Saturday, April 6, 2019

Israel Needs A New Leader And Party, Who Strongly Believe In Peace And Humanity, And Likud Is Not That Party

  Israel Needs A New Leader And Party, Who Strongly Believe In Peace And Humanity, And Likud Is Not That Party

The Message For Arab League Is That The Era Of
 Puppetism Is Gone

مجیب خان

Israel Prime Minister Benjamin Netanyahu and Palestinian President Mahmoud Abbas

30th Arab League summit in Tunis, Tunisia on March 31, 2019


  تونس میں عرب لیگ سربراہ اجلاس نے گو لان چوٹیوں پر اسرائیل کا قبضہ قانونی تسلیم کرنے کے فیصلہ کو مستر د  کر دیا ہے۔ اور ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کے بارے میں پالیسیوں کو غیر منصفانہ اور تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔ اجلاس میں عرب رہنماؤں نے 2002 کے عرب لیگ اجلاس میں جو عرب امن منصوبہ تنازعہ کا حل پیش کیا تھا اسے دوہرایا ہے۔ جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پہلے تمام عرب علاقوں سے اسرائیل کا فوجی قبضہ ختم کرنے اور اسرائیل سے 1967 کی جنگ سے قبل کی سرحدوں پر جانے کا کہا گیا تھا۔ اس میں گو لان چوٹیاں، مشرقی یروشلم، مغربی کنارے اور غازہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجی قبضہ مکمل طور پر ختم کرنے پر زور دیا تھا۔ تونس میں عرب لیگ اجلاس میں شاہ سلمان نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کو بالکل مستر د کرتے ہیں جس سے گو لان چوٹیوں پر شام کی خود مختاری متاثر ہوتی ہے۔ شاہ سلمان نے کہا "ہم ایک مرتبہ پھر اپنے اس فیصلے کی مکمل تصدیق کرتے ہیں کہ گو لان پر شام کی خود مختاری پر قبضہ کے کسی بھی اقدام کو مستر د کرتے ہیں۔ ہم شام کے بحران کے ایک ایسے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ جس میں شام کی سلامتی، اتحاد اور خود مختاری کی ضمانت ہو گی۔ اور بیرونی مداخلت ختم کی جاۓ گی۔ " شاہ سلمان نے فلسطینیوں کی ایک آزاد ریاست کے قیام کے لئے سعودی عرب کی پوزیشن بھی ایک بار پھر واضح کی کہ یہ مغربی کنارے اور غازہ کی پٹی میں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو گا، قائم کی جاۓ گی۔" شاہ سلمان نے کہا " سعودی عرب کے لئے فلسطین ایشو ایک اہم ترجیح رکھتا ہے۔"
 عرب لیگ کے سیکرٹیری جنرل Ahmed Aboul Ghiet نے کہا "امریکہ کا فیصلہ تمام عالمی کنونشن کے بر خلاف ہے۔" سیکرٹیری جنرل نے کہا " ترکی اور ایران نے بعض بحران بد سے بدتر کر دئیے ہیں۔ اور نئے مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔" انہوں نے عرب رہنماؤں سے علاقائی مداخلت کے خلاف ایک متحد طاقت بن جانے کا کہا۔ عرب رہنماؤں کی یہ باتیں نئی نہیں ہیں۔ وہ خود اپنے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں اور پھر دوسروں پر انگلیاں اٹھانے لگتے ہیں۔ عرب لیگ کے ہر اجلاس میں وہ ماضی کے اجلاس میں اپنے بیان دوہراتے ہیں۔ اور واپس اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ لیکن اپنے فیصلوں پر کبھی عملدرامد نہیں کرتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ عرب لیگ کے رکن ممالک ہیں جو ہزاروں میل دور مغربی ملکوں کو اپنے تنازعوں میں مداخلت کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ان کی مداخلت کو Facilitate کرتے ہیں۔ کاش۔ عرب دنیا میں بادشاہتیں نہیں ہوتیں۔ اور اگر ڈکٹیٹر بھی ہوتے تب بھی شاید عرب دنیا کا سیاسی نقشہ مختلف ہوتا۔ بادشاہوں نے اپنے خطہ کو جنگوں کے لئے زر خیز بنایا ہے۔ عرب اسرائیل جنگ ابھی جاری تھی۔ لیکن بادشاہوں نے 10 اور نئی جنگیں گلے لگا لیں ہیں۔ ہتھیار فروخت کرنے والے ملک ان جنگوں کا خیر مقدم کرتے تھے۔ ہتھیار شاہ ایران کو نہیں بچا سکے تھے۔ ہتھیاروں نے عراق کو تباہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب کھربوں ڈالر کے ہتھیار امریکہ سے خرید تا ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ کہتے ہیں سعودی حکومت امریکہ کے بغیر سات  دن سے زیادہ نہیں رہے سکتی ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ عرب حکمرانوں کی جنگجو قبائیلی ذہنیت تبدیل نہیں ہو رہی ہے۔ عرب لیگ نے عرب عوام کے مفاد میں کیا کام کیے ہیں؟ عراق، لیبیا، شام، یمن، میں عرب لیگ کا کیا رول تھا؟ یہاں حالات کو عرب حکمرانوں اور عرب لیگ نے بد سے بد تر کیے ہیں۔ کبھی یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ جیسے سازشیں اسلام کا چھٹا ستون ہے۔
  یہ ایران تھا جس نے عراق میں صد ام حسین کے خلاف امریکہ کے حملہ کی مخالفت کی تھی۔ ایران عراق میں سنی حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتا تھا۔ لیکن یہ خلیج کے سنی عرب حکمران تھے جو عراق میں صد ام حسین کی سنی حکومت ختم کرنے میں امریکہ کے ساتھ کھڑے تھے۔ اور اس کے ٹینکوں اور فوجی ٹرکوں میں پیٹرول بھر رہے تھے۔ عرب لیگ نے صدر قد ا فی کو اقتدار سے ہٹانے کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔ مڈل ایسٹ میں جو گیم ہو رہا تھا۔ کیا وہ اس کے دور رس اور خوفناک نتائج نہیں دیکھ رہے تھے۔ عراق پر حملہ اس وقت کیا گیا تھا کہ جب وسط ایشیا کا تیل عالمی مارکیٹ میں آنے لگا تھا۔ اور روس کے تیل اور گیس کی سپلائی یورپ میں شروع ہو گئی تھی۔ وہ دور اب ختم ہو رہا تھا کہ جب خلیج کے تیل پر امریکہ اور یورپ کی صنعتی ترقی کا انحصار تھا۔ اور خلیج کے استحکام کو بہت اہمیت دی جاتی تھی۔ لیکن اب خلیج صرف خلیج کے ملکوں کے لئے لائف لائن ہے۔ لیکن خلیج کو جنگوں، خانہ جنگوں اور شیعہ سنی محاذ آ رائی کی سیاست سے عدم استحکام کیا جا رہا ہے۔ عربوں کے دماغ میں یہ بیٹھا دیا ہے کہ ایران تمہارا ایک بڑا دشمن ہے۔ عرب حکمران اپنی عقل اس لئے استعمال نہیں کرتے ہیں کہ انہیں ڈر ہے اپنی عقل استعمال کرنے سے ان کے اقتدار خطرے میں آ جائیں گے۔
  مشرقی ایشیا حالانکہ ان کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔ جہاں اسلامی ملک، عیسائی ملک، بدھ پرست ملک، کمیونسٹ اور سوشلسٹ سب اقتصادی ترقی کے ایک ہی Ship پر سوار ہیں۔ اگر کسی ایک نے بھی Ship میں سوراخ کیا تو سب غرق ہو جائیں گے۔ ASEAN ان کی تنظیم ہے جس میں ایک مشترکہ اقتصادی اور تجارتی پالیسی بنائی جاتی ہے۔ اور پھر تمام ملک اس پر عمل کرتے ہیں۔ اقتصادی ترقی انسانیت کی بقا کا سوال ہے۔ مذہب اور عقیدے سے اس کا تعلق نہیں ہوتا ہے۔ مغربی ایشیا میں اس ماڈل کو اختیار کیا جا سکتا ہے۔ یہاں زیادہ تر اسلامی ملک ہیں۔ جب ہر عقیدے اور فرقہ کے ملک ایک Ship پر آ جائیں گے تو ایران پھر Ship میں سوراخ کیوں کرے گا۔ وہ خود بھی غرق ہو جاۓ گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بیرونی طاقتیں یہ نہیں چاہتی ہیں۔ اور عرب اپنی عقل استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ لہذا مڈل ایسٹ یوں ہی انتشار اور مذہبی فرقہ پرستی کی آگ میں سلگتا رہے گا۔
 


President Trump asking China for a fair trade deal, while Saudi Arabia and other Gulf countries are buying billions of dollars weapons from America, investing billions of dollars in America, creating jobs, but in Arab-Israel conflict America is not giving them a fair-solution deal

بش انتظامیہ میں یہ لیکوڈ پارٹی تھی جس نے چیرمین یا سر عرفات سے کوئی مذاکرات نہیں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور چیرمین یا سر عرفات کو عالمی دہشت کہا تھا۔ اور فلسطینیوں سے ایک نئی قیادت کو آگے لانے کا کہا تھا۔ جس کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کا کہا تھا۔ صدر جارج بش نے لیکوڈ پارٹی کی حکومت کے اس فیصلہ کی مکمل حمایت کی تھی۔ اور چیرمین یا سر عرفات سے تمام تعلقات ختم کر لئے تھے۔ اور مذاکرات کے دروازے بھی بند کر دئیے تھے۔ حالانکہ یہ لیکوڈ پارٹی تھی جس نے اوسلو امن سمجھوتہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وزیر اعظم اسحاق رابن کو فلسطینیوں کے ساتھ اوسلو امن سمجھوتہ کرنے پر قتل کر دیا تھا۔ اور یہ بنجیمن نتھن یا ہو تھے جنہوں نے فلسطینیوں سے مذاکرات کرنے سے انکار کیا تھا۔ اور اب ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینیوں کی امداد اس لئے بند کر دی ہے کہ وہ وزیر اعظم نتھن یا ہو سے مذاکرات نہیں کر رہے ہیں۔ اور جب تک فلسطینی مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں آتے ہیں ان کے ساتھ تمام تعلقات منقطع رہیں گے۔ جبکہ فلسطینیوں کا موقف جائز ہے۔ انہیں ایک ایسی اسرائیلی حکومت سے بالکل مذاکرات نہیں کرنا چاہیں جو فلسطینیوں کے حقوق تسلیم نہیں کرتی ہے۔ امن میں ایمان نہیں رکھتی ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ کو جنگ سے حل کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ لیکوڈ پارٹی اور وزیر اعظم نتھن یا ہو نے میڈرڈ معاہدہ، اوسلو معاہدہ، شرم الشیخ سمجھوتہ، کیمپ ڈیوڈ معاہدہ اور فلسطینیوں کے ساتھ ایک درجن سے زیا دہ معاہدوں کو ختم کیا ہے، ان پر عملدرامد نہیں کیا ہے۔ حقائق کے اس پس منظر میں فلسطینیوں کو ایک نئی پارٹی اور صرف اس کی قیادت سے مذاکرات کرنے کی شرط رکھنا چاہیے۔ اور اس سے پیچھے نہیں ہٹانا چاہیے۔ صدر ٹرمپ چین سے Fair Trade کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن سعودی عرب اور خلیج کے ملک امریکہ سے کھربوں ڈالر کا اسلحہ خرید رہے ہیں۔ امریکہ میں کھربوں ڈالر Invest کر رہے ہیں۔ امریکہ میں ہزاروں نئے  Jobs create کر رہے ہیں۔ لیکن عرب اسرائیل تنازعہ میں امریکہ   انہیں Fair Deal نہیں دے رہا ہے۔ امریکہ ان کے ساتھ openly unfair ہے۔ اور underneath biased ہے۔                           

Monday, April 1, 2019

Who Is Benefited The Most From Meddling In America’s Elections ?

  Who Is Benefited The Most From Meddling In America’s Elections?
When Republican Party’s Leaders Forcefully Said ‘Hillary Clinton Would Not Be President’, That Has Opened The Gate For Meddling
مجیب خان
Biblical mindset thinking, World Leaders on Iraq, Libya, Syria and on Iran hits their heads with the White House walls but nothing had happened

President Donald Trump meets with Russian President Vladimir Putin at the G20 Summit, July7, 2017, in Hamburg 

  امریکہ میں نئے صدارتی انتخابات میں 19 ماہ ہیں۔ اور 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر 675 دن تحقیقات کے بعد 900 صفحات پر رپورٹ آ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے انتخابات میں روس کی Meddling کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ اور ڈونالڈ ٹرمپ کی روس کے ساتھ Collusion ثابت نہیں ہوئی ہے۔ یہ تصدیق Robert Mueller کی تحقیقاتی رپورٹ میں کی گئی ہے۔ اس تحقیقات پر 25ملین ڈالر خرچ ہوۓ تھے۔ صدر پو تن نے امریکہ کے انتخابات میں روس کی مداخلت کے الزامات مستر د کر دئیے تھے۔ اور یہ الزام لگانے والوں کو Crazy کہا تھا۔ صدر پو تن نے کہا کہ امریکہ کوئی Banana Republic نہیں ہے۔ صدر پو تن نے یہ جھوٹ نہیں کہا تھا۔ صدر پو تن ایک Credible لیڈر ہیں۔ صدر پو تن امریکہ کے انتخابات میں Meddling کیوں کریں گے؟ یہ سمجھ میں نہیں آتا ہے۔ صدر پو تن یہ با خوبی جانتے ہیں کہ واشنگٹن کیسے کام کرتا ہے۔ صدر کے اختیارات سے زیادہ کانگرس کے اختیارات ہیں۔ اگر کانگرس روس کے ساتھ Business نہیں چاہتی ہے تو پریذیڈنٹ بھی کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ جبکہ روس پر پہلے ہی کانگرس کی اقتصادی بندشیں لگی ہوئی تھیں۔ اور صدر ٹرمپ ان بندشوں کو ہٹا نہیں سکتے تھے۔ لہذا اس صورت میں ڈونالڈ  ٹرمپ سے Collusion بے مقصد تھا۔ صدر پو تن صرف صدر ٹرمپ سے اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے۔ جیسے  صدر بش کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ اور صدر بش نے صدر پو تن کی Soul میں جھانک کر دیکھا تھا اور پھر دنیا کو یہ بتایا تھا کہ صدر پو تن بہت مخلص اور دیانت دار انسان تھے۔ صدر پو تن نے اپنی Soul تبدیل نہیں کر آئی ہے۔ اور وہ آج بھی ویلا دیمیر  پو تن ہیں۔ تاہم واشنگٹن میں گزشتہ برسوں میں Biblical mind set thinking بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ صدر پو تن نے یہ بھی دیکھا تھا کہ عراق، لیبیا، شام اور ایران کے مسئلہ پر عالمی لیڈروں نے کس طرح Hits their head with White House walls but nothing had happened اس لئے بھی امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ اوبامہ انتظامیہ میں روس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں خاصا تناؤ آگیا تھا۔ اوبامہ انتظامیہ یہ چاہتی تھی کہ صدر پو تن امریکہ کے مفادات کو اپنے مفادات بناۓ۔ روس جو ماضی کی بڑی طاقت سے نکل کر اب مستقبل کی بڑی طاقت کا مقام دوبارہ بحال کرنے کی طرف بڑھ  رہا تھا اس کے لئے اپنا مفاد  اہم تھا۔ صدر پو تن روس پر امریکہ کی بندشوں کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ سے اچھے تعلقات چاہتے تھے۔ صدر پو تن کے خیال میں روس اور امریکہ کے اچھے تعلقات کے نتیجہ میں دنیا کے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر پو تن کے لئے ہلری کلنٹن کے صدر منتخب ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جس طرح صدر ٹرمپ نے روس پر بندشیں لگائی ہیں۔ اگر ہلری کلنٹن صدر ہوتیں وہ بھی روس پر بندشیں لگاتی۔ لہذا امریکہ کے انتخابات میں meddling کرنے کی logic سمجھ سے باہر تھی۔
   2016 کے انتخابات میں مداخلت پر ایک طرف یہ کہا جاتا تھا کہ ‘Russia meddling’ اور پھر دوسری طرف یہ کہا جاتا تھا کہ ‘Russians meddling’ اس سے بڑا confusion پیدا کیا گیا تھا۔ اب ضروری نہیں تھا کہ یہ Russians روس میں رہتے تھے۔ اسرائیل میں تقریباً  دو ملین روسی رہتے ہیں جو اسرائیل کے شہری ہیں۔ نیویارک اور میامی میں ایک اچھی بڑی تعداد میں روسی رہتے ہیں۔ جو با اثر اور انتہائی مالدار ہیں۔ فلوریڈا میں 2000 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ اور سپریم کورٹ نے جارج ڈبلو بش کو منتخب قرار دیا تھا۔ 2016 کے انتخابات میں دھاندلی مختلف نوعیت کی تھی۔ اور Robert Mueller نے صدر ٹرمپ کی صدارت کو meddling or collusion Russia سے clear کیا ہے۔ لیکن اسرائیلی Russians کے نیویارک اور میامی میں Russians کے ساتھ تعلق اور 2016 کے انتخابات میں meddling کو فوکس نہیں کیا ہے۔ بلکہ تاثر صرف Russians دیا ہے کہ یہ روس کے شہری تھے۔ Mueller کی تحقیقات میں اسرائیل بھی ریڈار پر آیا تھا۔ اسرائیلی ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ذکر بھی ہوا تھا۔ جسے ٹرمپ انتخابی مہم کمیٹی ہلری کلنٹن کے خلاف Disinformation مقصد میں استعمال کرنا چاہتی تھی۔ امریکی میڈیا نے یہ مختصر خبر دی تھی اور پھر اسے دبا دیا تھا۔ اس کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں آئی تھی۔
  صدر پو تن کو ہلری کلنٹن کے صدر بننے سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ لیکن یہ وزیر اعظم بینجمن نتھن یا ہو تھے۔ جو ہلری کلنٹن کے صدر بننے کے اتنے ہی خلاف تھے کہ جتنے ری پبلیکن پارٹی کی قیادت تھی۔ انہیں معلوم تھا کہ ہلری کلنٹن کے صدر بننے سے ان کے تمام منصوبے دھرے رہے جائیں گے۔ جن کو صدر ٹرمپ پورا کر رہے ہیں۔ اور ایران اس میں سر فہرست تھا۔ ہلری کلنٹن کی انتظامیہ میں ایران کے ساتھ عالمی ایٹمی سمجھوتہ برقرار رکھا جاتا۔ اور ایران کا رول بھی بہت مختلف ہوتا۔ کلنٹن انتظامیہ کا ایران پر Leverage رہتا۔ وزیر اعظم نتھن یا ہو Biblical سوچ رکھتے ہیں اس لئے تنگ نظر اور mean ہیں۔ صدر کلنٹن سے ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ صدر کلنٹن نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ اوبامہ انتظامیہ میں وزیر اعظم نتھن یا ہو کے ساتھ تعلقات سرد تھے۔ ڈیمو کریٹک انتظامیہ میں وزیر اعظم نتھن یا ہو حکومت کے ساتھ تعلقات کے اس پس منظر میں ہلری کلنٹن کے اقتدار میں آنے کو Block کرنا ضروری سمجھا گیا تھا۔ اسرائیل کے پاس بہترین Hacking  ٹیکنالوجی ہے۔ اور اسرائیل ایران اور بعض انتہائی Hostile عرب ملکوں میں Hacking کرتا رہا ہے۔ اور اس میں شبہ نہیں ہے کہ اسرائیل میں Russians ہلری کلنٹن، ان کی الیکشن کمیٹی اور DNC کی Hacking کرتے تھے۔ اور الزام روس کو دیا جاتا تھا۔ جیسے شام میں لوگوں کی اموات کا الزام روس کو دیا جاتا ہے۔ جس طرح اسرائیل نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر فائلیں حاصل کی تھیں۔ اسی طرح DNC ہیڈ کوارٹر سے Data بھی حاصل کیا گیا تھا۔ روس نے کبھی نیٹو ہیڈ کوارٹر کی Hacking نہیں کی تھی۔ روس نے یوکرین کی وزارت دفاع کی Hacking نہیں کی تھی۔ 2016 کے انتخابات میں meddling اور collusion کے گرین سگنل امریکہ کے اندر سے دئیے گیے تھے۔ ہلری کلنٹن کی lead بڑی consistent تھی۔ اور انہیں ڈونالڈ ٹرمپ پر برتری حاصل تھی۔ ہلری کلنٹن کے جیتنے کے امکان اتنے زیادہ یقینی نظر آ رہے تھے کہ ڈونالڈ کو بیان دینا پڑا تھا کہ وہ ہلری کلنٹن کی کامیابی کو قبول نہیں کریں گے۔ دوسری طرف ری پبلیکن پارٹی کے با اثر اور پاور فل لیڈروں نے جن میں سینیٹ میں ری پبلیکن پارٹی کے اکثریتی لیڈر Mitch McConnell، اسپیکر Paul Ryan ری پبلیکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار Mitt Romney اورRNC کے چیرمین Reince Priebus اور بعض دوسرے رہنماؤں نے یہ بیان دئیے تھے کہ " ہلری کلنٹن کو صدر نہیں بننے دیا جاۓ گا۔" ری پبلیکن پارٹی کی سیاسی مشین پوری رفتار سے Fake خبریں پھیلا رہی تھی۔ انتخابات سے صرف 10دن قبل FBI کے ڈائریکٹر James Comey بھی ان کے ساتھ مہم میں اتر آۓ تھے۔ اور انہوں نے انتہائی سنسنی خیز طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ 'ہلری کلنٹن کی نئی ای میل دریافت ہوئی ہیں اور وہ ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے اس میں انہیں قانون کی خلاف ورزی ہونے کے  ثبوت ملیں۔ FBI ڈائریکٹر کے اس سنسنی خیز بیان سے ہلری کلنٹن کیcrush  Lead  ہو گئی تھی۔ Internal supports کے بغیر External meddling کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو وہ سب کچھ دے دیا ہے جو امریکہ کے کسی صدر نے نہیں دیا تھا۔ صدر ٹرمپ اب اسرائیل کے انتخابات میں Bibi Netanyahu کو کامیاب کرانے کے لئے  meddling کر رہے ہیں۔ تاکہ پھر آئندہ سال Bibi Netanyahu  امریکہ میں انتخابات میں انہیں کامیاب کروائیں گے۔          


           

Tuesday, March 26, 2019

Humanity’s First Religion Is Humanity: Prime Minister Jacinda Ardern’s Love for Humanity is Natural

  Humanity’s First Religion Is Humanity: Prime Minister Jacinda Ardern’s Love for Humanity is Natural
One Billion Muslims Are Very Impressed From Prime Minister Jacinda Ardern, The Way She Brings People And Country ‘We Are One’, She Has Changed Thinking In The Islamic World
مجیب خان

Prime Minister Jacinda Ardern, very popular in the Islamic World

Prime Minister Jacinda Ardern, leaves after a visit to the Kilbirnie Mosque in Wellington, New Zealand  

United in grief: New Zealand Prime Minister Jacinda Ardern



  نیوزی لینڈ  کی لبرل پارٹی کی وزیر اعظم Jacinda Ardern کی انسانیت سے محبت Fake نہیں بلکہ  Natural تھی۔ وزیر اعظم نے انسانیت سے اپنی عقیدت کا دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ انسانیت کا پہلا مذہب انسانیت ہے۔ ایک سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے Christ Church نیوزی لینڈ میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 مسلمانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ وزیر اعظم Jacinda Ardern نے اسے ایک مذہبی عقیدہ پر حملہ نہیں سمجھا تھا بلکہ اسے انسانیت پر حملہ کہا تھا۔ اور نیوزی لینڈ میں آباد مسلم آبادی سے کہا ' ہم ایک ہیں اور نیوزی لینڈ  تمہارے ساتھ سوگ میں ہے۔' 50 بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کا غم 7 دن تک وزیر اعظم Jacinda کے چہرے پر تھا۔ اور وہ خاصی اداس نظر آ رہی تھیں۔ جن لوگوں کے محبوب اس دنیا سے چلے گیے تھے۔ وزیر اعظم Jacinda انہیں گلے لگا رہی تھیں۔ ان کا غم وزیر اعظم کا غم تھا۔ اس المناک واقعہ پر وزیر اعظم کا over reaction تھا اور نہ ہی under reaction تھا۔ بلکہ ایک حقیقی انسانی رد عمل تھا۔ انہوں نے یہ بالکل درست کہا ہے کہ ' دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔' لیکن انسانیت کا پہلا مذہب انسانیت ہے۔ انسانیت میں اس پختہ ایمان سے وزیر اعظم Jacinda Ardern نے جس طرح اس المناک صورت حال کو Handle کیا ہے۔ دنیا میں One Billion Muslim اس سے بہت متاثر ہوۓ ہیں۔ انسانیت سے وزیر اعظم Jacinda کا Love اور Compassion دیکھ کر مسلمانوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ اسلامی دنیا میں وزیر اعظم ایک پسندیدہ شخصیت بن گئی ہیں۔ انہیں ایک Special مقام حاصل ہو گیا ہے۔ اور ان کے اس کردار ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔ وزیر اعظم نے "ہم ایک ہیں" ہونے کی جو مثال قائم کی ہے۔ اسلامی دنیا میں لوگ اسے ضرور اپنی زندگی کا ایک مقدس مشن بنائیں گے۔ ایک اچھا لیڈر اپنے خلوص اور کردار سے لوگوں کا رویہ اور سوچ بدل دیتا ہے۔
As General Abdel Fateh el-Sisi imposed his decrees on Egyptian people, same, Commander in chief Donald Trump imposing his proclamations on Arab-Palestinian people, Arab-Palestinian are under Israel’s Armed Forces occupation   
President Donald Trump signs a Proclamation on the Golan Heights, alongside Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu 



  نظریاتی قدامت پسند مذہبی تنگ نظر ہوتے ہیں۔ دنیا کو اپنے بند ذہین سے دیکھتے ہیں۔ اس لئے روشن خیال نہیں ہوتے ہیں۔ ان کی سوچ میں تاریکی رہتی ہے۔ انسانیت سے ان کی عقیدت Fake ہوتی ہے۔ جب انسانیت کو در پیش مسائل کا حل وہ اپنے مفاد میں نہیں سمجھتے ہیں تو انسانیت سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ جیسے ہم یہ مقبوضہ فلسطین اور شام میں دیکھ رہے ہیں۔ اور جب انسانیت کی آ ڑ میں یہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں تو انسانیت کو Exploit کرنے لگتے ہیں۔ اور یہ ہم نے عراق میں صد ام حسین اور لیبیا میں کرنل معمر قد ا فی کے خلاف دیکھا تھا۔ اور یہ ان کی موقعہ پرستی تھی کہ عراق اور لیبیا میں انسانیت کا امن تباہ کر کے چلے گیے۔ Double standard اور Hypocrisy ان کی اخلاقی قدریں ہیں۔ عراق میں انسانی تاریخ کی انتہائی فاشسٹ اقتصادی بندشوں کے نتیجہ میں 5لاکھ معصوم بچے پیدائش کے ابتدائی چند گھنٹوں میں مر جاتے تھے۔ لیکن امریکہ میں یہ Abortion کو معصوم بچہ کا قتل کہتے تھے۔ شام کے ایک معصوم  بچہ کو سمندر کی موجیں اٹلی کی ساحل پر مر دہ حال میں لائی تھیں۔ اس بچہ کی سوشل میڈیا اور تمام عالمی اخبارات میں تصویر شائع ہوئی تھی۔ امریکہ میں انہیں شام کی خانہ جنگی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ ایک ملین لوگ پہلے ہی اس خانہ جنگی میں مارے جا چکے تھے۔ دو ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گیے تھے۔ لیکن انہوں نے ہتھیاروں کے منافع کو انسانیت پر فوقیت دی تھی۔ شام میں یہ ایران کی مداخلت پر شور کر رہے تھے۔ لیکن شام کی داخلی خانہ جنگی میں یہ غیرملکی دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کر رہے تھے۔ انہیں ہتھیار اور تربیت دے رہے تھے۔ امریکہ برطانیہ فرانس سعودی عرب اسرائیل شام میں دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے لوگوں کو آزادی دلا رہے تھے۔ لیکن شام کے ہمسایہ میں فلسطینیوں کی اسرائیل کے فوجی قبضہ سے آزادی کی جد و جہد کو دہشت گردی کہتے تھے۔ یہ ان کی انسانی اور اخلاقی قدریں تھیں۔ نظریاتی مذہبی قدامت پسند پھر جھوٹ بھی بولتے ہیں اور اپنے غلط فیصلوں کا الزام دوسروں کو دینے لگتے ہیں۔ عراق میں صدر صد ام حسین نے یہ سچ کہا تھا کہ انہوں نے تمام مہلک ہتھیار بہت پہلے تباہ کر دئیے تھے۔ لیکن بش انتظامیہ نے یہ یقین نہیں کیا تھا۔ اور فوجی حملہ کے بعد جب عراق میں مہلک ہتھیار نہیں ملے تھے۔ تو صدر بش نے کہا کہ صد ام حسین سچ کیوں نہیں بولے تھے۔
  جنہوں نے پہلے امریکہ کی فوجی طاقت کو استعمال کیا تھا اور عراق لیبیا شام یمن میں حکومتیں تبدیل کرائی تھیں۔ وہ اب امریکہ کی اقتصادی طاقت کو استعمال کر رہے ہیں۔ اور اسے Excessive economic sanctions میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ انسانیت کو ہتھیاروں سے ہلاک کرنے کے بجاۓ اب بھوک اور بیماریوں سے لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتھن یا ہو نے کہا ہے ' ہم ایران کو اقتصادی بندشوں میں اتنا جکڑ دیں گے کہ ایرانی ریاست گر جاۓ گی۔' یہ مذہبی نظریاتی قدامت پسندوں  کی انسانیت سے نفرت کا ثبوت ہے۔ مڈل ایسٹ کو ایک منصوبہ کے تحت پہلے جنگیں دی گئی ہیں۔ پھر ان جنگوں سے دہشت گرد گروپ پیدا کیے گیے ہیں۔ ان گروپوں کی دہشت گردی سے نفرت پھیلائی گئی ہے۔ نفرت نے عربوں کو کمزور کیا ہے۔ مڈل ایسٹ میں شیعہ سنی تقسیم کے بیج صدر بش نے بوۓ تھے۔ صد ام حسین کی سنی حکومت کا خاتمہ کر کے، یہ ایران کے آیت اللہ نہیں تھے، یہ صدر بش تھے جنہوں بڑے فخر سے کہا تھا کہ ہم نے ایک ہزار سال کی تاریخ میں پہلی بار عراق میں شیعاؤں کی حکومت قائم کی ہے۔ شیعہ عراق میں اکثریت میں تھے۔ امریکہ جہاں انتہائی تعلیم یافتہ ہیں وہ مذہب کی بنیاد پر جمہوریت کا ایک سیاسی نظام عراق کو دے کر گیے ہیں۔ اور ٹرمپ انتظامیہ اب  یہ الزام ایران کو دے رہی ہے کہ ایران مڈل ایسٹ میں شیعہ سنی لڑائی کو شہ دے رہا ہے۔ مذہبی اور قدامت پسند نظریاتی جھوٹ سے اپنے آپ کو معصوم ثابت کرتے ہیں۔ ان سے کوئی پوچھے کے ایران کو شیعہ سنی کی لڑائی سے کیا حاصل ہو گا؟ یہ لڑائی اسرائیل کے مفادات پورے کرے گی؟
  صدر ٹرمپ دو سال سے اقتدار میں ہیں۔ ان دو سالوں میں صدر ٹرمپ نے مڈل ایسٹ کو متحد کرنے کے بجاۓ اور زیادہ تقسیم کر دیا ہے۔ نفرتوں کو گہرا کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا ' وہ عرب اسرائیل تنازعہ میں Neutral رہیں گے۔ کیونکہ انتظامیہ اس تنازعہ کے حل میں جب کسی ایک فریق کے ساتھ پارٹی بن جاتی ہے تو پھر اسے حل کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔' صدر ٹرمپ نے اپنے اس وعدہ پر عمل نہیں کیا ہے۔ اور اسرائیل کے ساتھ پارٹی بن گیے ہیں۔ اور اس تنازعہ کے Victims کو انصاف سے محروم کرتے جا رہے ہیں۔ ان میں نفرت اور غصہ پیدا کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ اور پھر یہ کہتے ہیں کہ ایرانی امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ آخر صدر ٹرمپ اپنے آپ سے یہ سوال کیوں نہیں کرتے ہیں وہ ایسے کیا اقدام کریں کہ انہیں امریکہ کے خلاف یہ نعرے نہیں سننا پڑیں۔ دنیا کو دھونس اور دھمکیوں سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ نہ ہی ان پر فیصلے مسلط کیے جا سکتے ہیں۔ یہ نظر آتا ہے کہ صدر ٹرمپ مڈل ایسٹ میں وزیر اعظم نتھن یا ہو کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نتھن یا ہو نے حکم دیا کہ یروشلم  ہمیں دو۔ 3 ہزار سال سے یہ اسرائیل کا دارالحکومت تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ اسرائیل کو دے دیا۔ وزیر اعظم نتھن یا ہو نے جب صدر پو تن سے یہ کہا تھا تو ان کا جواب تھا آج کی بات کریں۔ اور صدر ٹرمپ نے اب گولان پر بھی اسرائیل کے قبضہ کو قانونی تسلیم کر لیا ہے۔ امریکہ نے جس قانون اور اصول کے تحت گولان پر اسرائیلی قبضہ کو قانونی تسلیم کیا ہے اب اسی قانون کے تحت امریکہ کو Crimea بھی روس کا قانونی حصہ تسلیم کرنا چاہیے۔ Crimea بھی 3 ہزار سال سے روس کا حصہ تھا۔
  سیکرٹیری آف اسٹیٹ Mike Pompeo کو اسرائیل سے یہ کہنے کی بجاۓ کہ لبنان میں عیسائی، شیعہ اور سنی سب ایک ہیں۔ اور حزب اللہ ان کے اس اتحاد کا حصہ ہے۔ امریکہ ان کی داخلی سیاست میں مداخلت نہیں کرے گا۔ تین بڑے مذہبی عقائد اگر لبنان میں متحد ہیں۔ تو ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔ لیکن سیکرٹیری آف اسٹیٹ لبنان جا کر ان کے صدر وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے کہتے ہیں کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیں اور اس کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیں۔ وہ یہ سن کر بڑے حیران ہوۓ۔ انہوں نے کہا حزب اللہ لبنان کی ایک بڑی جماعت ہے۔ اور عوام کی ایک بھاری اکثریت  انہیں منتخب کرتی ہے۔ حزب اللہ دہشت گرد تنظیم  نہیں ہے۔ امریکہ اسرائیل سے ہمیشہ سیدھی بات کرتا ہے اور عربوں سے ہمیشہ الٹی بات کرتا ہے۔ لیکن کوئی امریکہ اور اسرائیل سے یہ نہیں کہتا ہے کہ جناب پہلے آپ فلسطین اسرائیل تنازعہ حل کر دیں۔ پھر یہ دیکھا جاۓ گا کہ وہ امن سے رہتے ہیں یا اب بھی دہشت گرد ہیں؟ عربوں کو کچھ دیتے نہیں ہیں۔ ان سے Demands بہت کرتے ہیں۔ یہ تنازعہ کا حل نہیں ہے۔ صرف دنیا کا وقت برباد کرنا ہے۔ 70 سال امریکہ نے  باتیں کرنے، مطالبے کرنے، اور الزامات کی سیاست کرنے میں گزار دئیے ہیں۔ اسرائیلی حکومت دیوار کی دوسری طرف فلسطینیوں کو انسان نہیں سمجھتی ہے۔ ان کی sufferings کا کسی کو احساس نہیں ہے۔ Northern Ireland کا مسئلہ ہو گیا ہے۔ IRA اور دہشت گرد اب کہاں ہیں؟      


          

Thursday, March 21, 2019

Nationalism Texas Brand ‘Wanted Dead Or Alive, Rather We Fight Here, Rather We Fight Over There'

Nationalism Texas Brand ‘Wanted Dead Or Alive, Rather We Fight Here, Rather We Fight Over There'

They Went To Afghanistan And Iraq To Leash Islamic Extremists,
 They Unleashed White Supremacists, New Nazis, And Other Like-Minded Groups

مجیب خان
Do not blame Social Media, blame National Security team, everybody knows what happens in the world of social media, but nobody knows what happens behind the closed doors, they defend our freedom or taking our freedom, social media is like open BOOK   

   امریکہ Internationalism سے اب نیشنلزم کی طرف آ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ معیشت اور تجارت میں زیادہ نیشلسٹ ہوتے جا رہے ہیں۔ نیشنلزم پر بحث جاری ہے۔ White Supremacists, Ku Klux Klan  اور دوسرے گروپ نیشلسٹ ہو رہے ہیں۔ سرد جنگ میں نیشنلزم کو امریکہ میں سوشلزم اور کمیونزم کی طرح سمجھا جاتا تھا۔ عرب نیشلسٹ، افریقی نیشلسٹ، لا طین امریکہ میں نیشلسٹ امریکہ کے کبھی دوست نہیں تھے۔ مغربی یورپ میں نیشلسٹ  رجحان رکھنے والی سیاسی پارٹیوں کو حکومت میں آنے سے روکا جاتا تھا۔ سرد جنگ میں نیشلسٹ تحریک کسی مذہبی عقیدہ یا فرقہ کے خلاف نہیں تھی۔ بلکہ یہ تحریک ایشیا، افریقہ اور لا طین امریکہ میں نوآبادیاتی اور سامراجی ملکوں کے تسلط کے خلاف تھی۔ سامراجی اور نوآبادیاتی ملکوں کی Proxies حکومتوں سے نیشلسٹوں کی لڑائی رہتی تھی۔ امریکہ کی تاریخ میں اب پہلی بار لفظ نیشنلزم سیاست میں داخل ہو رہا ہے۔ تاہم یہ نیشنلزم ایشیا، افریقہ اور لا طین امریکہ میں نیشلسٹ تحریک سے مختلف ہو گا۔ صدر ٹرمپ اور ان گروپوں کے امیگریشن کے مسئلہ پر یکساں خیالات ہیں۔
  
 Washington become refugees manufacturing factory and refugees distribution center, America will take 5million Syrian refugees, Germany will take 2million, one million France, one million Britain, one million Italy, and rest will take care European Union
Syrian refugees
   
  امریکہ پر اسلامی  دہشت گردوں کے 9/11 حملہ کے بعد پہلا شدید رد عمل مسلمانوں کے خلاف تھا۔ امریکی عوام کو ان پر غصہ تھا اور ماحول میں کشیدگی محسوس کی جا رہی تھی۔ صدر بش نے 9/11 کے بعد پہلے اسے Crusade کا آغاز کہا تھا۔ لیکن پھر اسے اسلامی دہشت گردوں کے خلاف جنگ قرار دیا تھا۔ صدر بش نے کہا' وہ ہماری آزادی اور ترقی سے نفرت کرتے ہیں۔ اور ان سے یہاں لڑنے کے بجاۓ ان کی سرزمین پر لڑا جاۓ گا۔ اور ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔' صدر بش نے کہا ' ٹیکساس میں اسے Wanted dead or alive کہا جاتا ہے۔' صدر بش اور ان کی کابینہ کے اعلی حکام نے اسلامی دہشت گردی کے خلاف جس لہجہ سے بیانات دئیے تھے ان سے امریکی عوام میں مسلمانوں سے نفرت بڑھنے لگی تھی۔ اس کے نتیجہ میں بعض جگہوں پر مسلمانوں پر حملہ بھی ہوۓ تھے۔ یہ صورت قابو سے باہر ہوتا دیکھ کر صدر بش نے اپنا لہجہ بدل دیا اور یہ کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔ اور سارے مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں۔ لیکن جو فوجی افغانستان اور پھر عراق گیے تھے۔ وہ اس Mind set کے ساتھ  گیے تھے کہ انہیں اسلامی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرنا تھا۔ حالانکہ 9/11 کی دہشت گردی میں افغان اور طالبان شامل نہیں تھے۔ انہوں نے کسی امریکی شہری کو ہلاک نہیں کیا تھا۔ امریکہ سے ان کی کوئی لڑائی نہیں تھی۔ امریکہ سے ان کے صرف اختلافات تھے۔ لیکن افغانستان پر حملہ میں ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا گیا تھا۔ بلگرام نظر بندی کیمپ میں انہیں اذیتیں دی جاتی تھیں۔ ازبک وار لارڈ عبدالرشید دوستم طالبان سے سخت نفرت کرتا تھا۔ طالبان پختون تھے۔ بش انتظامیہ نے اس سے طالبان کا مکمل صفایا کرنے کا کام لیا تھا۔ اسے اس کام کے لئے ڈالروں سے بھرے بریف کیس دئیے تھے۔ اس کے حکم پر ایک ہزار طالبان کابل سے پکڑے تھے۔ اور انہیں اس کے علاقہ کی جیل لے جانے کا حکم دیا تھا۔ ایک ہزار طالبان کو Container میں بند کر دیا تھا۔ جو راستہ میں سخت گرمی ہوا اور پانی نہیں ہونے سے Container میں مر گیے تھے۔ جنہیں Garbage کی طرح ایک بڑے گڑھے میں Dump کر دیا تھا۔ یہ امریکہ کی فوجی موجودگی میں ہو رہا تھا۔ ازبک وار لارڈ دوستم طالبان کے خلاف جنگ میں امریکہ کا قریبی اتحادی تھا۔ افغانستان میں ایسے بے شمار واقعات تھے۔ جو صرف اس نفرت پر تھے کہ امریکہ پر 9/11 کا حملہ ہوا تھا۔ امریکی فوجیوں کو افغانستان نفرت کے اس پیغام کے ساتھ بھیجا تھا۔ یہ 20s اور 30s کی عمروں کے تھے۔ ریگن انتظامیہ میں افغانستان میں کمیونسٹ فوجوں کے خلاف عرب اسلامی دنیا کے نوجوان جہادیوں کو یہ پیغام دیا تھا کہ کمیونسٹ فوجیں افغانستان میں اسلام تباہ کر رہی تھیں۔ اور افغانستان کو ایک کمیونسٹ ریاست بنایا جا رہا تھا۔ افغانستان میں جنگ ختم ہونے کے بعد یہ جہادی Islamic Radical ہو گیے تھے۔ بڑے بش اس وقت صدر ریگن کے نائب صدر تھے۔ جہادیوں کے لئے ان کا یہ پیغام تھا کہ ' وہ حق پر ہیں اور خدا ان کے ساتھ ہے۔' جو حق پر تھے اور خدا ان کے ساتھ تھا' وہ سب گوتانوموبے میں Transport کر دئیے گیے تھے۔
  افغانستان کے بعد پھر عراق میں صد ام حسین کے خلاف نفرت پھیلانے کا مشن شروع ہو گیا تھا۔ امریکی فوجیوں کو یہ پیغام دیا جا رہا تھا کہ صد ام حسین انتہائی خطرناک ڈکٹیٹر ہیں اور اگر ان کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو صد ام حسین کے مہلک ہتھیار امریکہ کے شہروں پر گرنے لگے گے۔ عراق میں صد ام حسین سے نفرت پھر عراقی شہریوں سے نفرت میں بدل گئی تھی۔ ابو غریب غریب جیل میں عراقیوں کے ساتھ جو شرم ناک سلوک کیا گیا تھا وہ اس نفرت کا نتیجہ تھا۔ جن امریکی فوجیوں نے ابو غریب جیل میں عراقیوں کے ساتھ یہ شرم ناک سلوک کیا تھا۔ وہ 20s اور 30s کی عمروں کے تھے۔ یہ نفرت اتنی زیادہ تھی کہ انہوں نے صد ام حسین کی Underwear میں تصویر بنائی تھی اور پھر عراقی شہریوں کی تذلیل کرنے کے لئے اسے عالمی اخبارات میں شائع کرنے کے لئے ریلیز کیا تھا۔ حالانکہ صد ام حسین نے امریکہ کے خلاف کچھ نہیں کیا تھا۔ امریکہ سے کبھی جنگ نہیں کی تھی۔ صد ام حسین عرب نیشلسٹ تھے۔ اور دوسرے عرب اور فلسطینی قوم پرستوں کے ساتھ ان کی یکجہتی تھی۔ فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی بر تاؤ پر صد ام حسین اسی طرح بیان دیتے تھے جیسے آج ترکی کے صدر اردو گان اسرائیل کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ صد ام حسین سے سعودی عرب اور خلیج کے حکمرانوں کی دشمنی بھی ایسی ہی تھی جیسے آج سعودی عرب کو قطر سے دشمنی ہو گئی ہے۔ صد ام حسین نے سعودی شاہ سے کبھی ایسے نہیں کہا تھا کہ جو صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ان کے بغیر 7 دن سے زیادہ Survive نہیں کر سکتے ہیں۔ عراق پر حملہ سے آخر کس نے کیا حاصل کیا ہے؟
  صدر جارج ڈبلو بش نے Timothy McVeigh کی سزاۓ موت پر عملدرامد کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔ بڑے بش نے پہلی خلیج جنگ میں جو فوجی بھیجے تھے۔ Timothy McVeigh ان میں شامل تھا۔ اس وقت یہ 20s میں تھا۔ خلیج کی جنگ سے واپس آنے کے بعد اس کی سوچ اور رویہ تبدیل ہو گیا تھا۔ اور وہ بھی حکومت کے مخالف گروپوں سے مل گیا تھا۔ صدر بش اور ان کی قومی سلامتی امور کی ٹیم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ افغانستان اور عراق سے واپس آنے کے بعد یہ فوجی کہیں Timothy McVeigh کی Legacy نہیں بن جائیں۔ امریکہ میں Past کو Cover up کیا جاتا ہے اور Present کو Focus کیا جاتا ہے اور Future کے بارے میں کہا جاتا ہے will see what happened۔ سابقہ انتظامیہ کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہے۔ سابقہ انتظامیہ کے غیر ذمہ دارا نہ فیصلوں کا الزام Social Media کو دینا سب سے آسان جواب ہے۔ حالانکہ Social Media ایک کھلی کتاب کی طرح ہے۔ سب یہ دیکھ سکتے ہیں کہ Social Media میں کیا ہو رہا ہے۔ لیکن بند کمروں کے پیچھے کیا ہو رہا یہ کوئی نہیں دیکھ سکتا ہے۔