Monday, August 20, 2018

Shahbaz Sharif, As A Leader Of The Opposition Restore Civility And Decency In The Democratic Politic


Shahbaz Sharif, As A Leader Of The Opposition Restore Civility And Decency In The Democratic Politic 

مجیب خان
Imran Khan takes Oath as member Parliament

Shahbaz Sharif, leader of Opposition in the Parliament 

   وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شکست خوردہ، نعرہ باز اور بازاری زبان میں سیاست کے عادی لیڈروں کا رویہ پارلیمانی آداب سے بہت گرا ہوا تھا۔ مسلم لیگ ن کے شہباز شریف جو قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے آداب سے بالکل باہر جیسے لوہاری گیٹ پر خطاب کر رہے تھے۔ ان کے لفظوں میں اس کا غصہ تھا کہ عمران خان نے ان کے وزیر اعظم بننے کا خواب پاش پاش  کر دیا تھا۔ 2013 کی انتخابی مہم میں شہباز شریف کی وہ تاریخی تقریر لوگوں کے ذہنوں میں ہو گی جس میں وہ اپنے سینے پر ہاتھ مار کر کہتے تھے کہ "زر داری تمہیں  لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا میرا نام شہباز شریف نہیں ہو گا۔" پارلیمنٹ کے اجلاس سے شہباز شریف کے پہلے خطاب کا بالکل یہ لہجہ تھا۔ ان کی جماعت کے اراکین جو ان کے پیچھے بیٹھے ہوۓ تھے۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران نعرے بازی کر رہے تھے۔ کہ ووٹ چراۓ ہیں۔ یہ وہ جماعت ہے جسے ووٹروں کا احترام ہے نہ پارلیمنٹ کا احترام ہے۔ نہ سپریم کورٹ کا احترام ہے۔ یہ صرف ایک ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں By hook or By crook ووٹ ڈلواۓ جاتے ہیں۔ اور پھر الیکشن میں جیت ہونے کے دعوی کیے جاتے ہیں۔ لوگ خود ذرا غور کریں کہ پانچ سال پارٹی کے اقتدار کی کار کر دگی C-Grade میں ہے۔ لیکن انتخابات کے نتائج میں پارٹی A-Grade مانگ رہی ہے۔ اس صورت میں انتخابات میں A-Grade صرف دھاندلیوں سے مل سکتا تھا۔ ہارنے والی جماعتوں کو یہ Nonsense بند کرنا چاہیے کہ ووٹ چراۓ ہیں۔ یا فوج نے اپنے پسندیدہ امیدوار کو کامیاب کرایا ہے۔ حقائق ان کے دعووں کی بالکل حمایت نہیں کرتے ہیں۔ ہارنے والی جماعتوں کو دراصل ان اسباب پر توجہ دینا چاہیے جو ان کی شکست کا سبب ہیں۔
  2008 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی تقریباً 60 نشستیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے تقریباً 50 نشستیں حاصل کی تھیں۔ لیکن 2013 کے انتخابات میں صوبہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا بالکل صفایا ہو گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی پیشتر نشستیں مسلم لیگ ن کے پاس آ گئی تھیں۔ پیپلز پارٹی یہ انتخاب بری طرح ہار گئی تھی۔ پیپلز پارٹی صرف ایک مرتبہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو کیش کر سکی تھی۔ دوسری مرتبہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو کیش کرنے کی پیپلز پارٹی کی کوشش کو لوگوں نے ناکام بنا دیا تھا۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی دوکان بند کر کے اپنے گھروں کو چلے گیے تھے۔ اب 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی کی 152 نشستیں ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس 81 نشستیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس 54 نشستیں ہیں۔ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی پیشتر نشستیں تحریک انصاف کے پاس آ گئی ہیں۔ اور یا آزاد امیدواروں نے لے لی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے ان پر تحریک انصاف کے امیدوار  یا آزاد امیدوار کامیاب ہوۓ ہیں۔ اس Election Demography میں ووٹ چوری کرنے کے ثبوت نظر نہیں آتے ہیں۔ مسلم لیگ ن 2013 میں جتنی زیادہ نشستوں سے انتخاب جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔ 2018 کے انتخاب میں تقریباً اتنی ہی نشستوں پر انتخاب ہار کر اقتدار کے ایوان سے باہر ہوگئی ہے۔ جمہوری نظام میں حکومت کی Performance انتخابات کے نتائج کا تعین کرتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ دو انتخاب اس کی تائید کرتے ہیں۔ جہاں تک اسلامی جماعتوں کی انتخابات میں شکست پر واویلا ہے۔ گزشتہ 50 سال سے انہوں نے واویلا ہی میں اپنی طاقت دکھائی ہے۔ پاکستان میں اب تک جتنے انتخابات ہوۓ ہیں۔ ان سب میں اسلامی جماعتوں نے اپنی بری طرح شکست کو دھاندلی کہا ہے۔ اور پھر سڑکوں پر واویلا کی طاقت سے دنیا کو یہ دکھایا تھا کہ طاقت اور اکثریت ان کی تھی۔
   1969 میں جنرل Yahya Khan کی فوجی حکومت میں الیکشن کو کسی پارٹی نے دھاندلی ہونے کا الزام نہیں دیا تھا۔ سب نے اسے انتہائی صاف ستھر ے الیکشن کہا تھا۔ اس انتخاب میں جمعیت علماۓ اسلام قومی اسمبلی کی 10 نشستیں حاصل نہیں کر سکی تھی۔ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں 7 نشستیں حاصل کی تھیں۔ جمعیت علماۓ اہل سنت نے بھی تقریباً 8 نشستیں حاصل کی تھیں۔ یہ پاکستان میں اسلامی جماعتوں کا انتخاب جیتنے کا ریکارڈ ہے۔ جماعت اسلامی نے جنرل ضیا الحق کی فوجی کابینہ میں 10 وزارتیں حاصل کر لی تھیں۔ لیکن جماعت اسلامی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 10 نشستیں حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ ان کی منافقانہ سیاست اور اسلام کے نام پر غیر اسلامی رویہ کی وجہ سے ان جماعتوں کا انتخاب جیتنے کا گراف بھی گرتا گیا ہے۔ کرپشن کی سیاست میں اسلامی جماعتوں کے رہنما بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ بلکہ ان کے اس رول سے مذہب میں بھی کرپشن آ گیا ہے۔ اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی نے اسلامی جماعتوں کی ساکھ اور زیادہ خراب کر دی ہے۔ معاشرہ میں مذہبی رہنماؤں کا جو رتبہ تھا وہ Depreciate ہو گیا ہے۔ مذہب اور سیاست کے درمیان کھڑے ہو کر سیاست کرنے سے دنیا کی برائیوں سے ان کے دامن بھی داغدار ہیں۔ ان الزامات کا انتخاب خود انہوں نے اپنے لئے کیا ہے۔ یہ اس کے ذمہ دار ہیں۔
  شیطان بھی آج اللہ کے سامنے کھڑا ہو گا اور رو رہا ہو گا کہ اے اللہ میں نے تجھ سے صرف یہ کہا تھا کہ میں تیرے بندوں کو گمراہ کرتا رہوں گا۔ میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ میں تیرے بندوں کے گلے کاٹوں گا۔ انہیں خود کش بموں کے لئے استعمال کروں گا۔ اے اللہ میں (شیطان) نے مسجدوں میں خود کش بم کا حملہ کرنے والے بھیجنے کا نہیں کہا تھا۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ میں تیرے بندوں کو تیرے بارے میں گمراہ کرتا رہوں گا۔ اے اللہ تیرے دین کے جنہوں نے ٹکڑے کیے ہیں اور اسے مختلف فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اے اللہ میں نے انہیں ایسا کرنے کے لیے گمراہ نہیں کیا تھا۔ وہ دنیا کی سیاست میں بھٹک گیے ہیں اور انہوں نے تیرے دین کے ٹکڑے کر دئیے ہیں۔ اے اللہ میں (شیطان) تیرے بندوں کو صرف گمراہ کرتا تھا۔ جیسے تیرے بندے نماز کے ارادے سے گھر سے نکلتے تھے اور میں انہیں زر داری کے سینما کا راستہ دیکھتا تھا۔ بلاشبہ پاکستان میں شاید شیطان نے اللہ کے بندوں کو اتنا گمراہ نہیں کیا ہو گا کہ جتنا مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے قوم کو گمراہ کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کی سیاست میں بھی اب اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔    
      

Wednesday, August 15, 2018

Pakistan: America’s Relations With A Nation Just Turned 71


Pakistan: America’s Relations With A Nation Just Turned 71

مجیب خان
Pakistanis celebrating Pakistan Independence Day

Celebrating Pakistan Independence Day

   امریکہ کی دفاعی اور خارجہ پالیسی طاقتور لابیوں کے مشورے سے بنتی اور تبدیل ہوتی ہیں۔ ری پبلیکن اور ڈیمو کر یٹک دونوں انتظامیہ میں اس لیے دفاعی اور خارجہ پالیسی میں نمایاں فرق نہیں ہوتا ہے۔ اور یہ Bi-partisan پالیسیاں ہوتی ہیں۔ تاہم امریکہ کی مڈل ایسٹ پالیسی طاقتور اسرائیلی لابی کی تجویز سے بنتی ہے۔ اگر یہ امریکہ کی اپنی پالیسی ہوتی تو شاید عرب اسرائیل 70 سال تک کبھی تنازعہ نہیں ہوتا۔ اور مشرق وسطی 70 سال سے جنگ کی آگ میں نہیں ہوتا۔ یہ ایک المیہ ہے کہ لابیاں مخصوص مفادات کے لیے پالیسیوں کا تعین کرتی ہیں۔ لیکن ان کے نتائج کا امریکی عوام سامنا کرتے ہیں۔ اور اب چند برسوں میں بھارتی نژاد امریکی بھی ایک طاقتور لابی بن گیے ہیں۔ جو امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں۔ پہلے بش انتظامیہ پھر اوبامہ انتظامیہ اور اب ٹرمپ انتظامیہ میں بھارتی نژاد امریکی قومی سلامتی امور، خارجہ امور اور دفاعی پلانگ اداروں میں اہم عہدوں پر آ گیے ہیں۔ اور یہ امریکہ کی بالخصوص جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے بارے میں واشنگٹن سے آنے والے بیانات، اعلامیہ اور فیصلے پر پاکستان میں تبصرہ نگاروں اور پالیسی ساز کو اس پہلو کو ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔ بہرحال امریکہ پاکستان تعلقات کی 70سال کی شادی ہے۔ اس میں متعدد بار اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ امریکہ کی بندشوں کے نتیجہ میں کچھ عرصہ کی علیحدگی بھی ہوئی تھی۔ لیکن پاکستان کو Divorce دینے کے لیے امریکہ کو عرصہ تک غور کرنا پڑتا تھا۔ لیکن امریکہ پاکستان کے ساتھ 70 سال کے تعلقات کو Divorce بھی دینا نہیں چاہتا ہے۔ پھر بھارت امریکہ سے کئی گنا بڑا ملک ہے۔ امریکہ کا بھارت کی آبادی سے بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ بھارت ایشیا میں امریکہ کے لیے Subsidiary بن کررہنا پسند نہیں کرے گا۔ ایشیا کی بڑی طاقت بننے کے لیۓ بھارت کو ایشیائی ملکوں کے ایشو ز پر Non-align پوزیشن لینا ہو گی۔ امریکہ کے بھارت سے Strategic تعلقات بھارت کو یہ پوزیشن لینے کی اجازت دیں گے یا نہیں؟ اس وقت تک امریکہ کی تین انتظامیہ امریکی کمپنیوں کے لیے اپنی مارکیٹ کھولنے پر بھارت کو آمادہ نہیں کر سکی ہیں۔ تاہم بھارت نے بعض selective شعبوں میں امریکی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹ میں کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔ لیکن بھارت چین کی طرح امریکی کمپنیوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کو بھی یہ دھمکی دی ہے کہ امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت اپنی مارکیٹ کھولے ورنہ بھارت کی اشیا پر Tariff لگائی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ آئندہ چند ہفتوں میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات  میں ان تمام امور پر بات کریں گے۔
   پاکستان میں یہ تاثر ہے کہ امریکہ پاکستان میں چین کے 60بلین ڈالر سے CPEC منصوبہ پر عملدرامد ہونے سے خوش نہیں ہے۔ کیونکہ اب امریکہ کو بھی پاکستان سے تعلقات میں چین کے 60بلین ڈالر سے Match کرنا ہو گا۔ جبکہ امریکہ نے افغان جنگ میں پاکستان سے 60بلین ڈالر سے تین گنا زیادہ خرچ کرواۓ ہیں اور انہیں ابھی تک Reimburse نہیں کیا ہے۔ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ پیدا ہونے کا یہ بھی ایک سبب ہے۔ امریکہ کو افغانستان میں کوئی کامیابی نہیں ہو رہی ہے۔ لیکن چین نے افغانستان میں قدرتی وسائل اور معدنیات کی دریافت کے تمام Contracts حاصل کر لیے ہیں۔ امریکہ نے ابھی یہ نہیں کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارے فوجی آپریشن پر پاکستان نے جو اخراجات کیے ہیں۔ وہ پاکستان چین سے مانگے۔ ادھر بھارت میں بھی یہ ایک تاثر ہے کہ امریکہ کو چین اور روس کے ساتھ  بھارت کا Brick Block میں شامل ہونا پسند نہیں ہے۔ بھارت کو اس بلاک سے دور رکھنے کے لیے امریکہ نے Pacific کی نئی حد بندی کی ہے اور بھارت کو اس میں شامل کرنے کے لیے اسے Indo- Pacific کا نام دیا ہے۔ اور یہاں بھارت کو Brick Block سے زیادہ بڑا رول دیا جا رہا ہے۔ لیکن بھارت نے Indian Ocean چھوڑ کر Indo-Pacific کی طرف کوچ کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ امریکہ بھارت Strategic تعلقات کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ امریکہ بھارت کو چین کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ اس میں شاید مبالغہ آ رائی زیادہ ہے۔ ایران پر سخت اقتصادی بندشوں پر عملدرامد کرانے کے لیے صدر ٹرمپ نے بھارت پر ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے اور Chabahar Port کی تعمیر میں انویسٹ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ اور بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت  ایران سے  تجارت جاری ر کھے گا تو اس کے بنکوں پر بندشیں لگ سکتی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس دباؤ میں مودی حکومت نے ایران سے تیل کی درآمد نصف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور Chabahar Port کی تعمیر روک دی ہے۔ جبکہ چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی بندشوں کا تابعدار بننے سے انکار کر دیا ہے۔  ایران کے تنازعہ پر بھارت چین کے مقابلہ کی طاقت نظر نہیں آ رہا ہے۔ حالانکہ بھارت کی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت صرف اقوام متحدہ کے تحت بندشوں پر عمل کرے گا۔ کسی ایک ملک کی بندشوں پر بھارت عمل نہیں کرے گا۔
  90 کا عشرہ پاکستان امریکہ تعلقات کا ایک بہترین عشرہ تھا۔ جب سینیٹر Larry Pressler ایکٹ کے تحت صدر جارج ایچ بش نے پاکستان پر بندشیں لگائی تھیں۔ صدر بش نے دراصل یہ بندشیں لگا کر پہلی بار پاکستان کا امریکہ پر انحصار ختم کیا تھا۔ پاکستان کو جیسے برطانیہ کی Subsidiary سے آزادی ملی تھی۔ 90 کے عشرہ میں پاکستان نے اپنے آپ کو زندہ رکھنا سیکھا تھا۔ اپنی سلامتی اور دفاع کے خود انتظامات کیے تھے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو گئی تھی۔ پاکستان کا ڈیفنس  مضبوط ہوا تھا۔ پاکستان میں ٹینک، توپیں، ملٹری ٹرک وغیرہ بننے لگے تھے۔ اور پھر 90 کے عشرہ کے اختتام پر پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر دئیے تھے۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا عشرہ تھا جس میں سیاسی پارٹیوں کی حکومتیں تھیں۔ پھر نائن الیون واقعہ کے بعد امریکہ کی خارجہ پالیسی اسٹبلیشمنٹ کو یہ احساس ہوا تھا کہ سینیٹر Pressler ایکٹ غلط تھا۔ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ ملوث رہنا چاہیے تھا۔ اسے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ صدر جارج ڈبلو بش نے پاکستان کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور پاکستان کو یہ یقین دلایا تھا کہ اس کے ساتھ اب ایسا نہیں ہو گا جن سے پاکستان میں شکایتیں پیدا ہوئی تھیں۔ صدر بش نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ پاکستان نے صدر بش کی ان یقین دہانیوں پر اعتماد کیا تھا۔ اور امریکہ کے ساتھ نئے تعلقات میں خلوص کا ثبوت دیتے ہوۓ صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کی افغان پالیسی میں 180ڈگری سے یو ٹرن لیا تھا۔ طالبان کو اقتدار سے ہٹانے میں بش انتظامیہ کے فوجی آپریشن کی حمایت کی تھی۔ لیکن یہ نئے امریکہ پاکستان تعلقات آ گے بڑھنے کے بجاۓ افغانستان میں اٹک گیے تھے۔ بعض بیرونی عناصر نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے نئے تعلقات کو پرانے تعلقات سے بھی زیادہ مشکوک بنا دیا تھا۔ جنگ افغانستان میں طالبان کے خلاف ہو رہی تھی۔ لیکن پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ افغان جنگ کا جیسے  اصل Theme تھا۔ پاکستان براہ راست جنگ کی زد میں تھا۔ نیٹو اور امریکہ نے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کی آ ڑ میں پاکستان کے اندر حملہ کرنا شروع کر دئیے تھے۔ جس پر چین اور روس نے پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہنے کا کہا تھا۔ صدر اوبامہ کے دور میں پاکستان کے اندرونی حالات اس مقام پر آ گیے تھے کہ یہ نظر آ رہا تھا ریاست پاکستان جلد Collapse ہونے والی تھی۔ پاکستان میں فوج اور سیکورٹی اداروں اور حساس تنصیبات پر حملے ہو رہے تھے۔ پاکستان کو ان خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسو ملین کی آبادی کے ملک پاکستان کا Collapse اس خطہ کی تباہی کا سبب بن سکتا تھا جو سو نامی ہوتا۔ امریکہ نے ایسی صورت میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو قبضہ میں لینے کے لیے Contingency plan تیار کر لیا تھا۔ پاکستان کے حالات سے پیدا ہونے والے خطرات کو بیجنگ ماسکو دہلی میں تشویش سے دیکھا جا رہا تھا۔ بھارت کا استحکام براہ راست ان حالات کی زد میں تھا۔ چین اور روس کی کوششوں سے پاکستان Collapse ہونے سے بچ گیا تھا۔ جس کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم ڈ یوڈ کمیرن نے یہ بیان دیا تھا کہ "پاکستان کی بقا برطانیہ کی بقا ہے۔ پاکستان پر حملہ برطانیہ پر حملہ سمجھا جاۓ گا۔"  اس پالیسی کے نتیجہ میں امریکہ نے پاکستان کھو دیا تھا۔ اور افغانستان میں جنگ بھی ہار گیا تھا۔ افغانستان میں امریکہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار خود ہے۔ پاکستان کے 180 ڈگری یو ٹرن سے امریکہ افغانستان میں جنگ جیت گیا تھا۔ طالبان کابل چھوڑ کر بھاگ گیے تھے۔ لیکن پھر پاکستان کو AF-PAK بنانے کی پالیسی طالبان کو کابل میں لے آئی تھی۔ اور اس امریکی پالیسی نے طالبان کو Formidable force بنایا تھا۔
   اور اب چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ یہ شوشہ چھوڑے جا رہے ہیں کہ CPEC معاہدہ سے پاکستان کی خود مختاری چین کے حوالے ہو جاۓ گی۔ اور چین پاکستان کو قرضوں میں جکڑ رہا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ چین اور پاکستان کے 65 سال کے تعلقات ہیں۔ اور دونوں ملک ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اچھے اور برے وقتوں میں دونوں ملکوں نے مضبوطی سے ہاتھ تھام کر سامنا کیا ہے۔ گمراہ کرنے والی آوازیں پاکستان اور چین کا راستہ تبدیل نہیں کر سکتی ہیں۔ پاکستان نے اگر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اسے چین کے ہمسایہ میں کینیڈا بن کر رہنا ہے۔ تو CPEC کے تمام منصوبے پورے ہوں گے۔ قرضہ اچھے بھی ہو سکتے ہیں۔ اور قرضہ برے بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ یہ کس لیے حاصل کیے جا رہے ہیں۔ اور انہیں کن مقاصد میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ قرضہ اگر معاشی سرگرمیوں کی رفتار بڑھانے میں استعمال ہو رہے ہیں تو یہ بلاشبہ اچھے قرضہ ہیں۔ قرضوں کو اگر کرپشن کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تو یہ برے قرضہ ہیں۔ ان سے قوم کی نسلوں کو مقروض بنایا جا رہا ہے۔ چین کے قرضوں سے پاکستان میں جب سڑکیں اور پل بننے گے۔ بندر گاہ تعمیر ہو گی۔ ریلوے کا نظام بہتر ہو گا۔ تو پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ ہو گا۔ بندر گاہ پر ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی۔ پاکستان کے وسائل آمدن میں اضافہ ہو گا تو چین کے قرضہ بھی ادا ہو جائیں گے۔ پاکستان میں بندر گاہ، سڑکوں پلوں کو چین ایشیا کے دور دراز ملکوں میں اپنی تجارت پھیلانے میں استعمال کرے گا۔ معاشی سرگرمیاں Interconnected ہوتی جائیں گی۔ اور پاکستان ایشیا میں تجارتی سرگرمیوں کا Hub ہو گا۔                                                                                                                                

Friday, August 10, 2018

Trump Administrations' Most Biting Sanctions, Ever


Trump Administrations' Most Biting Sanctions, Ever

Sanctions On Iran’s Access To The U.S. Dollar Is The Threat Of Economic Security

مجیب خان

President Donald Trump signs a document reinstating sanctions against Iran after announcing the US withdrawal from the Iran Nuclear deal

Iran, People taking out money from ATM

Death, Destruction and Suffering under the Sanctions Regime on Iraq

During the Sanctions Regime Iraqis had to hold funeral processions for their Children almost on a    daily basis

   صدر ٹرمپ کی ایران پالیسی America First نہیں ہے۔ یہ دراصل Israel First پالیسی ہے۔ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے میں اسرائیل کے بھی Invisible hand ہیں۔ صدر ٹرمپ کی پریزیڈنسی میں اسرائیل کو جتنا نوازا گیا ہے۔ شاید ہلری کلنٹن کی انتظامیہ میں اسرائیل کو ایسا نہیں نوازا جاتا۔ ہلری کلنٹن کی انتظامیہ میں ایران پالیسی بلاشبہ America First ہوتی۔ ایران کے ایٹمی سمجھوتہ کے مسئلہ پر ہلری کلنٹن ضرور دنیا کے 190 ملکوں کے ساتھ کھڑی ہوتی۔ لیکن صدر ٹرمپ وزیر اعظم نا تھن یا ہو کے ساتھ دنیا کے 190 ملکوں کے درمیان تنہا کھڑے ہیں۔ اور انہیں یہ دھونس دھمکیاں دے رہے ہیں کہ انہیں امریکہ کے ساتھ کاروبار کرنا ہو ہے یا ایران کے ساتھ ۔ اور جو ملک بھی ایران کے ساتھ تجارت میں امریکی ڈالر استعمال کرے گا اس کے خلاف بھی کاروائی کی جاۓ گی۔ صدر ٹرمپ کی ان دھمکیوں نے دنیا کے 190 ملکوں کی Economic Security  کے لئے خطرے پیدا کر دئیے ہیں۔ ان دھمکیوں کے بعد دنیا کے 190 ملکوں کو اپنی Economic Security میں سنجیدہ اقدام کے بارے میں غور کرنا ہو گا۔ ایک سنگل کرنسی پر مکمل انحصار کرنے کے بجاۓ اب دوسری کرنسی میں بھی تجارت کی جاۓ۔ ایران اس تجربے کے لیے ایک بہترین موقعہ ہے۔ دنیا کے 190ملکوں کا ایران سے کوئی جھگڑا ہے اور نہ کوئی خطرہ ہے۔ دنیا کے ملکوں کے ایران سے دو طرفہ اچھے تعلقات ہیں۔ وہ ایران کا موقف بھی با خوبی سمجھتے ہیں۔ دنیا اس خطہ کی سیاست سے بھی واقف ہے۔ دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ امن کے لیے اسرائیل کی 70 سال میں Zero پالیسی ہے۔ انسانی تاریخ میں کسی قوم نے 70 برس دوسری قوموں کی انسانیت کے خلاف صرف جنگیں کرتے رہنے میں نہیں گزارے ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے امن پر ایک ایسے ملک کی خونریز تاریخ کو اہمیت دی ہے۔ ویسے بھی عالمی برادری اس خطہ میں امریکہ کے رول سے زیادہ مطمئن بھی نہیں ہے۔ جو اس خطہ کو امن اور استحکام دینے کے بجاۓ اس خطہ کو مسلسل انتشار، جنگیں اور عدم استحکام دینے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔ اور امریکہ کی یہ پالیسیاں اسرائیل کو Suit بھی کرتی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اسرائیل سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا ہے۔ لیکن فلسطین اسرائیل تنازعہ میں صدر ٹرمپ نے اسی انتخابی مہم میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس تنازعہ میں غیر جانبدار رہیں گے۔ انتظامیہ اس تنازعہ میں جب کسی ایک فریق کی پارٹی بن جاتی ہے تو یہ تنازعہ کبھی حل نہیں ہو سکتا ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ اور اسرائیل کے ساتھ جانبدار بن کر اس خطہ میں اس کی پالیسیاں فروغ دینے لگے ہیں۔
  اسرائیل اور Neo-Con اب ایران کے خلاف جنگ کا کیس تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر بش سے عراق میں Regime change کا کام لیا تھا۔ صدر اوبامہ سے شام اور لیبیا تباہ کراۓ تھے۔ اور صدر ٹرمپ سے اب ایران میں Regime change کرانے اور ایران کی معیشت بالکل تباہ کرانے کا کام لیا جا رہا ہے۔ سابقہ دو انتظامیہ میں مڈل ایسٹ میں جو تباہیاں پھیلائی گئی ہیں۔ دنیا ان کے نتائج بھگت رہی ہے۔ عراق میں Debacle کے بعد دنیا کو ایران کے خلاف ایسے کسی بھی Adventurism کی حمایت نہیں کرنا چاہیے۔ ایران نے دنیا اور بالخصوص اس خطہ کو عراق Debacle سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کا سمجھوتہ کیا ہے۔ اور سمجھوتہ پر سختی سے عملدرامد بھی کیا جا رہا ہے۔ 3سال میں اس سمجھوتہ کی خلاف ورزی ہو نے کی کسی عالمی ادارے کی طرف سے کوئی رپورٹ بھی نہیں ہے۔ عالمی برادری بھی اس سمجھوتہ پر مکمل عملدرامد ہونے پر مطمئن تھی۔ جو اس سمجھوتہ پر عملدرامد ہونے سے مطمئن نہیں تھے وہ اسرائیل اور صدر ٹرمپ تھے۔ عراق ڈرامہ کی اسکرپٹ جو NeoCon نے واشنگٹن میں تیار کی تھی۔ اسے تل ابیب میں وزیر اعظم ناتھن یا ہو کے آفس میں سامنے رکھ کر ایران کے خلاف ڈرامہ کی اسکرپٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اور وہ اس اسکرپٹ کے ہیرو بن کر ٹیلی ویژن پر آۓ تھے جسے دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا  رہا تھا۔ اور اسرائیل کی انٹیلی جنس نے تہران میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں ہزاروں اہم فائلیں قبضہ میں لینے کا دعوی کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم ناتھن یا ہو کی ایران کے خلاف ڈرامہ کی اسکرپٹ کو Authentic کہا تھا۔ اور ایران کے ایٹمی سمجھوتہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تعجب کی بات تھی کہ امریکہ جیسی عظیم طاقت نے یہ فیصلہ ایک ایسے ملک کی Presentation پر کیا تھا جس نے عراق میں ایٹمی ہتھیاروں کے ذ خیروں کے بارے میں اپنی انٹیلی جنس کی رپورٹیں امریکہ کو دی تھیں۔ اور جس کی 70 برس کی تاریخ دشمن بنانے اور جنگیں کرنے سے بھری ہوئی تھی۔
  2015 میں ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ ہونے کے بعد صدر اوبامہ نے جو بندشیں ہٹا لی تھیں۔ صدر اوبامہ نے انہیں دوبارہ لگانے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ ایرانی حکومت کے سامنے دو Choice ہیں آیا یہ دھمکی، عدم استحکام رویہ تبدیل کرے اور عالمی معیشت میں آ جاۓ۔ اور یا پھر معاشی طور پر تنہا رہنے کے راستہ پر چلتا رہے۔ سیکریٹری آف اسٹیٹ Mike Pompeo نے ایران سے کہا ہے وہ تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔ حزب اللہ، ھماس، اسلامی جہاد اور Houthi ملیشیا کی حمایت بند کرے۔ اور شام سے اپنی فوج واپس بلاۓ۔ اول تو یہ سارے مطالبہ اسرائیل کے ہیں جن پر عملدرامد کرانے کے لیے امریکہ کی طاقت کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور یہ صدر ٹرمپ کی ایک اور وعدہ خلافی ہے۔ جو انہوں نے امریکی عوام سے کیا تھا کہ اب دنیا میں کوئی امریکہ کو استعمال نہیں کر سکے گا۔ یہ مطالبے خطہ کی Geo Strategic سیاست سے متعلق ہیں۔ اور ایران اس خطہ کا حصہ ہے۔ ایران ایک خود مختار ملک ہے۔ اسے اپنی سلامتی کے مفاد میں فیصلے کرنے، خطہ کے ملکوں سے تعلقات فروغ دینے، خطہ میں تنازعوں کے حل میں رول ادا کرنے کا مکمل حق ہے۔ صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی امور کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے ایران  ساری دنیا میں دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے۔ جان بولٹن کے عراق میں رول کی وجہ سے کوئی Credibility نہیں ہے۔ جان بولٹن کو Facts کا علم نہیں ہے۔ ایران جو دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے۔ وہ دنیا میں دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے اور دہشت گرد ایران میں بموں کے دھماکے کر رہے تھے۔ ہزاروں ایرانی ان دھماکوں میں مارے گیے تھے۔ لیکن ایران دنیا بھر میں دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے۔ اسرائیل کی مو ساد نے ایران کے تین نیو کلیر سائنس دان قتل کر دئیے تھے۔ جو دہشت گردی تھی۔ ایران کی ملیشیا عراق اور شام میں ISIS سے لڑے تھے۔ انہوں نے عراق اور شام کے علاقوں سے ISIS  کو نکالا تھا۔ اس لڑائی میں ایران کے فوجی بھی مارے گیے تھے۔ ایران کے اس رول کی وجہ سے عراق میں استحکام آیا ہے۔ اور شام میں اسد حکومت نے  ملک کے ایک بڑے حصہ پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ شام میں ایران کی فوجی موجودگی حکومت شام کا مسئلہ ہے۔ ایران کی فوجیں د مشق حکومت کی دعوت پر آئی ہیں۔ اور جب د مشق حکومت ایران سے فوجیں واپس جانے کی درخواست کرے گی۔ یہ فوجیں چلی جائیں گی۔ امریکہ اور نیٹو کی افغانستان میں فوجوں کی موجودگی کی جو وجوہات ہیں۔ شام میں روس اور ایران کی فوجوں کی موجودگی کی بھی یہ ہی وجوہات ہیں۔
  ھماس اسٹیٹ آف فلسطین کے شہری ہیں۔ یہ ایک تنظیم بھی ہے۔ اور اس کے ساتھ سیاسی، سماجی اور معاشی تعلقات عالمی قانون میں ممنوع نہیں ہیں۔ ترکی، قطر، مصر اور خلیج کے دوسرے ملکوں کے بھی ھماس کے ساتھ تعلقات ہیں۔ کیونکہ اسرائیل کو ان سے نفرت ہے۔ امریکہ کو اس لیے ھماس کو انسانیت سے نہیں نکالنا چاہیے۔ حزب اللہ لبنان کے شہری ہیں۔ لبنان کے عوام انہیں منتخب کرتے ہیں۔ اور حزب اللہ لبنان کی پارلیمنٹ میں ہے۔ لبنان کی حکومت میں ہے۔ لبنان کی جمہوریت میں عیسائی، سنی، شیعہ اور Druze سب کے حقوق ہیں۔ اسرائیل کی Fake اور Phony جمہوریت میں عیسائوں، مسلمانوں اور Druze کے تمام حقوق ختم کر کے انہیں دوسرے درجہ کا شہری بنا دیا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ آف اسرائیل کو صرف یہودی مذہبی ریاست قرار دیا گیا ہے۔ ایک ایسی ہی ریاست قائم کرنے کے لیے افغانستان میں طالبان 40سال سے لڑ رہے ہیں۔ لبنان کے ساتھ ایران کے نارمل تعلقات ہیں۔ امریکہ، فرانس برطانیہ لبنان کو لاکھوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرتے ہیں۔ لیکن ایران لبنانی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اور لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے میں ایران فخر محسوس کرتا ہے۔ محکوم اور مظلوم انسانیت کی حمایت بھی ایک عبادت ہے۔ امریکہ نے سرد جنگ ختم ہونے کے بعد یہ عبادت ترک کر دی ہے۔ اور انسانیت کو Economic Sanctions سے Torture دینے کی عبادت شروع کر دی ہے۔ عراق پر Economic Sanctions کے نتیجہ میں 5لاکھ معصوم بچے پیدائش کے ابتدائی چند دنوں میں مر گیے تھے۔ جبکہ ہزاروں بوڑھے بھی طبی سہولتوں کا فقدان ہونے کی وجہ سے مر گیے تھے۔ عراق میں Most biting ever sanctions”  “ اس لیے تھیں کہ عراقی حکومت ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے سمجھوتہ پر مکمل عملدرامد نہیں کر رہی تھی۔ لیکن ایران کی حکومت جو ایٹمی سمجھوتہ پر مکمل عملدرامد کر رہی ہے۔ اور دنیا بھر کے ماہرین اس کی تائید کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر “Most biting ever sanctions” لگا دی ہیں۔ اور ایران کو ایک دوسرا عراق بنانے کے اسرائیل کے منصوبہ پر عملدرامد شروع ہو گیا ہے؟     ‌             

Monday, August 6, 2018

India’s Distorted Propaganda Against Pakistan's Army

India’s Distorted Propaganda Against Pakistan's Army

General Zia Suspended Constitution But He Honored Shimla Agreement Signed By Prime Minister
 Indra Gandhi And President Zulfiqar Ali Bhutto In 1972

Pakistan’s Civil And Military Leaders Both In Favor Of Good Relations And Peace With India, There Is Not Two Opinion

مجیب خان
Prime Minister Atal Bihari Vajpayee and General Pervez Musharraf

General Pervez Musharraf and Prime Minister Atal Bihari Vajpayee

Prime Minister Manmohon Singh and General Pervez Musharraf

Prime Minister Narendra Modi and Prime Minister Nawaz Sharif
   
   انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد جب یہ واضح ہو گیا کہ نئی حکومت پاکستان تحريک انصاف کی ہو گی۔ اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔ انتخاب میں  یہ واضح ہونے کے 48 گھنٹے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔ اپنے اس خطاب میں عمران خان نے اپنی حکومت کی داخلی بالخصوص خارجہ پالیسی کا ایک خاکہ پیش کیا کہ وہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ کشمیر کے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعہ  حل کریں گے۔ جنگیں تنازعوں کا حل نہیں ہیں۔ جنگیں تنازعوں کے حل کو اور پیچیدہ بنا دیتی ہیں۔ عمران خان نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت مل کر اس خطہ سے غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیں۔ دونوں ملکوں میں آز ادانہ تجارت کو فروغ دیا جاۓ۔ عمران خان نے کہا اگر بھارت ایک قدم بڑھاۓ گا ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں یہ عمران خان کا  بہت معقول موقف ہے۔ عمران خان نے  بڑے خلوص اور کھلے دل سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا اظہار کیا ہے۔ یہ عمران خان کے اپنے خیالات تھے جو ان کے دل کی گہرائی سے جملے بن کر ان کی زبان سے باہر آ رہے تھے۔ یہ جملے GHQ  نے عمران خان کے دماغ میں Upload نہیں کیے تھے۔ یہ ایک Genuine Leader کی اپنی خارجہ پالیسی کا Outlines ہے۔ جس پر حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عمل درآمد ہو گا۔ عمران خان نے امریکہ کے ساتھ مساوی اور باہمی احترام کے تعلقات پر زور دیا ہے۔ چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی اہمیت  برقرار رہے گی۔ چین کے ساتھ CPEC منصوبوں کی تکمیل کی جاۓ گی۔ چین اور پاکستان ہمسایہ ملک ہیں اور یہ  خطہ میں امن اور استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں جاری ر کھے گے۔ ایران بھی پاکستان کا قریبی ہمسایہ ہے۔ ایران کے ساتھ تعلقات پاکستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ  تعلقات پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ عمران خان نے ایران اور سعودی عرب اور خلیج کے ملکوں میں کشیدگی ختم کرانے میں رول ادا کرنے کا کہا ہے۔ عمران خان کی خارجہ پالیسی عرب اسلامی دنیا میں پاکستان کے ایک سرگرم رول کا تعین کرے گی۔ خارجہ پالیسی کے بارے میں عمران خان کے ان خیالات کا سفارتی حلقوں میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ امریکہ نے پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا یقین دلایا ہے۔ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر سفارت کاروں کا ان سے ملاقات کے لیے تانتا لگا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سفارتی حلقہ عمران خان میں قیادت کی صلاحیتوں سے متاثر ہوۓ ہیں۔ سفارتی حلقوں میں ایسی والہانہ خیرسگالی آصف علی زر داری اور نواز شریف کے ساتھ نہیں دیکھی گئی تھی۔ لیڈر جب داغ دھبوں سے صاف ہوتا ہے۔ اور اس میں عوام کے لیے کام کرنے کا جذبہ جب Real ہوتا ہے۔ تو دنیا بھی اسے محسوس کرتی ہے۔ اور ایسے لیڈر کے ساتھ کام کرنے میں دنیا بھی فخر کرتی ہے۔
   پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن 1990s کے عشرہ میں اقتدار میں آئی تھیں۔ اور انہوں نے جنرل ضیا کی پالیسیوں سے پاکستان کو علیحدہ نہیں کیا تھا۔ افغانستان سے سوویت یونین کی فوجوں کا افغانستان سے انخلا شروع ہو رہا تھا۔ سوویت صدر گار با چوف نے ایک خصوصی پیغام وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو بھیجا تھا جو ان کے وزیر خارجہ Eduard Shevardnadze نے اسلام آباد میں وزیر اعظم  بے نظیر کو دیا تھا۔ صدر گار با چوف نے اس پیغام میں کہا تھا کہ سوویت فوجیں افغانستان سے جا رہی ہیں۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان سے سوویت فوجوں کے جانے سے پہلے کابل میں تمام ثقافتوں اور گروپوں پر مشتمل ایک مخلوط حکومت بنا دی جاۓ۔ تاکہ سوویت فوجوں کے جانے کے بعد افغان ریاست کو گرنے سے بچایا جاۓ۔ ورنہ افغانستان ایک خوفناک خانہ جنگی میں پھنس جاۓ گا۔ اور یہ اس سارے خطہ کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ بن جاۓ گا۔ اس وقت کابل میں افغان ریاست کے تمام ادارے موجود تھے اور نجیب اللہ صدر تھے۔ لیکن اسلام آباد سے کوئی مثبت جواب نہیں ملنے پر صدر گار با چوف کو غصہ تھا اور انہوں نے کہا انہیں افغانستان میں بھننے دو۔ اور افغانستان سے سوویت فوجوں کے انخلا کا حکم دے دیا۔ حالانکہ افغانستان میں پاکستان کے رول کی وجہ سے سوویت یونین کو شکست ہوئی تھی۔ لیکن اس کے باوجود صدر گار باچوف کو افغانستان کی صورت حال کا اس خطہ کے امن، استحکام اور پاکستان کی سلامتی پر اس کے اثرات کے بارے میں تشویش تھی۔ لیکن پاکستان میں جو قائدین تھے انہیں افغان ریاست کے گرنے کے نتیجہ میں پاکستان پر اس کے اثرات کی کوئی پریشانی نہیں تھی۔ امریکہ نے پاکستان سے منہ موڑ لیا تھا۔ اور ری پروسسنگ کے مسئلہ پر کانگریس نے اقتصادی بندشیں لگانے کا قانون منظور کر لیا تھا۔ افغانستان  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی سوجھ بوجھ کا امتحان تھا۔ اور دونوں پارٹیاں اس امتحان میں Flunk تھیں۔ جس افغان پالیسی کو سیاسی قیادت تبدیل نہیں کر سکی تھی۔ 11سال بعد اس افغان پالیسی کو جنرل پرویز مشرف نے نائن الیون کے نتیجہ میں امریکہ کے دباؤ اور دھمکیوں سے تبدیل کرنا پڑا تھا۔
   تاہم 1990s کے عشرہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی پالیسی کو خصوصی ترجیح دی تھی۔ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے بھارت کو Most Favorite Nation کا درجہ دیا تھا۔ قومی اسمبلی نے اس کی توثیق کی تھی۔ فوج کی طرف سے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے اس فیصلہ کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں ہوئی تھی۔ بھارت کو پاکستان سے آز ادانہ تجارت کا اختیار مل گیا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف حکومت نے  پاکستان اور بھارت میں سفر کی سہولتیں آسان کرنے کی پالیسی فروغ دی تھی۔ آ مرت سر اور لاہور کے درمیان بس سروس شروع ہوئی تھی۔ فوج نے وزیر اعظم نواز شریف کے اس فیصلے کی مخالفت نہیں کی تھی۔ 1998 میں وزیر اعظم اٹل بہاری با جپائی وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی اور جنتا حکومت کے وزیروں کے ساتھ بس سے لاہور آۓ تھے۔ وزیر اعظم با جپائی اپنی کابینہ کے وزیروں کے ساتھ  مینار پاکستان گیے تھے۔ جنتا پارٹی ہندو انتہا پسندوں کی جماعت تھی۔ مینار پاکستان پر کھڑے ہو کر اس پارٹی کے رہنماؤں نے مملکت پاکستان کے وجود کا اعتراف کیا تھا۔ لیکن فوج نے  بھارت کے ساتھ تعلقات Normalize کرنے کی پالیسی میں مزاحمت نہیں کی تھی۔ حالانکہ یہ Normalize Process reciprocal  پاکستان کے ساتھ خیر سگالی صرف بھارتی لیڈروں کے بیانات کی حد تک تھا۔ جبکہ زمینی حقائق اس کے ثبوت نہیں دیتے تھے۔ پاکستان نے بھارت کو Most Favorite Nation کا مقام دیا تھا۔ بھارت نے اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا تھا۔ توازن تجارت بھارت کے حق میں تھا۔ بھارت کی پاکستان کے ساتھ تجارت کھربوں میں پہنچ گئی تھی۔ لیکن دوسری طرف بھارت نے یہ کھربوں غربت ختم کرنے کے بجاۓ ہتھیاروں پر خرچ کرنا شروع کر دئیے تھے۔ اور یہ ہتھیار پاکستان کی سرحدوں پر نصب ہو رہے تھے۔ اب کیونکہ پاکستان کے بارے میں امریکہ کا رو یہ بہت Biased ہے۔ بلکہ خود پاکستان کے اندر بھی ایک بھارتی لابی ہے۔ جو الٹا پاکستان اور اس کی فوج کے بارے میں یہ Distorted Propaganda کرتے ہیں کہ یہ بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف ہے۔ اور ان کے اس الزام کا ٹارگٹ فوج ہوتی ہے۔ بھارت  نیویارک ٹائمز اور دوسرے امریکی اخبارات  کو اپنے اس پراپگنڈہ کے مقصد میں استعمال کرتا ہے۔
   جنرل ضیا الحق نے 1973 کے آئین کو معطل کر دیا تھا۔ اور پھر اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں۔ لیکن جنرل ضیا نے Shimla agreement  کو جس پر وزیر اعظم اندرا گاندھی اور صدر ذوالفقار علی بھٹو نے  1972 میں دستخط کیے تھے، اسے برقرار رکھا تھا۔ Shimla agreement دونوں ملکوں میں تعلقات فروغ دینے اور امن رکھنے کا Road map تھا۔ اس معاہدہ میں دونوں ملکوں نے مذاکرات کے ذریعہ تنازعوں کو حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اور جنرل ضیا نے بھی اس سے اتفاق کیا تھا۔ جنرل ضیا نے اندرا گاندھی کو بڑی بہن کہا تھا۔ جنرل ضیا بھارت اور پاکستان کا کرکٹ میچ دیکھنے دہلی گیے تھے۔ جنرل ضیا وزیر اعظم راجیو گاندھی کے Funeral میں گیے تھے۔ پھر پاکستان کے ایک اور جنرل پرویز مشرف نے بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور کشمیر سمیت تمام تنازعوں کے حل کے لیے ایک ہزار قدم بڑھاۓ تھے۔ دہلی اور آگرہ کی سڑکوں پر امن کا کشکول لے کر امن کے لیے بھیک مانگتے رہے تھے۔ بھارت میں یہ عام تاثر بھی تھا کہ صرف فوج ہی کے ساتھ تنازعوں کے حل کا سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں عام تاثر یہ تھا کہ ہندو انتہا پسند جماعتوں کے ساتھ جنہوں نے پاکستان کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا، امن اور تنازعوں کے حل کا سمجھوتہ ہو سکتا تھا۔ اور یہ جماعت جنتا پارٹی تھی۔ اس جماعت کے وزیر اعظم اٹل بہاری با جپائی تھے۔ اس جماعت کے رہنماؤں نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی آوازیں سن لی تھیں۔ جس کے بعد انہوں نے پاکستان کے وجود کو مینار پاکستان پر کھڑے ہو کر تسلیم کیا تھا۔ آگرہ میں صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم اٹل بہاری با جپائی کے درمیان میں بہت سے امور پر اتفاق ہو گیا تھا۔ جس میں کشمیر کے تنازعہ کا حل بھی تھا۔ لیکن پھر اچانک Last minute پر وزیر اعظم با جپائی اتنے ہی قدم پیچھے چلے گیے تھے جتنے قدم صدر جنرل پرویز مشرف چل کر ان کے پاس آۓ تھے۔ بعد میں یہ بتایا گیا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ پر دستخط کرنے پر وزیر اعظم با جپائی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اور وزیر اعظم با جپائی پیچھے ہٹ گیے تھے۔ یہ وہ ہی انتہا پسند ہندو تھے جنہوں نے برصغیر کی تقسیم پر دستخط کرنے پر مہاتما  گاندھی کو قتل کر دیا تھا۔ پھر کانگریس پارٹی کے وزیر اعظم من موہن سنگھ حکومت نے صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ سمجھوتہ پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن پاکستان میں صدر پرویز مشرف کے خلاف وکلا کی تحریک شروع ہو گئی تھی۔ دونوں ملکوں میں تنازعوں کے حل میں جو پیش رفت ہو رہی تھی وہ سرد خانہ میں چلی گئی تھی۔
   بھارت کی صفائی میں یہ Nonsense پراپگنڈہ ہے کہ پاکستان کی فوج بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا اور پاکستان میں جو یہ پراپگنڈہ کر رہے ہیں وہ دراصل ہندو انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اور بر صغیر میں ان کی تنازعوں کے Status quo کی سیاست کی حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ اصل حقائق کو چھوپا یا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیاسی حکومتوں اور فوجی حکومتوں دونوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور تنازعوں کو بات چیت سے حل کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے اور اس کے لیے کوششیں بھی کی ہیں۔  ۔ لیکن پاکستان کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے کہ بھارتی حکومتیں جو ہندو انتہا پسندوں کی قیدی بنی ہوئی ہیں انہیں اس قید سے کیسے رہا کرایا جاۓ۔ اور پھر آگے بڑھا جاۓ۔
   2014میں Kathmandu نیپال میں سارک کانفرنس کے دوران Sideline پر وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان تنہائی میں گھنٹہ طویل ملاقات میں وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا اگر میں تنازعوں کے حل میں پاکستان کی شرائط تسلیم کروں گا تو ہندو انتہا پسند مجھے قتل کر دیں گے۔ اور میں گاندھی جی بننا نہیں چاہتا ہوں۔ جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا مجھے خوف یہ ہے کہ اگر میں تنازعوں کو بھارت کی شرائط کے مطابق حل کرنے کو تسلیم کروں گا تو فوج مجھے مار دے گی۔ اب عالمی اور داخلی میڈیا میں نواز شریف کے خوف کا پراپگنڈہ ہو رہا ہے لیکن وزیر اعظم نر یندر مودی کا خوف سنسر کر دیا ہے۔