Friday, January 20, 2017

Donald J. Trump, The 45th President of The United States of America

 

Donald J. Trump, The 45th President of The United States of America




Drain The Swamp Now, Before The Swamp Drains You

مجیب خان

    ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر بن گیے ہیں۔ امریکہ کی سیاست میں اب ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی ایک تاریخی صدارتی مہم تھی۔ ایسی صدارتی مہم امریکہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی اسٹبلشمینٹ سے کوئی وابستگی ہے اور نہ ہی امریکہ کی خارجہ پالیسی اور ڈیفنس پالیسی اسٹبلشمینٹ سے کوئی تعلق ہے۔ Real estate developer بزنس میں زندگی گزری ہے۔ ایک ایسے شخص نے ری پبلیکن پارٹی کی تاریخ میں پرائم ریز میں سب سے زیادہ ووٹ لئے تھے۔ اور ری پبلیکن پارٹی کی اعلی Hierarchy کی پشت پنا ہی کے بغیر ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم چلائی تھی۔ اور صدر منتخب ہو گیے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صدر ٹرمپ ری پبلیکن پارٹی کی اعلی Hierarchy کی حمایت کے بغیر جس طرح صدر منتخب ہو ۓ ہیں۔ کیا ان کی انتظامیہ میں پارٹی کی اعلی Hierarchy کی حمایت کے بغیر فیصلوں اور پالیسیوں پر عملدرامد بھی اسی طرح ہو گا؟ صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ اور وہ امریکی عوام میں خاصے مقبول ہیں۔ صدر ٹرمپ امریکی میڈ یا پر جب سخت تنقید کرتے ہیں۔ انٹیلی جنس پر زیادہ اعتماد نہیں کر رہے ہیں۔ جواب دینے میں دیر نہیں کرتے ہیں۔ اور Tweet کر دیتے ہیں۔ امریکی عوام اس تبدیلی کو پسند کر رہے ہیں۔ بلکہ امریکی عوام صدر ٹرمپ سے انٹیلی جنس اداروں، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگان میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی توقع بھی کر رہے ہیں۔ ان اداروں کی وجہ سے ادھا امریکہ ابھی تک سرد جنگ میں ہے۔ اور ادھا امریکہ گلو بل ور لڈ  میں ہے۔ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف سب سے طویل جنگ ہے۔ جو افغانستان سے شروع ہوئی تھی۔ پھر مڈل ایسٹ پہنچ گئی تھی اور اب یورپ میں داخل ہو گئی ہے۔ نیٹو کے 27 ملک افغانستان میں یہ جنگ لڑ رہے تھے۔ اور اس جنگ میں سب ناکام ہو گیے تھے۔ صدر ٹرمپ شاید اس لئے بھی نیٹو کو Obsolete کہتے ہیں۔ نیٹو افغانستان کو امن اور استحکام دینے میں ناکام ہو گیا تھا۔ اور نیٹو اب یورپ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔ روس کے ساتھ ایک Artificial کشیدگی پیدا کر کے یورپ میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کی جا رہی ہے۔ اور اس طرح ہتھیاروں کی کمپنیوں کے لئے نئے موقعہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ روس کو امریکہ کے ساتھ یا یورپ میں اگر محاذ ار آئی کی سیاست کرنا تھی۔ تو روس سرد جنگ کبھی ختم نہیں کرتا۔ سرد جنگ ختم کرنے کا فیصلہ روس نے کیا تھا۔ اور روس کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ نیٹو ممالک روس کی سلامتی کے لئے خطرہ نہیں بنیں گے۔
   سرد جنگ ختم ہونے کے بعد مشرقی یورپ کے ملک روس کے فوجی معاہدے سے نکل کر نیٹو میں بھرتی ہونے کی قطار میں کھڑے ہو گیے تھے۔ روس جیسے Out of Business ہو گیا تھا۔ اور نیٹو نے انہیں ملازمتیں دینا شروع کر دی تھیں۔ انہیں نیٹو میں بھرتی کر کے پھر افغانستان بھیج دیا تھا۔ مشرقی یورپ کے ملکوں نے نیٹو میں بھرتی ہونے میں جلد بازی کی تھی۔ انہیں یورپی یونین میں شامل ہو کر یورپ میں پہلے اپنی سیاسی اور اقتصادی پوزیشن مستحکم کرنا چاہیے تھی۔ روس میں عدم سیکورٹی کا احساس پیدا کرنے کے فیصلوں اور پالیسیوں سے خود کو الگ رکھنا چاہیے تھا۔ اگر نارتھ امریکہ اور لاطین امریکہ امریکہ کے خلاف ہو جائیں تو امریکہ اپنی سیکورٹی میں کیا کرے گا؟ روس اپنی سیکورٹی کے مفاد میں اپنی سرحدوں پر صرف استحکام اور امن دیکھنا چاہتا ہے۔ اور صدر ٹرمپ روس کے ان تحفظات کو با خوبی سمجھ رہے ہیں۔ لیکن روس کے ساتھ امریکہ کے اچھے تعلقات ہونے کے بارے میں صدر ٹرمپ کا موقف امریکہ کے اسٹبلشمینٹ کو تقسیم کر رہا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ کے موقف کی حمایت میں دھیمی دھیمی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ امریکہ کی خارجہ پالیسی اسٹبلشمینٹ کے گاڈ فادر ہنری کیسنجر نے دسمبر 2014 میں صدر پو تن کے ساتھ 6 گھنٹے عالمی صورت حال پر بات کی تھی۔ اور ہنری کیسنجر صدر پو تن کے تحفظات زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ اس لئے وہ بھی صدر ٹرمپ کے روس کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
   روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے بعد صدر ٹرمپ کی چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ کرنے کی صدر ٹرمپ کی پالیسی بری طرح Back Fire ہو گی۔ چین کی دنیا کے ہر خطہ میں ساکھ  بہت اچھی ہے۔ چین سے قریبی تعلقات کے عشق میں برطانیہ نے یورپی یونین سے طلاق لے لی ہے۔ دنیا کے انتہائی کمزور اور چھوٹے ملکوں کے ساتھ جب Rule of Law میں امریکہ Fair نہیں ہے۔ تو Fair Trade کا سوال کیسا ہے؟ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام سے جتنے وعدے کیے ہیں۔ ان کی تکمیل کے لئے صدر ٹرمپ کو چین کے ساتھ تعلقات میں استحکام رکھنا ضروری ہے۔ ری پبلیکن پارٹی کے Hawkish صدر ٹرمپ سے امریکہ کی چین کے ساتھ تعلقات کی 40 سال پرانی پالیسی تبدیل کرنے پر زور دیں گے۔ تاہم چین کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی تعلقات کی گہرائی اتنی زیادہ گہری ہے کہ صدر ٹرمپ کے لئے اس پالیسی کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ امریکہ کی کمپنیوں اور کارپوریشنوں کے لئے چین ایک بلین لوگوں کی مارکیٹ ہے۔ اور یہ امریکہ سے زیادہ چین میں کاروبار کرتی ہیں۔ پھر چین ایشیا افریقہ اور لاطین امریکہ میں Human Development پر کھربوں ڈالر انویسٹ کر رہا ہے۔ طویل المدت میں اس سے تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ چین کی Human Development سرگرمیوں کی وجہ سے مشرقی ایشیا کے ملک بھی ایک بار پھر اس خطہ کو 50 اور 60 کی دہائیوں میں لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جبکہ مشرقی ایشیا کے ملک مغربی ایشیا میں Human Destruction بھی دیکھ رہے ہیں۔ جس پر امریکہ نے کھربوں ڈالر انویسٹ کیے ہیں۔

 Fair Trade? Is Rule of Law Fair for the small and weaker nations?
China has a huge contribution in the human development, and there are forces and alliances, they have huge investment in the human destruction as we are witnessing in Syria, in Iraq, in Yemen, and in Libya.
Tensions with China would be a tussle between human development and alliances of human destruction
President Vladimir Putin and President Xi Jinping
Construction near Kenya's Capital Nairobi and funded by the Kenyan and Chinese government and the African Development Bank 
Chinese and African workers building a railway track 

     مڈل ایسٹ کے حالات دیکھ کر صدر ٹرمپ ابھی سر کھجائیں گے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آ ۓ گا کہ کہاں سے شروع کریں۔ سابقہ دو انتظامیہ میں القاعدہ کے خلاف جنگ، Regime Change’’ “ ,“Arab Spring” فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل میں ناکامیاں، اور اب شام کی خانہ جنگی میں ہولناک انسانی المیہ اور تباہیوں کے بعد صدر ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس خطہ کا کیا کریں۔ اس خطہ کو اللہ نے جتنی دولت دی ہے۔ اور امریکہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں جتنی ترقی دی ہے وہ انہوں نے اس خطہ میں Human Destruction پر استعمال کی ہے۔ مڈل ایسٹ میں بادشاہوں اور ڈکٹیٹروں کو شاید امریکہ پر اب بھی اعتماد ہو گا۔ لیکن عوام میں امریکہ کی ساکھ خراب ہے۔ صدر ٹرمپ کو صدر پو تن کے ساتھ مڈل ایسٹ میں استحکام اور امن کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ جبکہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کو اپنی کوششیں کرنا ہوں گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے یہ بڑے چیلنج ہیں۔
  
Human Destruction in Yemen after Saudi-American led bombing

Syrian Rebels backed by U.S and Saudi Arabia

     یہ صدارتی انتخاب اس لحاظ سے بھی تاریخی تھے کہ پہلی مرتبہ امریکی عوام میں اتنے بڑے پیمانے پر سیاسی بیداری دیکھی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ نے 18 ماہ میں اپنی انتخابی مہم میں امریکہ کے کرپٹ نظام کے بارے میں امریکی عوام سے جو باتیں کی تھیں۔ وہ ان کے ذہنوں میں اترتی گئی تھیں۔ اور پھر امریکہ کی ہر ریاست میں ہر شہر میں انہیں بار بار لوگوں کو ذہن نشین کراتے تھے۔ We will drain the swamps”“ "ہم امریکی کمپنیاں واپس امریکہ میں لائیں گے" "ہم امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کریں گے۔" ہم لوگوں کو صحت عامہ کا صدر اوبامہ کے نظام سے زیادہ اچھا نظام دیں گے۔" "ہم امریکہ کے اندرونی حالات بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔" “We will make America great again” "ہم سڑکیں اور پلوں کی تعمیر نو کریں گے۔" "ہمارے ایرپورٹ تیسری دنیا کے ایرپورٹ بن گیے ہیں۔ ہم  جدید ترین ایرپورٹ بنائیں گے۔" "ہم لوگوں کو Good Pay Job دیں گے۔" وغیرہ وغیرہ ۔ اس مرتبہ امریکی عوام صدارتی امیدوار کی ان باتوں کو بھولیں گے نہیں اور ان پر عملدرامد کا انتظار کریں گے۔
    کانگرس میں ری پبلیکن پارٹی کی اکثریت ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ کے ایجنڈے پر عملدرامد میں انہیں کانگرس کا کس حد تک تعاون ہو گا۔ اس کا انحصار صدر ٹرمپ کا اسٹبلشمینٹ کے ساتھ تعلقات پر ہو گا۔ ڈیمو کریٹ اقلیت میں ہیں۔ لیکن سینٹ میں یہ صدر ٹرمپ کے فیصلوں کو بلاک کر سکتے ہیں۔ تاہم دونوں پارٹیوں کی کوشش یہ ہو گی کہ صدر ٹرمپ کی خارجہ اور ڈیفنس پالیسیاں امریکہ کی روایتی اسٹبلشمینٹ پالیسیاں رہیں۔ بالخصوص روس کے ساتھ تعلقات میں محتاط رہا جاۓ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی پالیسیوں پر عملدرامد میں دونوں پارٹیوں سے مزاحمت میں کہاں تک جائیں گے۔
    آئندہ سال نومبر میں کانگرس اور سینٹ کے مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے۔ اب جو کانگرس مین اور سینٹر ان کے لئے مسئلہ بنیں گے صدر ٹرمپ ان کے منتخب ہونے میں مسئلہ بن سکتے ہیں۔ لہذا ان کے لئے صدر ٹرمپ کے فیصلوں اور پالیسیوں کے خلاف جانا ذرا مشکل ہو گا۔ صدر ٹرمپ کے لئے نشیب و فراز بھی ہیں لیکن آ گے بڑھنے کے راستے بھی کشادہ ہیں۔ آئندہ چھ ماہ میں یہ واضح ہو جاۓ گا کہ صدر ٹرمپ کدھر جا رہے ہیں؟           

Sunday, January 15, 2017

The Champion Of Human Rights Disregards The Twenty-Four Million People Of Syria

The Champion Of Human Rights Disregards The Twenty-Four Million People Of Syria  

Syria Has Become A Graveyard For Human Rights

مجیب خان
New United Nations Secretary General Antonio Guterres

Destruction of Syria

Syria

    اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹیری جنرل Antonio Guterres نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا ہے ک تنازعوں کے آگے رکاوٹیں کھڑی  کرنے کے بجاۓ انہیں حل کرنے پر زیادہ توجہ دی جاۓ۔ سیکرٹیری جنرل نے کہا "انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بڑے پیمانے پر تباہی سے بچنے کے لئے اسے روکنے کے فوری اقدام ضروری ہیں۔ اور ہم یہ صرف معقول مذاکرات، حقائق کی بنیاد پر اور حق تلاش کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔" سیکرٹیری جنرل نے کہا " خود مختار طاقتور ریاستیں اپنے عوام کی بہبود میں اسے روکنے میں بہتر اقدام کر سکتی ہیں۔ انتہائی سنگین خطرے کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی آرٹیکل 6 کے تحت وسیع اختیار حاصل کرنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ جس کے تحت عالمی ادارے کو تفتیش کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ اور تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے یہ تجویزیں بھی دے سکے گا۔ اور ہم مصالحت کرانے میں اپنی صلاحیتوں کو وسعت دینے کے اقدام بھی کر سکے گے۔ یہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر اور تنازعوں کے میدان دونوں جگہوں پر ہوں گے۔ اور علاقائی اور قومی مصالحت کی کوششوں کی حمایت بھی کی جاۓ گی۔ شام کی جنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بالکل مسدود ہو گئی تھی۔ روس اور چین، امریکہ فرانس اور برطانیہ سے اختلاف کرتے تھے۔ سلامتی کونسل جنوبی سوڈان، Burundi یمن اور دوسرے تنازعوں میں بھی تقسیم ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں روکنے کے بہت سے موقعہ رکن ملکوں میں ایک دوسرے کے موقف سے عدم اعتماد اور قومی خود مختاری سے گہری وابستگی کی وجہ سے ضائع ہو گیے تھے۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹیری جنرل نے قوموں کو متحد کرنے اور ان کے اختلاف ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
  
Syria

Syria

Syria

     حالیہ سالوں میں دنیا میں جنگوں کی لہر آئی ہے۔ اس میں ہر طرف بڑے پیمانے پر صرف انسانی تباہی اور المیہ دیکھے جا رہے ہیں۔ دنیا کے لئے یہ انتہائی تکلیف دہ صورت حال بن گئی ہے۔ جن ملکوں میں بھر پور فوجی طاقت سے حکومتیں تبدیل کی گئی ہیں۔ وہاں آمروں کے دور میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں اب انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اور انہیں روکنے کے لئے نئے فوجی حملہ بھی ناکام ہو گیے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے دور میں انسانی حقوق کو جس طرح پامال کیا جاتا تھا۔ طالبان نے اپنی جیلیں قائم کر لی تھیں۔ جہاں طالبان اپنے مخالفین کو اذیتیں دیتے تھے۔ طالبان کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد پھر امریکہ اور نیٹو فوجوں نے افغانستان میں اپنے نظر بندی کیمپ قائم کر لئے تھے۔ بگرام سب سے بڑا نظر بندی  کیمپ تھا۔ یہاں طالبان اور ان کے حامی افغانوں کو رکھا جاتا تھا۔ انہیں یہاں تفتیش کے دوران اذیتیں بھی دی جاتی تھیں۔ افغان وار لارڈ نے بھی اپنے علاقوں میں جیلیں قائم کر لی تھیں۔ اور یہ طالبان کے نام پر اپنے مخالفین کو اپنی جیلوں میں رکھتے تھے۔ اور ان سے بدترین سلوک کرتے تھے۔ جنگیں اور خانہ جنگی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ ترقی یافتہ جمہوری قومیں تنازعوں کو پرامن طریقوں سے حل کرتی ہیں۔ اس لئے جمہوری حکومتوں اور آمرانہ حکومتوں میں فرق ہوتا ہے۔ لیکن اب اس کے برعکس دیکھا جا رہا ہے۔ آمرانہ حکومتیں اپنے استحکام میں جنگ سے گریز کرنے لگی ہیں۔ جبکہ ترقی یافتہ جمہوری حکومتیں اپنی سلامتی میں جنگوں پر انحصار کرنے لگی ہیں۔
    ہم پھر یہ دیکھتے ہیں کہ ترقی یافتہ جمہوری حکومتوں نے عراق میں ایک آمر کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے پہلے غیر قانونی حملہ کیا تھا۔ پھر عراق میں انتشار پھیلایا تھا۔ عراق میں مذہبی فرقہ پرستی کی سیاست کو شہ دی تھی۔ عراقیوں کو ایک طرف غیر ملکی فوجوں کی سرگرمیوں کا سامنا تھا۔ اور دوسری طرف داخلی خانہ جنگی کا سامنا تھا۔ غیرملکی فوجیں عراق میں نظم و ضبط پر توجہ دینے کے بجاۓ داخلی خانہ جنگی اور قبائلی لڑائیوں کو Manage کرنے میں مصروف ہو گئی تھیں۔ ہزاروں بے گناہ عراقی اس جنگ اور ان لڑائیوں میں مارے گیے تھے۔ یہ جنگ ان کی تھی اور نہ ہی یہ لڑائیاں ان کی تھیں۔ یہ ان پر مسلط کی گئی تھیں۔ امریکی حملہ کے 13 سال بعد صرف گزشتہ سال اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں 16 ہزار عراقی مارے گیے تھے۔ صدام حسین کی آمریت میں بھی ایک سال میں 16 ہزار عراقی کبھی نہیں مارے گیے تھے۔ عراق میں اب انسانی حقوق ہیں اور نہ ہی مذہبی حقوق ہیں۔
    شام اکیسویں صدی کا ایک خوفناک انسانی المیہ ہے۔ ایک شخص واحد کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے Bunch of Countries نے سارا ملک تباہ کر دیا ہے۔ ان میں وہ ممالک بھی شامل تھے جن کی جمہوری قدریں تھیں۔ اور یہ انسانی حقوق کے بہت بڑے علمبر دار تھے۔ اور دنیا میں قانون کی حکمرانی کے دعویدار تھے۔ اور ایسے ممالک بھی تھے جن کا جمہوریت سے کوئی تعلق تھا۔ اور نہ ہی وہ انسانی حقوق میں یقین رکھتے تھے۔ ان کے اس اتحاد نے شام کے 24 ملین لوگوں کو بالکل نظر انداز کر دیا تھا جیسے یہ لوگ ان کے لئے انسانوں میں شمار نہیں ہوتے تھے۔ اور ایک شخص کے خلاف اپنی جنگ ان پر مسلط کر دی تھی۔ اور د مشق حکومت کے خلاف یہ دہشت گردوں کی پرورش کر رہے تھے۔ 6 سال میں انہوں نے شام کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا ہے۔ شام کے 24 ملین لوگوں کے ساتھ یہ ظلم ان کے آمر کے ظلم سے بھی کہیں بڑا ظلم ہے۔ تاریخ ان قوموں کو شاید کبھی معاف نہیں کرے گی جو 5 سال سے شام کو تباہ کرنے  میں معاونت کر رہے تھے۔
    انسانی حقوق ایک ایسا ہتھیار بن گیا ہے۔ جسے مختلف ملکوں کے خلاف مختلف سیاسی مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سرد جنگ میں انسانی حقوق کو اشتراکی ملکوں کے خلاف امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ایک کار نر اسٹون بتایا گیا تھا۔ لیکن ایشیا افریقہ اور لاطین امریکہ میں آمرانہ فوجی حکومتیں جو انسانی حقوق کو اپنا دشمن سمجھتی تھیں۔ سرد جنگ میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں انہیں اہم اتحادی کا مقام دیا گیا تھا۔ طالبان مجاہدین جو انسانی حقوق میں ایمان نہیں رکھتے تھے۔ وہ بھی سوویت یونین کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی بن گیے تھے۔ امریکہ کی یہ پالیسی بدلی نہیں ہے۔ شام میں ان ہی جہادیوں کے ساتھ جو مختلف شکلوں میں تھے۔ د مشق حکومت کے خلاف امریکہ کا ان کے ساتھ اتحاد تھا۔ لیکن حماس کے ساتھ امریکہ کا کبھی اتحاد نہیں ہو گا۔ جو د مشق حکومت کے مقابلے میں اسرائیلی فوجی قبضہ میں انتہائی بدترین حالات میں ہیں۔ اور انسانی حقوق کے تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ غازہ انسانوں کا Slaughter house ہے۔ غازہ کے حالات دیکھ کر صد ام حسین کے دور میں عراق زیادہ جمہوری نظر آتا تھا۔ لیکن مغربی دنیا اسرائیل کو مشرق وسطی میں جمہوریت کا جزیرہ کہتی ہے۔ جمہوریت میں ریاست کو مسلسل حالات جنگ میں نہیں رکھا جاتا ہے۔

  
Syria

Syria

Syria

Syrian Child, Aylan Kurdi, dies while trying to escape Syria by crossing the Mediterranean 
    اقتصادی بندشیں مفادات کی سیاست کا نیوکلیر ہتھیار ہے۔ انسانیت کے لئے اقتصادی بندشیں اتنی ہی خطرناک ہیں کہ جیسے نیوکلیر ہتھیار ہیں۔ اقتصادی بندشوں سے لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ لوگوں کو بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ نوے کے عشرہ میں عراق پر اقتصادی بندشوں کے لوگوں پر انتہائی خوفناک اثرات ہوۓ تھے۔ ہزاروں لوگ ان بندشوں کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیے تھے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں اقتصادی بندشوں سے پانچ لاکھ معصوم بچے پیدائش کے ابتدائی مہینوں میں مر گیے تھے۔ عراق کے خلاف یہ اقتصادی بندشیں انتہائی آمرانہ تھیں۔ جس میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے نہیں بلکہ اقتصادی بندشوں کے ذریعہ انسانیت کے خلاف کرائم کیے گیے تھے۔ لیکن انتہائی خطرناک تنازعوں میں امریکہ اور مغربی ملکوں نے ہتھیاروں کی فراہمی پر ایسی بندشیں کبھی نہیں لگائی تھیں۔ یہ ایسے اہم ایشو ہیں۔ جو عالمی امن اور استحکام پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹیری جنرل Antonio Guterres کو ان پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ دنیا کا امن اور استحکام بحال کرنے کو پہلے ترجیح دینا ہو گی۔                            

Tuesday, January 10, 2017

American Election: Internal Intrigue And External Hacking

American Election: Internal Intrigue And External Hacking

When Government Can’t Convince The People, Then Intelligence
Agencies Have Confused The People By Their Reports 

مجیب خان



     جب یہ انکشاف ہوا تھا کہ امریکہ جرمن چانسلر انجلا مرکل کے فون ٹیپ کر رہا تھا۔ اور پھر مزید انکشافات بھی ہوۓ تھے کہ فرانس کے صدر، برازیل کی سابق  صدرDilma Rousseff کے فون بھی ٹیپ ہو رہے تھے۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد ان ملکوں کی حکومتوں نے امریکہ سے احتجاج کیا تھا۔ اور اس کی وضاحت طلب کی تھی۔ لیکن اس طرح واویلا نہیں کیا تھا۔ جو اس وقت امریکہ میں روس کے Hacking اور صدارتی انتخاب میں Meddling کرنے کے دعووں کی بنیاد پر واویلا ہو رہا ہے۔ روس کو یہ الزام دینے کے بعد اس کے 35 سفارت کاروں کو امریکہ سے نکال دیا ہے۔ اور روس کے خلاف مزید نئی بندشیں بھی لگا دی ہیں۔ روس کے خلاف امریکہ کا یہ کیس بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے عراق کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے بارے میں الزامات کی کہانیاں تھیں۔ اور انہیں انٹیلی جینس کی رپورٹوں کے ذریعہ ثابت کیا جاتا تھا۔ جو بعد میں 100 فیصد غلط ثابت ہوئی تھیں۔ تاہم Hacking کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ روس کی ایجاد نہیں ہے۔ Hacking پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔ امریکہ کے ریڈار پر چین کا نام بھی Hacking کرنے میں آیا ہے۔ شمالی کوریا اور ایران کے نام بھی Hacking کرنے والے ملکوں میں شامل تھے۔ اسرائیل نے بھی Hacking کی ہے۔
    اب جہاں تک دوسرے ملکوں کے انتخابات میں Meddling کرنے اور اپنی پسند کے امیدوار کو اقتدار میں لانے کی کوشش امریکہ کی سرد جنگ کی روایت ہے۔ امریکہ نے مغربی یورپ کے ملکوں میں انتخابات میں اکثر مداخلت کی ہے۔ اور سوشلسٹ نظریات کے حامی امیدواروں کو انتخابات میں ناکام بنانے کی مہم چلائی تھی۔ برطانیہ کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے مقابلے میں کنزر ویٹو پارٹی کو کامیاب کرانے کے لئے ری پبلیکن پارٹی کے کنزر ویٹو Strategists لندن جاتے تھے اور کنزر ویٹو پارٹی کی مدد کرتے تھے۔ امریکہ میں اسرائیل کی مداخلت کے بغیر کوئی انتخاب جیت نہیں سکتا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے صدارتی امیدوار اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے سے پہلے اسرائیل جاتے ہیں۔ لہذا امریکہ کے انتخاب میں اسرائیلی مداخلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جہاں دو ملین یہودی روسی آباد ہیں۔ یہ اسرائیلی روسی بھی امریکہ کے انتخاب میں  Meddling کر سکتے ہیں۔ اور روس کو یہ  الزام دیا جا سکتا ہے کہ صدر پو تن امریکہ کے جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ یا بن لادن امریکہ کی ترقی اور خوشحالی کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔ امریکہ کیا واقعی اتنا Fragile ہے؟
    16 سال سے جنگوں میں امریکہ کی مسلسل ناکامیوں کے نتیجہ میں یہ امریکہ کا Frustration ہے۔ جو اب صدر پو تن پر اتر رہا ہے۔ اور یہ روس کے خلاف ایک نئی سرد جنگ کی مہم بن رہی ہے۔ یوکرین کے مسئلہ پر روس کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ امریکہ کو اس میں کامیابی نہیں ہوئی تھی۔ یورپ یوکرین کے لئے ایک نئی جنگ شروع کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ اور اب روس کو شام میں مداخلت کرنے کا الزام دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ شام میں پانچ سال سے امریکہ اور خلیج کے ملک جارحانہ مداخلت کر رہے تھے۔ اور شام میں انسانیت کے خلاف کرائم کرنے والوں کی پشت پنا ہی کر رہے تھے۔ جبکہ روس نے شام کی خانہ جنگی کے ایک انتہائی خطرناک موڑ پر صرف انسانیت کو بچانے کے لئے یہ مداخلت کی تھی۔ اس خطہ کے بعض ملکوں نے شام میں روس کی مداخلت کا خیر مقدم کیا تھا۔ روس کی اس مداخلت کے نتیجہ میں شام میں بڑی حد تک استحکام کے لئے مثبت حالات نظر آ رہے ہیں۔ شام میں خانہ جنگی دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کی جنگ بن گئی تھی۔ روس کی بر وقت مداخلت سے شام میں دہشت گردوں کے گڑھ بھی ختم ہوۓ ہیں۔ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس کی Hacking  سے زیادہ شام کی خانہ جنگی میں روس کی کاروائیوں کے مثبت فیصلے تھے جس کے امریکہ کے صدارتی انتخاب پر گہرے اثرات ہو رہے تھے۔ اور عرب دنیا میں امریکہ کی احمقانہ جنگوں پر ڈونالڈ ٹرمپ کا موقف عوام کی سمجھ میں آ رہا تھا۔
    نائن الیون کے بعد امریکہ میں چار صدارتی انتخابات ہوئیے ہیں۔ 2004 میں پہلا صدارتی انتخاب صدر بش نے بن لادن القاعدہ اور دہشت گردی کے خلاف خود کو ایک مضبوط لیڈر ثابت کر کے جیت لیا تھا۔ جبکہ صدر اوبامہ نے نائن الیون کے بعد دوسرا صدارتی انتخاب عراق جنگ اور صدر بش کی عرب دنیا میں حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی کے خلاف ایک ٹھوس موقف اختیار کر کے جیت لیا تھا۔ تاہم بن لادن کو پکڑنے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا تھا۔ اور نائن الیون کے بعد تیسرے صدارتی انتخاب سے پہلے صدر اوبامہ نے بن لادن کو پکڑ لیا تھا۔ عراق سے امریکی فوجیں واپس بلا لی تھیں۔ اور افغانستان میں بھی امریکی فوجوں میں کمی کرنے اور فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ایک مضبوط لیڈر ہونے کا ثبوت دے کر صدر اوبامہ دوسری مرتبہ بھی منتخب ہو گیے تھے۔ لیکن صدر اوبامہ کا دوسری مدت کا دور صدر جارج بش کے پہلی مدت کے دور سے زیادہ مختلف نہیں تھا۔ دونوں انتظامیہ نے دنیا کو جنگوں میں گھیر دیا تھا۔ اور دنیا کے لئے جیسے ان جنگوں سے نکلنے کے تمام راستے بند ہو گیے تھے۔ امریکہ میں ایک درجن انٹیلی جینس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف سرگرم تھیں۔ لیکن ان میں سے کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ISIS کو کس نے بنایا تھا۔ اور اسے فنڈ کون فراہم کر رہا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پر سے دنیا کا اعتماد ختم ہو گیا تھا۔
    یہ حالات دیکھ کر صدر پو تن امریکہ میں Regime Change کے لئے جیسے ھوم ورک کر رہے تھے۔ ادھر امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ بھی صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کرنے سے پہلے اپنا ھوم ورک کر رہے تھے۔ ریپبلیکن پارٹی کے 17 صدارتی امیدواروں میں پیشتر انتہائی Hawkish تھے۔ سب بڑھ چڑھ کر صرف جنگوں کی باتیں کر رہے تھے۔ یوکرین میں امریکی فوجیں بھیجنے کی باتیں کر رہے تھے۔ شام اور عراق میںISIS کے خلاف کارپٹ بمباری کرنا چاہتے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ سب کی سنتے رہے لیکن جنگوں کی باتوں سے خود کو الگ رکھا تھا۔ جنگوں نے عرب دنیا میں جو تباہیاں پھیلائی ہیں اس کا صرف ذکر کر دیتے تھے۔ لوگ جنگوں سے تنگ آ چکے تھے۔ صرف یہ وجہ تھی کہ ڈونالڈ ٹرمپ ری پبلیکن پارٹی کی پرائم ریز میں بڑی تیزی سے Sweep کرتے چلے گیے۔ جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی میں برنی سینڈر بھی جنگوں کی مخالفت کرنے کی وجہ سے مقبول ہو رہے تھے۔ ہلری کلنٹن شام، یوکرین، بحرہ ساؤ تھ چائنا کے مسئلہ پر ذرا Hawkish خیالات رکھتی تھیں۔ لیکن پھر اکثر ہلری کلنٹن برنی سینڈر اور ڈونالڈ ٹرمپ کی عوام میں پوزیشن دیکھ کر اپنے موقف سے پیچھے آ جاتی تھیں۔ یا پھر جنگوں کے موضوع پر کھل کر اظہار کرنے سے گریز کرنے لگتی تھیں۔ لوگ ان کے بارے میں ذرا دواں ڈول ہو رہے تھے۔ جب وہ سیکرٹیری آف اسٹیٹ تھیں لوگوں کے ذہنوں میں ان کے Hawkish خیالات موجود تھے۔
    امریکی قیادت کے فیصلے جب دنیا بھر میں قوموں پر اثر انداز ہوں گے۔ اور ان کے امن اور استحکام کے لئے مسائل پیدا کریں گے۔ تو پھر یہ ملک امریکہ کے صدارتی انتخاب میں مداخلت بھی کریں گے۔ اور ایک ایسے امیدوار کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ جو ان کے امن اور استحکام کے مفاد میں ہو گا۔ سرد جنگ ختم ہو نے کے بعد روس کے اطراف میں امریکہ کی جو جنگجو نہ پالیسیاں ہیں اگر روس کی جگہ امریکہ ہوتا تو کیا کرتا؟ لیکن صدر پو تن نے انتہائی ڈھنڈے دماغ اور بڑے تحمل سے امریکہ کی ان اشتعال انگیز یوں کا سامنا کیا ہے۔ اور روس کو جنگوں سے دور رکھا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن پارٹی کی صدارتی انتخاب میں ناکامی روس کے لئے شاید 6 ٹیریلین ڈالر کی کامیابی تھی۔ ان کا امیدوار صدر منتخب ہو گیا تھا۔ صدر پو تن اور ڈونالڈ ٹرمپ دونوں Economic Development  میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ محاذ آرا ئی کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ اور استحکام کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ExxonMobil کے CEO کو سیکرٹیری آف اسٹیٹ نامزد کیا ہے۔ صدر پو تن کے ساتھ ان کی خاصی دوستی ہے۔ ExxonMobil نے روس کے ساتھ آئل کے 500 بلین ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ اس معاہدے کے عوض صدر پو تن بھی اس سے کچھ چاہتے ہیں۔ کاروبار ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کے اصولوں پر ہوتا ہے۔ عربوں کی طرح کاروبار نہیں کیا جاتا ہے کہ سب کچھ دینے کے بعد جنگیں انتشار اموات اور عدم استحکام  اپنے عوام کے لئے لے لیا ہے۔
    سیاست یہاں ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ اس سے آگے بھی ہے۔ نو منتخب صدر ٹرمپ کے روس کے ساتھ اچھے تعلقات کے پیچھے اسرائیلی روسیوں کی سیاست کا بڑا دخل ہے۔ جو اسرائیل میں بہت جلد نئی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ اسرائیل کے روس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہو گیے ہیں۔ دونوں ملکوں میں تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اور اب سارا زور امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر بنانے پر ہے۔ نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پہلی ترجیح ہو گی۔ ری پبلیکن پارٹی میں روس کے ساتھ تعلقات استوار  کرنے کی حمایت بڑھتی جا رہی ہے۔ جبکہ روس کی مخالفت کرنے والے کار نر ہوتے جا رہے ہیں۔ اور یہ نمایاں تبدیلی واضح نظر آ رہی ہے۔
    حیرت کی بات ہے کہ امریکی میڈیا میں صدارتی انتخاب میں صدر پو تن کی Meddling کے خلاف خاصا شور ہے۔ لیکن FBI کے ڈائریکٹر کی انتخابات سے صرف چند روز قبل Meddling کو بالکل بلیک آؤٹ کر دیا ہے۔ ہلری کلنٹن کی شکست کو روس کی Hacking نے نہیں، حکومت کے اس تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر کی ‏Meddling کے نتیجہ میں شکست ہوئی ہے۔ اور یہ حقیقت ہے۔                                                                

Thursday, January 5, 2017

People, Politics, And Pakistan

People, Politics, And Pakistan    

Why Should People Elect The People's Party For A Fifth Time?  

مجیب خان

 
Imran Khan's Rally in Karachi

     وہ ملک ریاض کے نجی طیارے سے آۓ تھے۔ کراچی ایرپورٹ کے قریب انہوں نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کیا اور پھر پرندے کی طرح اپنی پارٹی کے کارکنوں کے سروں پر سے اڑ گیے تھے۔ پارٹی کے کارکن انہیں دیکھتے رہ گیے۔ اور وہ ہیلی کاپٹر میں اپنے گھونسلے کی طرف اڑے جا رہے تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر بھی شاید کسی دولت مند کا تھا۔ طیارہ ملک ریاض کا تھا۔ ہیلی کاپٹر کسی دولت مند کا تھا۔ اس میں پرواز کرنے والا غریب عوام کا لیڈر آصف علی زر داری تھا۔ پارٹی کے یہ کارکن دور دراز سے ٹرکوں اور گاڑیوں میں ایرپورٹ آۓ تھے۔ گھنٹوں زر داری کی دوبئی سے آمد کا انتظار کیا تھا۔ کاش پارٹی کے کارکنوں کے بھی ہیلی کاپٹر ہوتے وہ بھی زر داری کے ساتھ اس طرح اڑے جاتے جیسے پرندوں کے غول اڑے جاتے ہیں۔ لیکن زر داری کے ہیلی کاپٹر کی پرواز اور زمین پر کھڑے غریب کارکنوں کے درمیان یہ زمین اور آسمان کا فاصلہ تھا۔ آخر انہیں کس کا خوف تھا کہ وہ کراچی ایرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ہیلی کاپٹر میں گیے تھے۔ حالانکہ کراچی کے حالات بہت بہتر ہو گیے ہیں۔ کراچی سے ہزاروں ٹن اسلحہ حکومت کی تحویل میں آ گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف مہم کی یہ کامیابی ہے کہ اس نے شہریوں میں زندگی کا اعتماد بحال کیا ہے۔ اور یہ کریڈٹ فوج کو دیا جاۓ گا۔ اس مہم کے دوران بڑے انکشافات بھی ہوۓ ہیں۔ ہتھیاروں کے ذخیرے  پکڑے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ایک وزیر کے گھر سے لاکھوں روپے نکلے  تھے۔ جن کے بارے میں پتہ چلا تھا کہ یہ وزیر بھی بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ اور روپوش ہو گیے تھے۔ یا دوبئی فرار ہو گیے تھے۔ ایسے انکشافات لیاری میں رینجرز کے آپریشن کے دوران بھی سامنے آۓ تھے۔ اب جو لوگ رینجرز کے آپریشن سے خوفزدہ ہیں۔ اور روپوش ہیں یا حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش ہو رہی ہے۔ آصف علی زر داری شاید ان سے خوفزدہ ہیں۔
    پاکستان کے عوام ذوالفقار علی بھٹو کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ بے نظیر بھٹو کو بھی یاد رکھیں گے۔ لیکن آصف علی زرداری کے بدترین دور اقتدار کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ یہ 1971 کے بعد پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دور تھا۔ جس میں دہشت گردوں کے حملہ ہو رہے تھے۔ پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر حملے ہو رہے تھے۔ زر داری حکومت نے بھارت کے ساتھ سرحدیں کھول دی تھیں۔ بجلی بند کر کے ملک کو تاریک کر دیا تھا۔ گیس بند کر کے فیکٹر یوں اور کار خانوں میں تالے ڈال دئیے تھے۔ اور لوگوں سے کہا جا رہا تھا کہ وہ اپنا سرمایہ بھارت لے جائیں۔ امریکہ سے سی آئی اے کے ایجنٹوں سے بھرے طیارے اسلام آباد ایرپورٹ پر کھڑے ہوتے تھے اور پھر آصف علی زر داری کے حکم پر انہیں ملک میں داخل ہونے کے لئے ویزے دئیے جاتے تھے۔ واشنگٹن میں زر داری کا سفیر سینٹ میں پاکستان کا سودا کر رہا تھا۔ اور اب آصف علی زر داری گلے پھاڑ کر کہتے ہیں ہمیں نہیں چھیڑو ہمیں تنگ نہیں کرو "بی بی کے نام پر با با کے نام پر ہمیں اقتدار دے دو" انہیں پہلے احتساب کے لئے عوام کی عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔ اپنے اقتدار کی ہوس میں بلاول زر داری کو بھی اپنی غلیظ سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ اپنی اس سیاست سے یہ بلاول زر داری کی Political Virginity ختم کر دیں گے۔ بہتر ہو گا انہیں اپنی غلیظ سیاست سے  دور رہنے رکھیں۔
    گزشتہ سال بلاول زر داری نے پیپلز پارٹی کی بیٹری چارج کرنے کا آغاز لاہور میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرنے سے کیا تھا۔ اور پھر وہ سندھ گیے تھے۔ اور پارٹی کے کارکنوں سے خطاب میں بلاول زر داری بہت جذباتی ہو گیے تھے۔ اور اپنی والدہ کو انصاف نہ ملنے پر پارٹی کے کارکنوں سے انتقام کے لئے عہد کا اصرار کر رہے تھے۔ انتقام لینے کی یہ 70 کے عشرہ کی سیاست تھی۔ اور اس سیاست نے پاکستان میں مذہبی Radicals پیدا کیے تھے۔ بلاول زر داری کو اکیسویں صدی کے لئے پاکستان کی سیاست  Shape دینے کی بات کرنا چاہیے۔ نئے سیاسی Ideas عوام بالخصوص نوجوانوں کو دینا چاہیے۔ انتقام لینے کی باتیں 70 اور 80 کی دہائی کی سیاست تھی۔ اور یہ سیاست اب out dated ہو چکی ہے۔ بلاول زر داری اس وقت 28 سال کے ہیں۔ اور اگر وہ اس راستہ پر جاتے ہیں۔ تو پھر ان کی سیاست کا سورج بھی جلد غروب ہو جاۓ گا۔ اور جب بلاول زر داری 40 اور 45 سال کے ہوں گے تو ان کی سیاسی زندگی بھی شاید ختم ہو چکی ہو گی۔ انہیں سیاست کے اکھاڑے میں کشتیاں کرنے کے بجاۓ پہلے پاکستان کی سیاست کا گہرائی سے مطالعہ کرنے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ بلاول زر داری کی پرورش برطانیہ میں ہوئی ہے۔ اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کا جمہوری شاہی نظام بھی دیکھا ہے کہ کس طرح کام کرتا ہے۔ شہزادہ William اور شہزادہ Harry بھی ایک دن برطانیہ کے بادشاہ ہوں گے۔ لیکن شہزادہ William اور شہزادہ Harry تعلیم حاصل کرنے کے بعد فوج میں گیے تھے۔ فوجی تربیت لی تھی اور انہوں نے ایک سال افغانستان اور ایک سال عراق میں فوجی ڈیوٹی دی تھی۔ بلاول زر داری کو سیاست میں آنے سے پہلے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے تعمیراتی پروجیکٹ میں مزدوروں کے ساتھ کم از کم چھ ماہ کام کرنا چاہیے تھا۔ تاکہ انہیں مزدوروں کی سوچ اور ان کے مسائل کا علم ہو جاتا کہ یہ اشرفیہ کے طبقہ سے کتنا مختلف طبقہ ہے۔ ایک طبقہ آسمان پر ہے اور دوسرا طبقہ زمین پر ہے۔ اور پھر بلاول زر داری کو سندھ میں کسی چانڈیو وڈیرے کی زمین پر ہار یوں کے ساتھ چھ ماہ کام کرنا چاہیے تھا۔ تاکہ انہیں پھر وڈیروں کا ہاریوں کے ساتھ Caste سسٹم کو سمجھنے میں مدد ملتی۔ بلاول زر داری کی یہ تربیت انہیں اکیسویں صدی کا لیڈر بنا سکتی ہے۔ آصف علی زر داری اور میاں نواز شریف out dated سوچ کی out dated سیاست کو پیٹے جا رہے ہیں۔ عوام ایک ایسے لیڈر کی تلاش میں ہے جو پاکستان میں اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
    میاں نواز شریف تیسری بار جب وزیر اعظم تھے۔ وہ طالبان کا نظام رائج کرنے جا رہے تھے۔ اور پاکستان کو پتھر کے دور میں لے جانا چاہتے تھے۔ اور اب چوتھی بار وزیر اعظم بن کر نواز شریف نے پاکستان میں برطانوی نوآبادیات کا اٹھارویں صدی کا ڈپٹی کمشنر کا نظام بحال کر دیا ہے۔ اور پاکستان کو برطانوی نوآبادیات کے دور میں لے آۓ ہیں۔ اور یہ پاکستان میں Political Brain Drain  ہونے کے ثبوت ہیں۔ اگر ان میں تخلیقی سیا سی سوچ ہوتی وہ پاکستان کے اداروں کو نوآبادیاتی طریقوں سے موثر بنانے کے بجاۓ ایک نئی سیاسی سوچ سے اداروں کو موثر بنانے کے منصوبے عوام کے سامنے رکھتے۔ لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے دیکھا کہ یہ ڈپٹی کمشنر کا نظام تھا۔ جس نے محترمہ فاطمہ جناح کی انتخابی ناکامی کو یقینی بنایا تھا۔ اور جنرل ایوب خان بھاری اکثریت سے صدارتی انتخاب جیت گیے تھے۔ اس لئے وزیر اعظم نواز شریف بھی آئندہ انتخابات میں شاید ڈپٹی کمشنروں میں اپنی بھاری اکثریت سے کامیابی دیکھ رہے ہیں۔
    پیپلز پارٹی کی قیادت کے سیاسی نااہل ہونے کا یہ بھی ایک ثبوت ہے کہ زر داری حکومت میں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر سرائیکی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ ملتان میں لوگوں کو مٹھائیاں کھلائی گئی تھیں۔ لوگ سڑکوں پر خوشی سے ناچ رہے تھے۔ یوسف رضا گیلانی بھی لوگوں کے ہر دلعزیز ہو گیے تھے۔ لیکن پھر کیا ہوا؟ سرائیکی صوبہ نہیں بنا۔ پارلیمنٹ کا کام جیسے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ حالانکہ سرائیکی  صوبہ اگر بن جاتا تو پنجاب میں یہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہوتا۔ اور سندھ کے بعد سرائیکی صوبہ میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دولت بٹورنے کی سوچ رکھنے والے صرف دولت بٹورنے کے طریقہ جانتے ہیں۔ پارٹی کے مفاد میں سیاسی طریقہ نہیں جانتے ہیں۔
    عمران خان کے لئے اقتدار کی خواہش اتنی اہم نہیں ہے کہ جتنا کرپشن کے خلاف مشن ان کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں یہ دیمک کی طرح ہے۔ جو نسلوں کو، اداروں کو، مذہبی قدروں کو، مسجدوں کو، مولانا فضل الرحمن جیسے عالم دینوں کو کھاۓ جا رہا ہے۔ پاکستان کے لوگوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر اس نیک مشن میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ عمران خان کا یہ مشن پانچ وقت کی نمازوں سے بڑی عبادت ہے۔ معاشرہ جب صاف ستھرا ہو گا۔ پھر نمازیوں کا اللہ اور ان کے درمیان فاصلہ بھی کم نظر آۓ گا۔ کرپشن کے خلاف مہم اسی طرح ہے کہ جس طرح جمہوریت کی بحالی کی تحریک تھی۔ عمران خان کی یہ Legacy ہو گی۔