Wednesday, July 10, 2019

Is Saudi Money Playing A Bigger Role In America’s Politics Than Russian Meddling In America’s Elections



Is Saudi Money Playing A Bigger Role In America’s Politics Than Russian Meddling In America’s Elections
     
Will Bernie Sanders Socialism Restores America’s High Moral Values?

مجیب خان

Saudi King Salman presents President Donald Trump with the Collar of Abdulaziz Al Saud Medal at the Royal Court Palace in Riyad, May20, 2017

Crown Prince Mohammed Bin Salman, President Trump says Saudi Crown Prince doing a     Spectacular job

Female Sudanese Leader addressing a protest rally against government

  
  
  صدر ٹرمپ سے NBC کے پروگرام Meet the Press میں جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے جمال کشوگی کے قتل پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پڑھی ہے جس میں امریکہ سے کہا گیا کہ وہ ایف بی آئی سے اس کی تحقیقات کراۓ۔' صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس پر پہلے ہی بہت تحقیقات ہو چکی ہے۔ ہمارے سعودی عرب میں گہرے اقتصادی مفادات ہیں۔ سعودی عرب نے اب تک 400بلین ڈالر امریکہ میں انویسٹ کیے ہیں۔ سعودی عرب 150بلین ڈالر کا اسلحہ امریکہ سے خرید رہا ہے۔ سعودی عرب نے  جبکہ امریکہ کے Treasuries میں 180بلین ڈالر انویسٹ کیے ہیں۔ اگر ہم سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گے تو سعودی عرب یہ اسلحہ روس اور چین سے خریدے گا۔ سعودی دولت امریکہ میں Jobs create کر رہی ہے۔ اور وہ ہم سے Equipment خرید رہے ہیں۔ ‘Take their money, Take their money’ صدر ٹرمپ نے جس طرح سعودی Money کو امریکہ کی High Moral Values پر اہمیت دی ہے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکہ میں Capitalists عروج پر ہیں۔ اور [All Mighty] Money امریکہ کی نئی قدریں بن گئی ہیں۔ شاید، Bernie Sanders اس لیے Socialism کی بات کرتے ہیں تاکہ امریکہ کی High Moral Values Restore کی جائیں۔ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ Lobbyists اور Money  واشنگٹن کو کر پٹ کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس براۓ فروخت ہے۔ اور یہ سلسلہ ٹرمپ انتظامیہ میں بھی جاری ہے۔ خلیج کے ملکوں اور سعودی عرب کے Lobbyists اور Money وائٹ ہاؤس کو خرید رہے ہیں اور واشنگٹن کو کر پٹ کر دیا ہے۔ روس کی نام نہا د Meddling سے امریکہ کی جمہوریت کو اتنا نقصان نہیں پہنچا ہے کہ جتنا سعودی عرب کی ‏Money سے امریکہ کی اخلاقی، جمہوری اور قانون کی بالا دستی کی قدروں کو نقصان پہنچا ہے۔ روسیوں کو Meddling کا الزام دے کر امریکہ سے نکال دیا تھا۔ لیکن سعودی Money کو Jobs creation اور Investment کے مقصد سے گلے لگا لیا ہے۔ امریکہ کا بجٹ 3ٹیریلین ڈالر ہے۔ امریکہ پر قرضہ 23 ٹیریلین  ڈالر ہے۔ اور یہ بڑھتا جا رہا ہے۔ خلیج کی زمین میں آئل اور گیس کے  Reserve تقریباً  3ٹیریلین ڈالر ہیں۔ اس لیے خلیج میں امریکہ کے مفادات ہیں۔ چین کے پاس Foreign Reserve تقریباً  3ٹیریلین ڈالر ہیں۔ اور یہ بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس لیے South China Sea میں امریکہ کے گہرے مفادات ہو گیے ہیں۔ جہاں Money ہے۔ وہاں امریکہ کے مفادات ہیں۔ جن کے پاس Money ہے۔ ان کا امریکہ کے ساتھ تعلقات میں Special Status ہے۔ خواہ یہ Human Right Polluters ہی کیوں نہ ہوں۔
  سوڈان میں عمر البشر حکومت کے خلاف اتنی ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آۓ تھے کہ جتنے بڑی تعداد میں لوگ عرب اسپرنگ میں تونس اور مصر میں حکومتوں کے خلاف سڑکوں پر آۓ تھے۔ عوام صرف آزادی اور جمہوریت کے لیے سڑکوں پر آۓ تھے۔ 40سال سے عوام اپنے قدیم حکمرانوں کے چہرے دیکھ کر تنگ آ گیے تھے۔ اور اب وہ نئی قیادت چاہتے تھے۔ عراق میں صدر بش نے صد ام حسین کی حکومت امریکہ کی فوجی طاقت استعمال کر کے ختم کی تھی۔ اور عراق میں شیعاؤں کی جمہوریت قائم کی تھی جو عراق میں اکثریت میں تھے۔ شام میں صدر اوبامہ نے اسد حکومت کا خاتمہ کر کے جو  Alawites شیعہ اقلیت حکومت تھی۔ اور سنی یہاں اکثریت میں تھے۔ وہابی سنی جمہوریت قائم کرنے میں ایک خوفناک خانہ جنگی کی حمایت کی تھی۔ صدر اوبامہ خلیج کے ڈکٹیٹروں کے ساتھ اتحاد کے کمانڈر تھے۔ سعودی عرب کا یہ مطالبہ تھا کہ عراق شیعہ ایران کو دیا ہے اور اب شام سنی عربوں کو دیا جاۓ۔ لیکن جو حق پر تھے شام ان کے پاس گیا ہے۔ اسرائیل بھی سعودی عرب کی طرح عرب دنیا میں آزادی اور جمہوریت کی سو نامی سے خاصا خوفزدہ ہو رہا تھا۔ وزیر اعظم نتھن یا ہو نے کہا کہ اسرائیل کے اطراف ا سلا مسٹ اقتدار میں آ گیے تھے۔ سعودی عرب کو اسلامی انتہا پسندوں سے شاید اتنا خوف نہیں ہو گا کہ جتنا آزادی اور جمہوریت سے سعودی حکم ران خوفزدہ ہو رہے تھے۔۔ سعودی عرب اور اسرائیل پہلے دو ملک تھے جنہوں نے امریکہ کی بجاۓ مصر میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ اور ایک Iron fist جنرل کو اقتدار میں لاۓ تھے۔ سعودی عرب نے مصر کی فوجی حکومت کو 20بلین ڈالر اپنی Money  دی تھی۔ اور امریکہ کو چیلنج کیا تھا کہ اگر اس کے پاس 20بلین ڈالر ہیں تو مصر میں جمہوری حکومت بحال کر لے۔ صدر اوبامہ نے مصر میں جمہوریت بحال کرنے کے بجاۓ سعودی Money سے شام میں آزادی اور جمہوریت کی تحریک شروع کی تھی۔ صدر اوبامہ  مصر میں ناکام ہوۓ تھے۔ صدر اوبامہ شام میں ناکام ہوۓ تھے۔ امریکہ کے لیے یہ ناکامیاں سعودی Money اور اسرائیل کی Strategy لائی ہے۔ جس کا ایران کی مداخلت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
   لیکن سوڈان میں لوگوں نے مصر میں جمہوریت کی ناکامی سے سبق سیکھا ہے کہ کس نے وہاں کس طرح جمہوریت کو ناکام کیا تھا۔ اس لیے وہ اب زیادہ چوکنا ہیں۔ صدر عمر بشر سعودی عرب کے ایک قریبی اتحادی تھے۔ انہوں نے یمن جنگ کے مسئلہ پر ایران سے تعلقات ختم کر دئیے تھے۔ صدر عمر بشر پر دار فور میں انسانیت کے خلاف جرائم  اور جنگی کرائم کرنے کے الزام میں عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا کہا گیا تھا۔ اور عدالت نے 4 مارچ 2009 میں صدر عمر بشر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ لیکن عرب لیگ اور سعودی عرب نے انہیں تحفظ دیا تھا۔ لیکن صدر عمر بشر کی حکومت کے خلاف سوڈان کے عوام کی سو نامی سے سعودی عرب صدر عمر بشر کو نہیں بچا سکا تھا۔ اور خاموشی سے عمر بشر حکومت کا زوال برداشت کر لیا تھا۔ 11 اپریل 2019 سوڈان میں عمر بشر حکومت کا آخری دن اور آخری سال تھا۔ سعودی عرب کے ہمساۓ  میں ایک اور ملک میں 9سال بعد عرب اسپرنگ آ گیا تھا۔ عمر بشر نے اقتدار فوج کے حوالے کر دیا تھا۔ اور فوج نے عوام سے سیا سی رہنماؤں کے ساتھ ایک عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور پھر سوڈان میں انتخاب کے بعد جمہوری حکومت قائم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اور سوڈان کے عوام نے اس پر اتفاق کیا تھا۔
  سعودی حکومت نے 250ملین ڈالر فوجی حکومت کو سوڈان کی اقتصادی مدد کے نام پر دئیے تھے۔ فوجی جنرلوں نے سعودی Money وصول کرنے کے بعد عوام سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ حکومت بنانے کا جو وعدہ کیا تھا۔ وہ اس وعدہ سے پھر گیے تھے۔ اور انہوں نے فوجی افسروں پر مشتمل حکومت بنا لی تھی۔ یہ دیکھ کر سوڈان کے لوگ پھر سڑکوں پر آ گیے تھے۔ سوڈان کے لوگ جلد ایک جمہوری حکومت چاہتے تھے۔ لوگوں کو فوج کے عزائم پر شبہ ہونے لگا تھا۔ فوج مصر کی طرح سوڈان میں بھی اپنی حکومت قائم کرنا چاہتی تھی۔ اور جس طرح فوج نے مصر میں سیاسی لوگوں کو ختم کیا تھا۔ سوڈان میں بھی فوج اسی طرف بڑھ رہی تھی۔ خرطوم میں مظاہرین پر فوج کی فائرنگ سے تقریباً  20 سے زیادہ سوڈانی مارے گیے تھے۔ سوڈان کو شام بنتا دیکھ کر فوج نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور سوڈان میں جلد جمہوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا۔
  اسی اثنا میں سوڈان کے ہمساۓ ایتھوپیا  میں فوجی افسروں نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن حکومت نے  فوجی بغاوت ناکام بنا دی۔ ایتھوپیا کے شہر Bahir Dar میں 225 مشتبہ فوجی باغیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جبکہ Addis Ababa میں 140 فوجی حراست میں لیے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے بڑی تعداد میں کلاشناکوف گنیں اور گولہ بارود بھی دریافت ہوا تھا۔ ایتھوپیا میں حکومت نے جمہوریت ختم کرنے کی سازش ناکام بنا دی تھی۔ بلاشبہ، جمہوریت اور آزادی سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایران نے مصر میں محمد مر سی کی حکومت کا خیر مقدم کیا تھا۔ اور مصر نے ایران کے ساتھ  سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ ایران عرب اسپرنگ سے بھی خوفزدہ نہیں تھا۔ عرب دنیا میں جمہوری اور سیاسی تبدیلیاں ایک شاندار مستقبل کی طرف پہلا قدم ہے۔
  سوڈان میں جمہوریت کو کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا ہے۔ سوڈان کے عوام ان کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔ مصر کے عوام  دیکھ رہے ہیں کہ عرب اسپرنگ ابھی زندہ ہے۔ عرب اسپرنگ کے Part two کی تاریخ مصر کے عوام لکھیں گے۔ اگر Eretria اور Ethiopia میں جمہوری حکومتیں آسکتی ہیں تو مصر میں جمہوری حکومت کیوں نہیں آ سکتی ہے؟ اب سعودی عرب ہر طرف سے جمہوری حکومتوں میں گھرتا جا رہا ہے۔ یہ جمہوری حکومتیں ایران کی مداخلت سے نہیں آئی ہیں۔ یمن کے خلاف جب بھی خلیج کے ملکوں کی جنگ ختم ہو گی۔ یمن میں ہو تیوں کی جمہوریت ہو گی۔ اس خطہ کے لوگوں کو ڈکٹیٹروں نے بری طرح Suppressed کیا ہے۔ بادشاہوں نے عوام کو سیاسی اور اقتصادی حقوق سے  Deprived رکھا ہے۔ اسرائیل نے عرب عوام کو بری طرح Crushed کیا ہے۔ سامراجی اور نو آبا دیاتی طاقتوں نے یہاں حکومتوں کو صرف ہتھیار فروخت کیے ہیں۔ اور یہاں لوگوں کے وسائل کا خوب استحصال کیا ہے۔ اگر سوڈان کے لوگوں نے جمہوریت کا پختہ عزم کر لیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مصر میں فوجی حکومت کی زندگی مختصر ہے۔ اور خلیج کا مستقبل صرف Constitutional Monarchy  میں ہے۔                                                   

Friday, July 5, 2019

Koreans Are Very Fortunate That Israel Is Not In Their Neighborhood



Koreans Are Very Fortunate That Israel Is Not In Their Neighborhood

Cubans Are Very Unfortunate That The Worlds Richest Country Is Their Close Neighbor Who Is Keeping Cubans Poor By Sanctions, Forever    

مجیب خان
President Donald Trump and North Korean Leader Kim Jong Un, walk on the North Korean side at the border

Cuba under the U.S. sanctions, who is suffering the most? People

U.S. sanctions put American telecoms firms off Cuba



   کوریا کے عوام بڑے خوش قسمت ہیں کہ اسرائیل ان کا ہمسایہ نہیں ہے۔ ورنہ  ایران کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ شمالی کوریا کے ساتھ ہو رہا ہوتا۔ صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا کی سر زمین پر قدم رکھنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ جس طرح ایران کے مسئلہ پر صدر ٹرمپ اسرائیل اور سعودی عرب کی انگلیوں پر ناچ رہے ہیں۔ سعود یوں سے پیٹرو ڈالر لے رہے ہیں اور اسرائیلیوں کو سب کچھ دے رہے ہیں۔ لیکن ایسٹ ایشیا میں صدر ٹرمپ   Common Senseچین اور جنوبی کوریا کی سنتے ہیں۔ جو صدر ٹرمپ کو ڈائیلاگ اور پرامن طریقوں سے شمالی کوریا کا ایٹمی مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ایسٹ ایشیا کو انتشار اور عدم استحکام کی سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے خطہ کے اقتصادی حالات میں یہ کسی قسم کا Disturbance نہیں چاہتے ہیں۔ مڈل ایسٹ میں امریکہ کی امن کوششوں نے سارے خطہ کا امن Derail کر دیا ہے۔ ایسٹ ایشیا کے رہنما اس لیے خاصے محتاط ہیں۔ اور شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے مسئلہ پر  مہذب رویہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ہنوئی میں ٹرمپ-کم جونگ ان ملاقات جو کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ علاقائی ممالک اسے پھر ایک Right track پر لے آئیں ہیں۔ صدر ٹرمپ جاپان G-20 ملکوں کے سربراہوں کی کانفرنس میں شرکت کرنے گیے تھے۔ کانفرنس کے دوران سائڈ لائن پر جنوبی کوریا، چین اور روس کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے دورے میں DMZ پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ پہلے سے طے تھا۔ صدر ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر تھے۔ جنہوں نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔ جو ایک گھنٹے جاری رہی تھی۔ صدر ٹرمپ ہنوئی ملاقات کے مقابلے میں شمالی کوریا کی سرزمین پر اس ملاقات سے زیادہ مطمئن اور پر امید تھے۔ اس طرح کی ملاقاتوں سے ہم آہنگی آتی ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقعہ ملتا ہے۔ تنازعہ کے حل میں زمین ہموار ہو جاتی ہے۔ سمجھوتہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں۔ سمجھوتے کی کامیابی میں شک و شبہات بھی دور ہو جاتے ہیں۔ شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلہ کو حل کرنے میں صدر ٹرمپ ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ اور یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔
  اسرائیل اگر کوریا کا ہمسایہ ہوتا تو صدر ٹرمپ کیا اس آزادی سے کم جونگ ان سے ان کی سرزمین پر ملاقات کرنے جا سکتے تھے۔ بلکہ ان سے شمالی کوریا کی فوج اور لیڈروں کو بھی Sanction کرنے کا کہا جاتا۔ اسرائیل نے ایران ایٹمی سمجھوتے پر صدر ٹرمپ سے امریکہ کا Commitment ختم کرایا تھا۔ اور اب اسرائیل دنیا سے یہ کہہ رہا ہے کہ ایران نے سمجھوتہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور اب یورپ اپنا Commitment پورا کرے اور ایران پر اقتصادی بندشیں لگائی جائیں۔ اسرائیل کی اس Crook Politics نے دنیا کو جنگوں کے عذاب میں لٹکا رکھا ہے۔ پہلے ٹرمپ انتظامیہ سے یہ عالمی سمجھوتہ ختم کرایا جس پر اوبامہ انتظامیہ نے دستخط کیے تھے۔ امریکہ کی Credibility damage کی تھی۔ اور اب  اسرائیل دنیا سے کہتا ہے کہ ایران سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جبکہ اسرائیل نے اس سمجھوتے کو قبول ہی نہیں کیا تھا۔ پھر یہ ٹرمپ انتظامیہ تھی جس نے ایران سمجھوتے کی خلاف ورزی کر کے یہ راستہ ایران کو بھی دکھایا ہے۔ اسرائیلی لیڈروں کے غیر ذمہ دارا نہ بیانات نے ایک تنازعہ حل ہو جانے کے بعد اس تنازعہ سے پھر نئے تنازعہ پیدا کر دئیے ہیں۔ اسرائیل کی یہ کوئی نئی سیاست نہیں ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ ہر امن سمجھوتہ کو اسرائیل نے سبوتاژ کیا ہے۔ پھر یہ کہا ہے کہ فلسطینیوں میں کوئی لیڈر نہیں جس سے امن کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔ اور اب امریکہ کے ذریعہ فلسطینی قیادت پر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ایک تنازعہ کے اندر اتنے زیادہ تنازعہ پیدا کر کے انہیں اس قدر الجھا دیا ہے۔ کہ انہیں سلجھانے میں برسوں لگ جائیں گے۔ صدر ٹرمپ کو ایسٹ ایشیا کے ملکوں سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح یہ ملک شمالی کوریا کے مسئلہ پر Nonsense نہیں صرف To the point بات کرتے ہیں۔ اور مسئلہ کا حل Simple رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  صدر ٹرمپ ہزاروں میل دور کمیونسٹ شمالی کوریا کی سر زمین پر کم جونگ ان سے ملنے گیے تھے۔ لیکن فلو ریڈ ا سے تقریباً  90 میل کے فاصلے پر کیوبا کی طرف اس لئے دیکھنا پسند نہیں ہے کہ کیوبا ایک کمیونسٹ ملک ہے۔ جبکہ ایسٹ ایشیا میں تمام کمیونسٹ ملکوں سے امریکہ کے تجارتی اور سفارتی تعلقات ہیں۔ امریکی کمپنیوں نے ان ملکوں میں Invest کیا ہے۔ امریکہ میں کمیونسٹ ملکوں میں بننے والے جوتے اور کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ نے کیوبا پر یہ کہہ کر 60سال پرانی بندشیں اپنے ایگزیکٹو آرڈر سے بحال کی ہیں کہ کیوبا ایک کمیونسٹ ملک ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ Miami سے ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر اور کانگریس مین کے کہنے پر لگائی ہے- جو کیوبن نژاد ہیں۔ اور انتہائی تنگ نظر اور قدامت پسند ہیں۔ میرا اکثر فلو ریڈا جانا ہوتا ہے۔ کبھی میں Fort Lauderdale International Airport سے جاتا ہوں اور کبھی Miami Inter national Airport سے جانا ہوں۔ صدر اوبامہ کے آخری دنوں میں امریکہ سے کیوبا کے لئے پروازیں بحال ہو گئی تھیں۔ اور مجھے یہ دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ Miami سے Havana جانے کے لیے ایرپورٹ پر لوگوں کا بڑا ہجوم تھا۔ امریکہ کی ہر ایرلائن United, American, Delta, Blu Jet, Spirit سب وقفہ وقفہ سے Havana جانے کے لیے تیار تھیں۔ امریکی کیوبن  60سال بعد اپنے وطن کی سرزمین پر قدم رکھنے کے لیے بہت خوش تھے۔ جیسے شمالی اور جنوبی کوریا کے لوگ تعلقات بحال ہونے اور ایک دوسرے کے ملک میں سفر کرنے سے خوش ہوتے ہیں۔ اور برسوں بعد اپنے بچھڑے رشتہ داروں کو گلے لگاتے ہیں۔ آج کی دنیا میں People to People تعلقات حکومتوں کے درمیان تعلقات سے زیادہ Productive ہوتے ہیں۔ جس طرح Miami میں Little Havana ہے۔ اسی طرح Chicago میں ایک Little Warsaw ہے۔ کمیونزم سے آزادی کے بعد ایک بڑی تعداد امریکی نژاد Polish کی شکاگو سے Poland چلی گئی تھی۔ شکاگو میں جن کے کاروبار تھے۔ انہوں نے اپنے آبائی وطن میں Invest کرنے کو اہمیت دی تھی۔ ان کے کاروبار امریکہ میں بھی ہیں اور Poland میں بھی ہیں۔ People to People تجارتی اور ثقافتی سرگرمیاں دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی ہیں۔ گزشتہ ماہ پولینڈ کے صدر امریکہ آۓ تھے۔ صدر ٹرمپ نے پولینڈ کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دی تھی۔
  صدر ٹرمپ کے کیوبا پر بندشیں بحال کرنے سے Miami میں کیوبن کی اکثریت خوش نہیں ہوئی ہو گی۔ ویسے بھی صدر ٹرمپ کے Spanish People کے خلاف خیالات سے بھی Spanish سوچ میں سیاسی تبدیلی آ رہی ہے۔ اور Miami کے Cubans کا رجحان ڈیمو کریٹس کی طرف بڑھ  رہا ہے۔ کیوبا کے خلاف امریکہ کی 60سال بندشوں کی پالیسی Havana میں سیاسی تبدیلی نہیں لا سکی ہے۔ کمیونسٹ حکومت سرد جنگ ختم ہونے کے بعد روس کی امداد کے بغیر امریکہ کی دشمنی کے ساتھ  برقرار ہے۔ اور یہ کیوبا کی کامیابی کی شاندار مثال ہے۔ حقیقت تسلیم کرنا بھی عظیم ہونا ہوتا ہے۔ واشنگٹن میں 18ویں اور 19ویں صدی کی یہ سوچ 21ویں میں Out dated ہے کہ حکومتوں کے خلاف اقتصادی بندشیں لگانے سے ان کے عوام پھر حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور حکومت گر جاۓ گی۔ امریکہ نے ایرانی عوام کی جمہوریت کا تختہ الٹ کر ان پر شاہ کی آمریت مسلط کی تھی۔ امریکہ نے شاہ کے خلاف کامیاب انقلاب کے بعد اسے ناکام بنانے کے لیے عراق سے ایران پر حملہ کرایا تھا۔ اس جنگ میں امریکہ اسرائیل سعودی عرب اور امارات نے صد ام حسین کی مدد کی تھی۔ پھر ایرانی عوام نے دیکھا کہ کس طرح امریکہ نے عراق، لیبیا اور شام تباہ کیے ہیں۔ ایرانی عوام ایران کو اس طرح تباہ ہوتا دکھانا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دشمن پہچان لیے ہیں۔                                                                                                                                     

Monday, July 1, 2019

America’s Unilateral Sanctions’ Regime, Directly And Indirectly, Hurting Many Countries In The World


 America’s Unilateral Sanctions’ Regime, Directly And Indirectly, Hurting Many Countries In The World 

In A Free Market Economy, The Dollar-Dominant World Economy Is A Concept of Controlling The Economy

مجیب خان
The U.S. sanction against North Korea 

The U.S. sanctions against Iran 'companies doing Business with Iran will be barred from the United States 
The U.S. sanction against Venezuela

During the sanctions regime, Iraqis had to hold the funeral processions for their children almost  daily





   ہلری کلنٹن جب سیکرٹیری آف اسٹیٹ تھیں انہوں نے بتایا کہ 'وہ دنیا میں جہاں بھی جاتی ہیں۔ اور جب ان سے علاقائی اورعالمی مسائل پر بات کرتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ  آپ تو ڈوب رہے ہو اور ہمیں بھی ساتھ لے کر ڈوبو گے۔' Rex Tillerson بہت مختصر عرصہ سیکرٹیری آف اسٹیٹ تھے۔ Rex Tillerson دنیا میں جہاں بھی گیے ہوں گے امریکہ کے بارے میں شاید انہیں بھی ایسے ہی خیالات سننے کا سامنا ہوا گا۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے سے امریکہ کے بارے میں دنیا کی اس سوچ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دنیا غیر ملکی سرزمین پر امریکہ کے 800 فوجی اڈوں اورRegime   Sanctions کے درمیان سینڈوچ بنی ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ دنیا کے مفاد میں نہیں، بلکہ America First کے مفاد میں ملکوں، سیاسی شخصیتوں، لیڈروں، خود مختار ملکوں کے فوجیوں ان کے قومی سلامتی اداروں کے اہل کاروں، غیر ملکی کمپنیوں اور ان کمپنیوں کے CEOs کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے Sanctions کرتے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ نے ہتھیار بنانے اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کو Sanctions سے Exempt رکھا ہے۔ تاکہ جو ممالک حالت جنگ میں ہیں انہیں ہتھیاروں کی بنیادی ضرورت کی فراہمی جاری رہے گی۔ لیکن جن ملکوں کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں۔ انہیں بنیادی انسانی ضرورتوں سے اس وقت  تک محروم  رکھا جاۓ گا کہ جب تک وہ اپنا Behavior امریکہ کے مفاد میں تبدیل نہیں کریں گے۔ 19 سال قبل دہشت گردوں کے خلاف جو جنگ بش انتظامیہ میں شروع ہوئی تھی۔ جس میں معروف دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے لاکھوں ڈالر دینے کا اعلان کیا جاتا تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف وہ جنگ اب ایران کے خلاف جنگ بن گئی ہے۔ اور اب ملا عمر کی جگہ آیت اللہ خمینائی کا نام امریکہ کی فہرست میں آ گیا ہے۔ اور القا عدہ کے کارکنوں کی جگہ ایران کی  کابینہ کے وزرا، ایران کے انقلابی گارڈ ز، ایرفورس، نیوی کے افسر جنہوں نے امریکہ سے ہزاروں میل دور اپنے گھر کے دروازے پر 2سو ملین ڈالر کا ڈرون گرایا تھا۔ انہیں خطرناک لوگوں میں شامل کیا گیا ہے۔ القا عدہ نے نیویارک میں و ر لڈ ٹریڈ  سینٹر گراۓ  تھے۔ اس لیے یہ خطرناک لوگ تھے۔ اور ان سے جنگ کی تھی۔
  عراق پر Sanctions اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لگائی تھیں۔ لیکن امریکہ نے ان پر انتہائی سختی سے عملدرامد کرایا تھا۔ اور سلامتی کونسل میں جب بھی عراق پر سے یہ Sanctions ہٹانے کی درخواست کی جاتی تھی۔ امریکہ اسے ویٹو کر دیتا تھا۔ بش انتظامیہ کے حملہ سے پہلے عراق پر 9سال اقتصادی بندشوں کی وجہ سے معیشت اور معاشرت تباہ ہو چکے تھے۔ فوجی حملے نے انسانیت اور Infrastructure تباہ کیے تھے۔ امریکہ کے عراق میں جو سفیر 70s اور80s میں تھے۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ صد ام حسین ڈکٹیٹر تھے لیکن ان کے دور میں عراق نے اقتصادی ترقی کی تھی۔ عراق میں Infrastructure تعمیر کیا تھا۔ ہسپتال، کالج، یونیورسٹیاں بنائی تھیں۔ انجنیئر، ڈاکٹر ز، سائنسدان اور ماہر تعلیم پیدا کیے تھے۔ عراق کی ایک Rich ثقافت اور تعلیمی معاشرہ تباہ کیا گیا ہے۔ تاریخ انہیں شاید کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اسی طرح شام اور لیبیا تباہ کیے ہیں۔ ان ملکوں نے ترقی کی تھی۔ لوگ تعلیم یافتہ تھے۔ لہذا ان ملکوں کو سب سے پہلے تباہ کیا ہے۔ یہاں جاہلوں اور انسانی ترقی کے دشمنوں کو اپنی جہالت پھیلانے کے موقعہ فراہم کیے ہیں۔
  صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو By Pass کر دیا ہے اور اپنا ایک علیحدہ International Sanction Regime قائم کر لیا ہے۔ اور اس Sanction Regime کے ذریعہ ملکوں اور حکومتوں کو Bully کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ صدر ٹرمپ نے  صدارتی حلف برداری کے موقعہ پر خطاب میں کہا تھا کہ اب کسی ملک کو Bully نہیں کیا جاۓ گا۔ ہر ملک اپنے مفاد میں فیصلے کرنے میں آزاد ہو گا۔ اور امریکہ ان کے امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔ لیکن Bully  کرنے کی ثقافت بدستور جاری ہے۔ بلکہ یہ اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ قوموں کے آز ادانہ فیصلوں میں مداخلت بھی جاری ہے۔ ترکی نے روس سے S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ اور   معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے بھر پور دباؤ ڈالا تھا۔ ترکی نیٹو کا رکن ہے۔ اور ترکی پر Sanction کرنے کی دھمکیاں تک دی تھیں۔ ترکی کی حکومت نے روس کے ساتھ یہ معاہدہ منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اور یہ اعلان کیا کہ S-400 سسٹم آئندہ ماہ کے وسط میں Deliver کیا جاۓ گا۔ ترکی نے نیٹو کے دوسرے ملکوں کے لیے بھی روس سے ہتھیاروں کو خریدنے کا دروازہ کھول دیا ہے۔ نیٹو کے لیے ترکی ایک بہت اہم ملک ہے۔ اور نیٹو ترکی کو کھونا نہیں چاہتا ہے۔ ترکی  صدر اوبامہ کی شام پالیسی کی پہلی Casualty تھا۔
  شام کی خانہ جنگی ایک انتہائی Complex خانہ جنگی تھی۔ بیک وقت کئی خانہ جنگی ہو روہی تھیں۔ ایک خانہ جنگی اسد حکومت کے خلاف ہو رہی تھی۔ دوسری خانہ جنگی القا عدہ اور مختلف مذہبی انتہا پسند گروپوں کے درمیان ہو رہی تھی۔ جبکہ تیسری خانہ جنگی ISIS کے خلاف ہو رہی تھی۔ اوبامہ انتظامیہ GCC ملکوں کے ساتھ اتحاد میں اسد حکومت کے خلاف مذہبی انتہا پسند گروپوں کی پشت پنا ہی کر رہی تھی۔ ترکی کی حکومت بھی ان کی حمایت کر رہی تھی۔ دوسری طرف اوبامہ انتظامیہ نے ایک دوسرا محاذ ISIS کے خلاف کھولا تھا۔ جس میں شام اور ترکی کے کرد و ں کو ISIS سے لڑنے کے لیے تربیت اور اسلحہ دیا جا رہا تھا۔ ترکی کے کرد و ں کی تنظیم کو ترکی نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی اسے دہشت گرد وں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس اثنا میں ترکی میں بموں کئی دھماکے ہوۓ تھے جن میں 2سو سے زیادہ ترک مارے گیے تھے۔ صدر اردگان نے ان بموں کے دھماکوں پر کہا کہ امریکہ نے ہماری کمر میں چھرا گھونپا ہے۔ اس کے بعد امریکہ اور ترکی کے تعلقات میں گہری ڈاریں پڑ گئی تھیں۔ پھر ترک فوج نے بھی اردگان حکومت کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ آگے پیچھے یہ واقعات ترکی کو امریکہ سے دور کرتے گیے۔ اور اب ٹرمپ انتظامیہ سابقہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کو Sanctions Regime سے درست کرنے کی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
  Sanctions Regime کا اطلاق اب بھارت پر بھی ہو رہا ہے۔ اور ٹرمپ انتظامیہ بھارت پر بھی یہ دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ روس سے S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم نہیں خریدے۔ اس کے علاوہ بھارت نے روس سے اسلحہ خریدنے کے جو معاہدے کیے انہیں بھی منسوخ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی وجہ سے بھارت اب ایران سے تیل بھی نہیں خرید سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت کی معیشت پر اس کے منفی اثرات ہو رہے ہیں۔ ایران کو اقتصادی بندشوں میں جکڑ  کر امریکہ صورت حال سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور بھارت سے یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکہ سے تیل خریدے۔ چاہ بہار کی بندر گاہ جو ایران اور بھارت کا ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ یہ بھی امریکہ کی سخت اقتصادی بندشوں کی زد میں ہے۔
  جرمن حکومت نے روس کے ساتھ تیل اور گیس پائپ لائن کا سمجھوتہ کیا ہے جس پر جرمنی میں امریکہ کے سفیر نے جرمن حکومت کو یہ دھمکی دی ہے کہ اس سمجھوتہ کو منسوخ کیا جاۓ ورنہ جرمنی پر بندشیں لگائی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی نیٹو کا رکن ہے۔ اور جرمنی روس کے ساتھ تیل اور گیس پائپ لائن کا معاہدہ منسوخ کرے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے ہی جرمنی کے ساتھ سرد تعلقات ہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ کی یورپی یونین کے ساتھ بھی ٹریڈ وار جاری ہے۔ امریکہ کو یورپی یونین سے بھی تجارت میں کھربوں ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یورپی یونین میں شامل بعض ملکوں پر Tariff  لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ایران پر عائد اقتصادی بندشوں سے یورپی یونین کے ملک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ یورپی یونین کی کھربوں ڈالر کی تجارت بند ہو گئی ہے۔
  یہ عالمی مالیاتی نظام امریکہ کا ہے۔ عالمی تجارت صرف ڈالر میں ہوتی ہے۔ ڈالر کی اجارہ داری ہے۔ اکثر ڈالر میں اتار اور چڑھاؤ کی وجہ سے ملکوں کی معیشت نقصانات سے دوچار ہو جاتی ہے۔ ان کی درآمدات اور برآمدات متاثر ہوتی ہیں۔ امریکہ کی چین کے ساتھ ٹریڈ وار سے عالمی معیشت میں مندی آ رہی ہے۔ اس وقت Dollar dominated world economy صرف امریکہ کے سیاسی مفاد میں کام کر رہی ہے۔ دنیا جیسے اس معیشت کا حصہ نہیں ہے۔