوبے ہیں۔ ہر صوبے کی اپنی ایک حکومت ہے۔ اور ہر صوبے کا اپنا گورنر ہے۔ صوبے کی انتظامیہ گورنر کے ماتحت ہے۔ آخر صوبے کی یہ حکومتیں مقامی طور پر طالبان سے بات چیت کیوں نہیں کرتی ہیں۔ انہیں صوبے کے سیاسی عمل کا حصہ کیوں نہیں بناتی ہیں۔ بے گناہ افغانوں کی روزانہ ہلاکتوں کو روکنے کے اقدامات صوبائی سطح سے ہو سکتے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کا بلاشبہ مقامی طالبان پر کچھ نہ کچھ تو اثر و رسوخ ہو گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ صوبے کی حکومتیں طالبان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کابل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ کابل کی حکومت طالبان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سرحد پار پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ امریکہ  افغانستان کی داخلی سیا ست میں پاکستان کو Bully کر رہا ہے۔ جیسا کہ اس ہفتہ نیویارک ٹائمز نے اپنے ادارے میں کہا ہے کہ "یہ پاکستان کو دبانے کا وقت ہے۔" حالانکہ اسی ادا ریہ میں نیویارک ٹائمز نے یہ بھی کہا ہے کہ کابل کی متحدہ حکومت کو سیاسی لڑائی، ملک بھر میں کرپشن، بجٹ کے سنگین مسائل اور فوجی ہلاکتوں کی بڑھتی شرح نے مفلوج بنا دیا ہے۔ جبکہ لندن میں اس ہفتہ کرپشن کے خلاف عالمی کانفرنس میں وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرن نے افغانستان اور نائیجریا کو “fantastically corrupt” ملکوں میں بتایا ہے۔ افغانستان کی صورت حال کے بارے میں جب یہ حقائق دنیا کے سامنے ہیں۔ پھر ان حالات میں پاکستان سے یہ مطالبہ کرنا نامعقول ہو گا کہ پاکستان افغانستان کی تمام داخلی بیماریوں کا علاج کرے اور اسے ایک صحت مند ملک بناۓ۔ امریکہ نے انتہائی کرپٹ افغان وار لارڈز کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ جو افغانستان کا 75 فیصد مسئلہ ہیں۔  اور وقت آ گیا ہے کہ اب انہیں Squeeze کیا جاۓ۔                 
    
                 



Thursday, May 12, 2016

Arab Spring In The Republican Party

Are The Warmongers And The Extremists The Same?  

Arab Spring In The Republican Party

مجیب خان


          ری پبلیکن  پارٹی کے صدارتی امیدوار کے لئے 17 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔ یہ 17 امیدوار ایک سال سے پرائم ریز انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ مختلف ٹی وی چینلز نے ان کے درمیان ایک درجن سے زیادہ مباحثوں کا انعقاد کیا تھا۔ ان مباحثوں میں صدارتی امیدواروں سے سینکڑوں سوال کیے گیے تھے۔ پھر ان امیدواروں کے ساتھ ٹاؤن ہال سیشن بھی ہوۓ تھے۔ اور یہاں شہریوں نے بھی صدارتی امیدواروں سے سوال کیے تھے۔ پھر ان 17 امیدواروں نے سواۓ ڈونالڈ ٹرمپ کے ہر امیدوار نے لاکھوں ڈالر پرائم ریز میں انتخابی مہم پر خرچ کیے تھے۔ جو انہیں مختلف نظریاتی مالدار قدامت پسندوں نے دئیے تھے۔ جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے کھربوں ڈالروں میں سے لاکھوں ڈالر اپنی صدارتی مہم پر خرچ کیے تھے۔ ایک سال سے امریکی عوام ان 17 امیدواروں کے خارجہ پالیسی، دفاعی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام کی خانہ جنگی، دنیا بھر میں امریکہ کی ٹانگ اڑانے کی عادت، امریکہ پر 19 ٹیریلین ڈالر کا قرض، لوگوں کا روز گار امریکی کمپنیاں چین اور دوسرے ملکوں میں لے گئی ہیں انہیں کیسے واپس امریکہ میں لایا جاۓ، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ، کم سے کم اجرتوں میں اضافہ کا سوال، امیگریشن کا مسئلہ، ان کے علاوہ دوسرے سماجی اور معاشی ایشو بھی تھے۔ جن پر ان امیدواروں کے خیالات لوگ ایک سال سے سن رہے تھے۔ ان میں ایک امیدوار سابق صدر جارج ایچ بش کے صاحبزادے اور جارج ڈبلو بش کے بھائی Jeb Bush تھے۔ بش Clan کے تیسرے فرد نے جب امریکہ کی صدارت کے لئے امیدوار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تو میرا تبصرہ یہ تھا کہ خدا خیر کرے اگر تیسرا بش امریکہ کا صدر بن گیا تو پھر تیسری عالمی جنگ یقینی ہو جاۓ گی۔ بش نے اپنی صدارتی مہم کے آغاز ہی میں یوکرین کے مسئلہ پر یورپ میں فوجیں بھیجنے کی باتیں کرنا شروع کر دی تھیں۔ ری پبلیکن پارٹی کی پرائم ریز میں صدارتی مہم کے دوران جو امیدوار جتنا زیادہ بڑھ چڑھ کر جنگ اور فوجیں بھیجنے کی باتیں کرتا تھا۔ اسے اتنے ہی کم ووٹ ملتے تھے۔ اور وہ پیچھے ہوتا جا رہا تھا۔ اور ڈونالڈ ٹرمپ رفتہ رفتہ ان سے آگے نکل رہے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا موقف 16 دوسرے امیدواروں کے مقابلے میں بہت مختلف تھا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا پارٹی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں تھا۔ ٹرمپ پیشہ ور سیاستدان بھی نہیں تھے۔ واشنگٹن کے Insider بھی نہیں تھے۔ لہذا امریکی عوام بھی انہیں ذرا مختلف دیکھ رہے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی تھی۔ انہوں نے صدر پوتن کی تعریف بھی کی تھی۔ ٹرمپ نے نیٹو ختم کرنے کی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب یورپ کے دفاع پر خرچ نہیں کر سکتا ہے۔ جبکہ نیٹو کے رکن ملک اپنے بجٹ کا دو فیصد دفاعی اخراجات میں دینے کے لئے تیار نہیں تھے۔ پھر امریکہ یورپ کے دفاع پر اپنے عوام کے ٹیکس کی رقم کیوں خرچ کرے؟ مڈل ایسٹ میں امریکہ کے ملوث ہونے کے ڈونالڈ ٹرمپ خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دوسرے ملکوں کو مڈل ایسٹ میں آگے آنا چاہیے۔ اور مڈل ایسٹ کے امن اور استحکام میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ فلسطین اسرائیل تنازعہ پر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ اس تنازعہ میں غیرجانبدار رہے گی۔ اور اس تنازعہ میں کسی ایک فریق کی پارٹی نہیں بنے گی۔ صدارتی مہم میں ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عیسائی قوم پرست ہونے کا اظہار اس طرح کیا تھا کہ جب وہ صدر ہوں گے تو کرسمس پر Happy Holiday نہیں کہا جاۓ گا بلکہ Merry Christmas کہا جاۓ گا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جب عیسائی اپنا تہوار منا تے ہیں اسی وقت یہودیوں کا تہوار بھی ہوتا ہے۔ اس لئے سب Happy Holiday کہنے لگے تھے۔
       ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کی حکمت عملی بڑے سوچ سمجھ کر بنائی تھی۔ جس میں امریکی معاشرے کے ہر مکتبہ فکر کے لئے سوچنے اور انتظامیہ کی Status-quo پالیسیوں کے خلاف ان کا ہم خیال بننے کے لئے اہم پوائنٹ تھے۔ جن سے اختلاف کرنا ممکن نہیں تھا۔ جو امریکہ کی خارجہ اور ڈیفنس پالیسی سے اختلاف کرتے تھے۔ وہ خارجہ اور ڈیفنس پالیسی کے بارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خیالات سے اتفاق کرنے لگے تھے۔ جو دنیا بھر میں بالخصوص مڈل ایسٹ میں امریکہ کی مسلسل مداخلت کے خلاف تھے۔ وہ مڈل ایسٹ کے بارے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے موقف سے اتفاق کرتے تھے۔ جو فلسطین اسرائیل تنازعہ میں امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ قریبی جانبداری کے خلاف تھے۔ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے فلسطین اسرائیل تنازعہ میں غیرجانبدار رہنے کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے تھے۔ جو امریکہ کے فری ٹریڈ بلاک بنانے کی پالیسی کے سخت خلاف تھے۔ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی فری ٹریڈ بلاک  کے خلاف پالیسی کی حمایت کرتے تھے۔ جو لوگ اس لئے خوش نہیں تھے کہ بے شمار امریکی کمپنیاں چین، میکسیکو  اور دوسرے ملکوں میں چلی گئی ہیں۔ جس کے ساتھ ان کی نوکریاں بھی چلی گئی ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ان کمپنیوں کو اب واپس امریکہ لانے کی بات کی ہے۔ اس لئے یہ لوگ ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی تھے۔ امریکہ کی جنوبی ریاستیں جو انتہائی مذہبی عیسائی ریاستیں سمجھی جاتی ہیں۔ یہاں لوگ ڈونالڈ ٹرمپ کی عیسائی قوم پرستی سے متاثر ہو کر ان کی حمایت کر رہے تھے۔
       اور اب پرائم ریز میں ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تقریباً  دس ملین سے زیادہ لوگوں نے انہیں ووٹ دئیے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ہونے کے بہت واضح مستحق ہیں۔ لیکن ری پبلیکن پارٹی کی اسٹبلشمینٹ میں نظریاتی عناصر ڈونالڈ ٹرمپ کو پارٹی کا صدارتی امیدوار قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ با ظاہر ری پبلیکن پارٹی کے یہ نظریاتی ڈونالڈ ٹرمپ کے خارجہ امور اور ڈیفنس کے بارے میں خیالات سے شدید اختلاف کرتے ہیں۔ اور امریکہ کے لئے انہیں نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ یہ نظریاتی امریکہ کی انیسویں اور بیسویں صدی کے Status-quo کی پالیسیاں اکیسویں صدی میں بھی جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ سابق صدر جارج ایچ بش، سابق صدر جارج ڈبلو بش، ناکام صدارتی امیدوار Jeb Bush، اسپیکر Paul Ryan، سینیٹر جان مکین، سینیٹر لینڈزی  گرہیم، ری پبلیکن پارٹی کے 2012 میں صدارتی امیدوار مٹ رامنی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔   
      اور یہ امریکہ کی گرینڈ اولڈ پارٹی GOP)( کی جمہوریت کا تصور ہے۔ جس میں لوگوں سے صرف ووٹ لئے جاتے ہیں۔ اور تمام فیصلہ پارٹی کی اسٹبلشمینٹ کے ہوتے ہیں۔ اور حالیہ صدارتی پرائم ریز میں پارٹی کا یہ کلچر ٹوٹتا نظر آ رہا ہے۔ لوگوں کی ایک بہت بڑی اکثریت جیسے پارٹی اسٹبلشمینٹ کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔ اور ڈونالڈ ٹرمپ اس بغاوت کی قیادت کر رہے ہیں۔ امریکی عوام جنگوں کے خلاف ہیں۔ لیکن انہیں مسلسل جنگوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ عوام کے فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتے ہیں۔ ویت نام جنگ کے خلاف عوام کا فیصلہ درست تھا۔ انتظامیہ کو شکست ہوئی تھی۔ امریکی عوام کی ایک بہت بڑی اکثریت عراق پر حملہ کے خلاف تھی۔ انتظامیہ کو عراق میں بری طرح شکست ہوئی تھی۔ سات ہزار امریکی فوجی اس جنگ میں مارے گیے تھے۔ اور تیس ہزار فوجی ابھی تک زخموں سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ جبکہ اس جنگ پر کھربوں ڈالر خرچ کیے گیے تھے۔
       ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کی خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنی صدارتی مہم میں جو کچھ  کہا ہے وہ بالکل درست ہے۔ اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ایک مکمل تباہی ہے۔ عراق، افغانستان، لیبیا، شام، فلسطین اسرائیل تنازعہ  ہر طرف ناکامی اور تباہی نظر آتی ہے۔ اس لئے امریکی عوام ڈونالڈ ٹرمپ پر اعتماد کر رہے ہیں۔ اور انہیں Credible سمجھتے ہیں۔ ری پبلیکن پارٹی کی نظریاتی قیادت پر اب ان کو اعتماد نہیں ہے۔ ری پبلیکن پارٹی کی قیادت اس لئے ڈونالڈ ٹرمپ سے خوش نہیں ہے کہ انہوں نے ایک سال سے اپنی انتخابی مہم میں اسٹبلشمینٹ کے خلاف باتیں کی ہیں۔ اور لوگوں کو اسٹبلشمینٹ کے خلاف کیا ہے۔ حالانکہ امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام نے ڈونالد ٹرمپ کو بنایا ہے۔ اور ری پبلیکن پارٹی نے ہمیشہ اس نظام کی حمایت کی ہے جو ارب پتی پیدا کرتی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ اس نظام کے خلاف نہیں ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اسٹبلشمینٹ کی خارجہ، ڈیفنس اور فری ٹریڈ پالیسیوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اور ان میں انقلابی تبدیلیوں کی بات کی ہے۔ ری پبلیکن کے نظام نے ڈونالڈ ٹرمپ کو بنایا ہے۔ اور اس کی قیادت کو اب ڈونالڈ ٹرمپ کو گلے لگانا ہو گا ۔ اور یہ عوام  کا فیصلہ ہے۔                                              

Sunday, May 8, 2016

The Corruption Is A Global Epidemic

Corporations And The Politics Of Kickbacks

The Corruption Is A Global Epidemic

مجیب خان         






              صدر جنرل پرویز مشرف نے بش انتظامیہ کے اصرار پر جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے تمام مقدمات ختم کر دئیے تھے۔ اور انہیں پاکستان آنے اور سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔ اس کے بعد پھر آصف علی زر داری اور میاں نواز شریف کے درمیان بھی ایک سمجھوتہ ہوا تھا کہ اب وہ ایک دوسرے کو کرپشن کے الزامات نہیں دیں گے۔ اور نہ ہی انتخابی مہم میں کرپشن کو ایک دوسرے کے خلاف Exploit  کریں گے۔ دونوں سیاسی جماعتوں میں یہ ہم آہنگی ہونے کے نتیجے میں مسلم لیگ ن بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل ہو گئی تھی۔ لیکن پھر میاں نواز شریف کو خیال آیا کہ عمران خان کے لئے سیاست کا میدان خالی ہو گیا تھا۔ اور آئندہ انتخابات میں عمران خان کے لئے بھاری اکثریت سے انتخابات جتنے کے امکانات روشن ہو رہے تھے۔ میاں نواز شریف پیپلز پارٹی کی حکومت سے علیحدہ ہو گیے تھے۔ تاہم نواز شریف نے پانچ سال تک پیپلز پارٹی کی حکومت کو کوئی Hard Time نہیں دیا تھا۔ اور پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئے Headache نہیں بنی تھی۔ دونوں نے آپس میں سکون رکھا تھا۔ عمران خان اسے مک مکاؤ کی جمہوریت کہتے تھے۔ "تم ہمارے گناہ خدا کو مت بتانا۔ ہم تمہارے گناہ فرشتوں کو نہیں بتائیں گے۔" اس فارمولا پر دونوں کا سیاسی کاروبار ہو رہا تھا۔
        زر داری کے دور حکومت میں پانچ سال تک دونوں بھائیوں نواز شریف اور شہباز شریف نے وفاقی حکومت میں کرپشن کی کبھی بات نہیں کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے کسی وزیر کے کرپشن پر سے پردہ نہیں اٹھایا تھا۔ زرداری حکومت کے کرپشن کو چادر اور چار دیواری میں رہنے دیا تھا۔ پھر عام انتخابات آ گیے تھے۔ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کی لوگوں میں حمایت بڑھ رہی تھی۔ پنجاب میں یہ تاثر تھا کہ جیسے میاں شہباز شریف کا دور ختم ہو رہا تھا۔ تحریک انصاف کی ریلیوں میں جوق در جوق لوگوں کی شرکت دیکھ کر میاں نواز شریف نے اپنی انتخابی حکمت عملی تبدیل کر دی اور صدر آصف علی زر داری کے خلاف کرپشن کے بارے میں انتہائی جارحانہ لہجہ اختیار کر لیا تھا۔ میاں نواز شریف نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ لوگوں سے کہا کہ "میں زر داری کے 60 ملین ڈالر پاکستان واپس لاؤں گا۔ یہ آپ لوگوں کے پیسے ہیں۔ یہاں بچوں کے پاؤں میں جوتے نہیں ہیں۔ لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہیں اور زر داری صاحب آپ کے پیسے باہر لے گیے ہیں۔" میاں شہباز شریف نے سینے پر ہاتھ مار کر لوگوں سے کہا تھا کہ" میں نے زر داری کو اگر اسلام آباد کی سڑکوں پر نہیں گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہو گا۔" میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے اس Behavior سے صدر آصف زر داری خوش نہیں تھے کہ دونوں بھائیوں نے مجھے پھر دھوکا دیا تھا۔ دونوں بھائیوں نے یہ انتخابی مہم اس طرح چلائی تھی کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے یہ انتخاب جیت گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے بالکل صفایا ہو گیا تھا۔ اور تحریک انصاف ملک کی سیاست میں دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔  
         انتخابات بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد میاں نواز شریف سب سے پہلے ایوان صدر میں صدر زر داری سے ملنے آۓ تھے۔ صدر زر داری نے مصنوعی مسکراہٹ سے میاں صاحب کو انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد دی۔ اور پھر میاں صاحب سے سوال کیا کہ ہمارے درمیان ایک دوسرے کو کرپشن کے الزامات نہ دینے کا جو سمجھوتہ  اور ہم آہنگی تھی۔ کیا وہ اب ختم ہو گئی ہے۔ میاں صاحب نے مسکراتے ہوۓ کہا کہ اگر ہم اپنی انتخابی مہم میں تمہارے خلاف کرپشن کو ایشو نہیں بناتے تو یہ کر کٹر بڑی اکثریت سے انتخابات جیت رہا تھا۔ اور پھر پتہ ہے کیا ہوتا ہم دونوں اپنی زندگی صرف کرپشن کے الزامات غلط ثابت کرنے میں گزار دیتے۔ اور یہ سلسلہ پھر بھی ختم نہیں ہوتا۔ میاں صاحب کی یہ وضاحت صدر زر داری کی سمجھ میں آ گئی تھی۔ اور صدر زر داری کے چہرے پر اصلی مسکراہٹ بھی آ گئی تھی۔
          اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف حکومت نے زر داری حکومت میں کرپشن پر کوئی بات نہیں کی تھی۔ نہ ہی سندھ حکومت میں کرپشن پر کبھی کچھ کہا تھا۔ تقریباً تین سال تک دونوں سیاسی جماعتوں میں تعاون اتنا زیادہ تھا کہ جیسے دونوں جماعتیں اقتدار میں تھیں۔ مسلم لیگ ن نے سینٹ کے چیرمین کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف انتخابی دھاندلیوں کے مسئلہ پر عمران خان کے دھرنے کی حمایت نہیں کی تھی۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے قائد حزب اختلاف اہم مسئلوں میں حکومت کے موقف کی تائید کرنے میں دیر نہیں کرتے تھے۔ اب دونوں جماعتوں کے تعلقات میں جو تناؤ آیا ہے وہ سندھ کے حالات کی وجہ سے آیا ہے۔ کراچی کے حالات سدھارنے کے لئے رینجر کو بلایا گیا تھا اس حد تک دونوں پارٹیوں میں اتفاق تھا۔ پھر رینجر نے کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف شروع کیے تھے۔ چھاپے مارے گیے تھے۔ تحقیقات ہوئی۔ بڑے بڑے انکشافات ہونے لگے۔ کراچی پیپلز پارٹی کا پانامہ لیکس ثابت ہو رہا تھا۔ سندھ حکومت کے وزیر بھتہ خوری، اغوا براۓ تاوان، منی لانڈرنگ، رشوتوں کے کاروبار، سرکاری فنڈ میں کھربوں کا غبن جیسے کرائم میں ملوث تھے۔ رینجر کی کاروائیاں پیپلز پارٹی کے خلاف بھی شروع ہو گئی تھیں۔ عوام کے منتخب نمائندے Racketeers نکلے تھے۔ رینجر نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت ڈاکٹر عاصم کو پکڑ لیا تھا۔ جو رینجر کے لئے پانامہ پیپرز تھے۔ پیپلز پارٹی کے  رہنما اس صورت حال سے بالکل خوش نہیں تھے کہ رینجر حکومت کی اجازت کے بغیر محکموں میں جاتے تھے۔ اور فائلیں اٹھا کر لے جاتے تھے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ رینجر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس پر خاصا غصہ تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس سلسلہ میں کچھ نہیں کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف خود بڑی مشکل میں تھے۔ ایک طرف فوج ان کی پشت پر سوار تھی۔ اور دوسری طرف پیپلز پارٹی کی دھمکیاں تھیں۔ حالانکہ حکومت نے ابھی تک کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے لوگوں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ختم کرانا چاہتی ہے۔ اور وزیر اعظم سندھ کی صورت حال میں بالکل بے بس ہیں۔ رینجر نے حالات کو بہتر بنانے میں بڑی محنت کی ہے۔ اور رینجر یہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی ان کی محنت پر پانی پھیر دے۔ پھر یہ کہ لوگ بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے زیادہ رینجرز کی کارکردگی سے خوش تھے۔
         سندھ حکومت میں کرپشن پر رینجرز کے چھاپے، تحقیقات اور بعض لوگوں کی حراست سے پیپلز پارٹی کے تیور پہلے ہی بدلے ہوۓ تھے کہ اس اثنا میں پانامہ  پیپرز کا انکشاف ہو گیا جس میں وزیر اعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں اور صاحبزادی کے علاوہ بہت سے دوسرے لوگوں کے نام Off Shore کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر خورد برد کرنے اور ٹیکس Evasion لوگوں کی فہرست میں شامل تھے۔  یہ پانامہ پیپرز پیپلز پارٹی کے ہاتھ میں جیسے نیو کلیر ہتھیار آ گیے تھے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیپلز پارٹی کے قائدین پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم کا نام کرپشن کی فہرست میں دیکھ کر gotcha کرنے لگے۔ اس معاملے کی اعلی عدالتی تحقیقات کرانے کے مطالبہ ہونے لگے۔ بلاول زر داری نے وزیر اعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کو اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے یہ ایک اسٹیج مل گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پانامہ پیپرز کے مسئلہ پر ایک اتحاد بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اور اس اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہونے جا رہی تھی۔ ایک ایسا اتحاد جس میں پیپلز پارٹی تین مرتبہ اقتدار میں آئی تھی۔ جماعت اسلامی جنرل ضیا الحق کی فوجی حکومت کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ ان میں بعض جماعتیں جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار میں شریک تھیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف ایک واحد جماعت تھی۔ جو ابھی تک اقتدار میں  نہیں آئی تھی۔ اور اس پر کرپشن کے داغ دھبے بھی نہیں تھے۔ اتحاد میں شامل ہونے والی جماعتوں کے اس پس منظر کے بعد تحریک انصاف پانامہ پیپرز کے مسئلہ پر سائیڈ لائن پر رہنا چاہیے۔ اور وزیر اعظم نواز شریف  کے ساتھ سابق صدر آصف زر داری کے 60 ملین ڈالر کا حساب بھی مانگنا چاہیے۔ دونوں جماعتوں کی حکومت میں کرپشن کرنے کی ایک تاریخ ہے۔ اور اس تاریخ کا آخری Chapter ان جماعتوں کے رہنماؤں کا احتساب ہونا چاہیے۔
          عوام میں بھی اب بار بار منتخب ہونے والوں کو مسترد کرنے کا شعور آنا چاہیے۔ یہ بڑے تعجب کی بات تھی کہ شیخ رشید بلاول زر داری کے اس نعرے سے بہت متاثر ہوۓ تھے کہ "مودی کے یار نواز شریف کو ایک دھکا اور دو۔" شیخ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ نعرہ لگا کر بلاول نے آج میرے دل کی بات کی ہے۔ حالانکہ مودی کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ متعدد بھارتی شہریوں کے بھی پانامہ پیپرز میں نام ہیں۔ اور مودی حکومت نے فوری طور پر ان کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اور ان سے ٹیکس Evasion کے بارے میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے۔ آج مودی کے یار نواز شریف ہیں کل من موہن سنگھ کے یار آصف زر داری تھے۔ یہ نعرے بازی کی سیاست اکیسویں صدی میں Out Dated ہو چکی ہے۔ اکیسویں صدی میں سیاسی نتائج نے نعرے بازی کی جگہ لے لی ہے۔ حکومت کو اور سیاسی جماعتوں کو اب لوگوں کے سامنے نتائج رکھنا ہوں گے۔ سیاسی لیڈروں کے خالی دعووں اور پارٹی کارکنوں سے نعرے لگوانے کی سیاست کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔ بلاول زر داری کو شیخ رشید کو خوش کرنے کے لئے نعرے بازی نہیں کرنا چاہیے۔ انہیں پاکستان کے بارے میں آئندہ 50 سال کے حالات کا سوچنا چاہیے۔ 31 سال بعد پاکستان کے قیام کے 100 سالہ Centennial پر پاکستان کتنا خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ہو گا۔ بلاول زر داری کو 2016 میں یہ اپنا سیاسی مشن بنانا چاہیے۔ اور اس پراس سال سے پاکستان کی Centennial منانے کے لئے پاکستان کے انتہائی پسماندہ علاقوں کو خوشحال بنانے کے کام سے آغاز کرنا چاہیے۔ ورنہ یہ 31 سال بھی اسی طرح آ جائیں گے کہ جس طرح 1977 سے نعرے بازیوں میں 39 سال گزر گیے ہیں۔                                                                         

Tuesday, May 3, 2016

The Success Of The War On Terror: The World Order Is Crumbling

The Success Of The War On Terror: The World Order Is Crumbling

مجیب خان
The extremely rich can buy world masters

The very poor are dying from poverty

The World's most powerful wheeler-and-dealers

          7 سال قبل صدر اوبامہ جب جرمنی گیے تھے۔ فرانس گیے تھے۔ برطانیہ آۓ تھے۔ ہر طرف لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ انہیں خوش آمد ید کہنے سڑکوں پر آ گیے تھے۔ لوگ صدر بش کی جنگجوانہ پالیسیوں سے سخت بیزار تھے۔ اور صدر اوبامہ جو امریکہ کے پہلے Non-White صدر تھے۔ لوگوں کو ان میں مارٹن لو تھر کنگ نظر آ رہے تھے۔ اور دنیا کے امن پسند لوگوں کو صدر اوبامہ سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ لیکن 7 سال بعد لوگوں نے دیکھا کہ صدر اوبامہ ان کی امیدوں کے بر خلاف نکلے تھے۔ صدر اوبامہ نے بھی بش انتظامیہ کی جنگجوا نہ پالیسیاں جاری رکھی تھیں۔ اس مرتبہ صدر اوبامہ جب برطانیہ اور جرمنی آۓ تھے تو ان کے خلاف مظاہرے ہوۓ تھے۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات بھی کئی سال سے سرد تھے۔ ایسے حالات میں صدر اوبامہ نے انتہائی پر زور لفظوں میں جب برطانیہ کو یورپی یونین میں رہنے کا مشورہ دیا تو برطانیہ میں جیسے آتش فشاں پھٹ گیا تھا۔ اخبارات، پارلیمنٹ کے اراکین، لندن کے میئر، لوکل حکومتوں کی طرف سے صدر اوبامہ کے برطانیہ کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے خلاف بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ لندن کے میئر نے تو بہت سخت لہجہ اختیار کیا تھا۔ حالانکہ گزشتہ سال اکتوبر میں چین کے صدر شی جیانگ پنگ جب برطانیہ کے دورے پر آۓ تھے۔ تو صدر شی نے بھی برطانیہ کو یہ ہی مشورہ دیا کہ اسے یورپی یونین میں رہنا چاہیے۔ لیکن صدر شی کے مشورے کو کسی نے برطانیہ کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کہا تھا۔ صدر اوبامہ نے اس ایشو پر وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرن کے ساتھ پریس کانفرنس میں برطانیہ کو شاید ذرا لمبا لیکچر دے دیا تھا۔ اور اس لیکچر میں یورپی یونین چھوڑنے کی صورت میں امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات کے سلسلے میں بھی کچھ دھمکی آمیز باتیں کر دی تھیں۔ جس پر برطانوی میڈیا کا اور پارلیمنٹ کے بعض اراکین کی طرف سے شدید رد عمل ہوا تھا۔
          امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات میں تناؤ اس وقت پیدا ہو گیا تھا کہ جب برطانیہ نے BRIC بنک کو تسلیم کر لیا تھا اور بنک کی رکنیت حاصل کر لی تھی۔ برطانیہ G-7 ملکوں کا ایک بنیادی رکن تھا۔ برطانیہ کے بعد پھر فرانس اٹلی جرمنی اور بعض دوسرے یورپی ملک بھی BRIC بنک کے رکن بن گیے تھے۔ برطانیہ کے فیصلے پر امریکہ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ  وزیر اعظم کمیرن نے اس فیصلے سے امریکہ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ جس پر وزیر اعظم کمیرن نے صرف اتنا کہا کہ ایشیا میں برطانیہ کے مفادات ہیں۔ امریکہ BRIC بنک کے قیام سے خوش نہیں تھا۔ کیونکہ یہ بنک ور لڈ بنک اور آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں کے مقابلے پر بنایا گیا تھا۔ تاکہ امریکہ کا عالمی مالیاتی اداروں پر کنٹرول  ختم  کیا جا سکے۔ اہم یورپی ملک اگر BRIC بنک کے رکن بن گیے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ چین کو بہت جلد دنیا کی واحد اقتصادی طاقت کا مقام ملنے والا ہے۔ دنیا میں چین کی معیشت پہلے نمبر پر ہو گی۔ اور امریکہ کی معیشت  دوسرے دو سرے یا تیسرے نمبر پر آ جاۓ گی۔
           گزشتہ اکتوبر میں چین کے صدر شی جیانگ ینگ برطانیہ کے چار روزہ دورے پر آۓ تھے۔ صدر شی کو خصوصی طور پر Buckingham پیلس میں ٹھہرایا گیا تھا۔ دنیا کے بہت کم رہنماؤں کو ملکہ کے پیلس میں ٹھہرنے کا اعزاز دیا گیا تھا۔ صدر شی کا برطانیہ کا دورہ سیاسی اور معاشی طور پر خاصا اہم تھا۔ چین اور برطانیہ کے درمیان 60 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے ہوۓ تھے۔ لیکن صدر شی سے زیادہ سیاسی گفتگو ملکہ کے ساتھ رہی ہو گی۔ ملکہ نے صدر شی کو بتایا ہو گا کہ ان کی 90 سال کی زندگی میں انہوں نے دنیا کو کبھی اتنے بدترین حال میں نہیں دیکھا تھا۔ اور انہیں دنیا کو اس حال میں دیکھ کر بڑی مایوسی ہوتی ہے۔  برطانیہ نے کئی سو سال دنیا پر حکومت کی تھی۔ اور یہ کہا جاتا تھا کہ ہماری سلطنت میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا۔ ہماری سلطنت میں بھی مسلمان، عیسائی، یہودی، ہندو، شیعہ سنی رہتے تھے۔ اگر ہم انہیں آپس میں لڑانے لگتے تو ہماری سلطنت میں بھی سورج غروب رہنے لگتا۔ لیکن ہم نے اپنی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہونے دیا تھا۔ اور جب روشنی ہوتی ہے تو پھر ذہن بھی روشن رہتے ہیں۔ اور روشنی میں لڑائیوں کے اسباب بھی نہیں ہوتے ہیں۔ ہم نے دنیا کو ایک ایسا نظام دیا تھا۔ جس میں سب خود کو خوش رکھتے تھے۔ اور ہم بھی ان پر حکومت کرنے میں خوشی محسوس کرتے تھے۔ دنیا نے سرد جنگ ختم کر کے امریکہ کو اپنی ایمپائر قائم کرنے کا موقعہ دیا تھا۔ لیکن 25 مختصر عرصہ میں ہم سب جیسے روشنی سے محروم ہو گیے ہیں۔ ایمپائر ابھی مکمل طور پر کھڑی بھی نہیں ہوئی تھی کہ اب گر رہی ہے۔ جب ایمپائر بہت زیادہ لڑائیوں کا حصہ بن جاتی ہے تو ایمپائر سب سے پہلے گرتی ہے۔ اور ہمیں اس کا خطرہ ہے۔
          اس لئے چین کی یہ ہمیشہ سے پالیسی ہے کہ تنازعوں کو بات چیت سے حل کیا جاۓ۔ جنگیں تنازعہ حل نہیں کرتی ہیں بلکہ نئے تنازعہ پیدا کر دیتی ہیں۔ اور پھر تنازعہ اور زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ دنیا چین کی قیادت میں ہمیشہ روشن رہے گی۔ چین کی One Belt One Road حکمت عملی دنیا کو دوبارہ روشن کرنے کی پالیسی ہے۔ چین دنیا پر اپنے اقتصادی مفادات مسلط نہیں کرے گا۔ جن اقتصادی مفادات میں سب کا مفاد ہوتا ہے وہ اقتصادی نظام زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔ ملکہ کی زندگی میں امریکہ دنیا کی واحد طاقت بن گیا تھا۔ اور اب ملکہ کی زندگی میں یہ انحطاط کی طرف جا رہا ہے۔ دنیا میں ہر طرف جنگوں کی آگ سے بھگدر مچی ہوئی ہے۔ لوگ شہروں سے ملکوں سے بھاگ رہے ہیں۔ دریاؤں میں سمندروں میں بچوں عورتوں مردوں کی لاشیں تیر رہی ہیں۔ اسے کہتے ہیں انسانی زندگیوں سے کھیلنا۔ برطانوی سلطنت میں کبھی یہ مناظر نہیں دیکھے گیے تھے۔ برطانوی سلطنت میں انصاف سب کے لئے یکساں ہوتا تھا۔ اور ملکہ بھی اب شاید اس نتیجے پر پہنچ گئی ہیں کہ دنیا کو اب نئے اداروں کی ضرورت ہے۔ پرانے ادارے 21 ویں صدی کی ایک نئی دنیا کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ اور BRIC بنک کا قیام اس مقصد میں پہلا قدم ہے۔ چین کے لئے دنیا کی اقتصادی طاقت بننے کے بعد یہ رول پرانے عالمی اداروں کی موجودگی میں ادا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ کیونکہ پرانے عالمی ادارے سامراجی اور نوآبادیاتی طاقتوں کے مفادات کے مطابق وجود میں لاۓ گیے تھے۔ اور 70 سال سے یہ عالمی ادارے صرف ان کے مفادات کی تکمیل کر رہے تھے۔ چین خود کو تیسری دنیا کا ملک سمجھتا ہے۔ لہذا چین تیسری دنیا کے مفادات میں عالمی اداروں کے کردار کو اہمیت دے گا۔ چین کا یہ موقف برطانیہ کی سمجھ میں آگیا ہے۔ اور یورپ کے دوسرے ملک بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے  BRIC بنک کے قیام کو قبول کر لیا ہے۔ اور بنک کے رکن بھی بن گیے ہیں۔ BRIC بنک BRIC ملکوں کا اتحاد وجود میں لایا ہے۔ جس میں برازیل، روس انڈیا اور چین شامل ہیں۔
           امریکہ کو یہ یقین نہیں تھا کہ اس کے یورپی اتحادی اس طرح فیصلے کریں گے۔ لیکن خود امریکہ بھی اپنے یورپی اتحادیوں سے مشوروں کے بغیر مشرقی ایشیا میں نئے اتحادیوں کو تلاش کر رہا تھا۔ اور جب امریکہ نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اس کے یورپی اتحادی نئے عالمی ادارے کے قیام میں چین سے تعاون کر رہے تھے۔ صدر اوبامہ نے اپنے حالیہ برطانیہ اور جرمنی کے دوروں میں اس کا اظہار کیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جن عالمی اداروں کا قیام عمل میں آیا تھا۔ 70 سال سے وہ ہمارے مفاد میں موثر طور پر کام کر رہے تھے۔ صدر اوبامہ نے یورپی ملکوں کو باور کرایا کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے۔ وہ ہمارے اتحاد کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔ اور ہمیں اس اتحاد کو برقرار رکھنا چاہیے۔ جرمنی میں صدر اوبامہ نے فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ کانفرنس میں لیبیا، شام، مہاجرین کے بحران، یوکرین اور سیکورٹی کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا اور مہاجرین کے مسئلہ میں ان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ لیکن یہ سوال ابھی ہے کہ کیا امریکہ اور یورپ کے درمیان اتحاد میں دراڑیں پڑ گئی ہیں؟