Friday, February 14, 2020

Why Do People Vote? When Neoconservative, Not The People, Shaped The Administration’s Foreign, Defense, And National Security Policy, Administration’s Appointees Are Not People’s Representatives


  Why Do People Vote? When Neoconservative, Not The People, Shaped The Administration’s Foreign, Defense, And National Security Policy, Administration’s Appointees Are Not People’s Representatives


Neoconservative believe in Presidential Powers, they don’t believe international law and international institutions and this is what’s happening in America

مجیب خان




  
  ہر 4 سال بعد صدارت کے لیے امیدوار اسٹیج پر آتے ہیں۔ عوام سے عوام کی باتیں کرتے ہیں۔ عوام سے پھر وہ ہی باتیں اور وعدے کرتے ہیں۔ جو 4 سال قبل ان سے کی تھیں۔ اور پریذیڈنٹ منتخب ہو گیے تھے۔ لیکن پریذیڈنٹ بن کر وہ عوام سے اپنے وعدے اور باتیں بھول جاتے تھے۔ اور پھر وہ ہی کرنے لگتے تھے جو ان سے پہلے کر رہے تھے۔ ان کے مشن، ان کی جنگیں جاری رکھتے تھے۔ انتخابی مہم میں وہ عوام سے جنگیں ختم کرنے کی باتیں کرتے تھے۔ لیکن پریذیڈنٹ بن کر وہ پرانی جنگوں میں نئی جنگوں کا اضافہ کرنے لگتے تھے۔ عوام سے وہ دنیا بھر میں امریکہ کا Police man بننے کا کردار ختم کرنے کا وعدہ کرتے تھے۔ لیکن پھر امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا Police man ثابت کرنے لگتے تھے۔ امریکی فوجیں واپس اپنے گھروں میں لانے کا وعدہ پورا کرنے کے بجاۓ، مزید امریکی فوجیں بیرون ملک دوسروں کے گھروں میں بھیجنے لگتے تھے۔
 21ویں صدی کے آغاز پر پہلے پریذیڈنٹ George W. Bush تھے۔ جنہوں نے اپنی صدارتی مہم میں عوام کے مفاد میں کام کرنے کے  جتنے وعدے کیے تھے۔ ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا تھا۔ بلکہ افغانستان میں داخلی خانہ جنگی کو امریکہ کی قومی ملکیت [Nationalize]  میں لے لیا تھا۔ صدر ا و با مہ نے اپنی انتخابی مہم میں افغان جنگ کو Denationalize کرنے اور افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا کہا تھا۔ عراق جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیٹر ا و با مہ عراق جنگ کے خلاف تھے۔ بش انتظامیہ کی Regime change policy کی صدر ا و با مہ نے مخالفت کی تھی۔ عالمی امن اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے کا اعادہ کیا تھا۔ صدر ا و با مہ کے مقابلے پر John McCain [warmonger]  ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار تھے۔ لیکن امریکی عوام کی اکثریت نے بر اک ا و با مہ کو صرف اس لیے  ووٹ دئیے تھے کہ وہ Warmonger نہیں تھے۔ صدر  ا و با مہ امریکہ کے پہلے Black صدر تھے۔ امریکی عوام بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو یہ یقین تھا کہ امریکہ کا First Black 44 President، امریکہ کے 43 White Presidents سے بہت مختلف ہو گا۔  صدر ا و با مہ سابق انتظامیہ کی  War and Violence policy تبدیل کریں گے۔ اور Martin Luther King کی Non-Violence teaching کو اپنی پالیسی بنائیں گے۔ لوگوں نے انتخابی مہم میں ا و با مہ کے ساتھ  Hope on the way کے نعرے لگاۓ تھے۔ لیکن جب صدر بن جاتے ہیں۔ پھر سب بھول جاتے ہیں۔ اور بدل جاتے ہیں۔ صدر ا و با مہ اپنے لیڈر Martin Luther King کی Teaching بھول گیے تھے۔
 امریکی عوام ہر 4 سال بعد صرف ووٹ دیتے ہیں۔ لیکن حکومت ان کی ہوتی ہے۔ جنہیں کوئی منتخب نہیں کرتا ہے۔ وہ حکومت کرتے ہیں۔ وہ فیصلے کرتے ہیں۔ وہ پالیسیاں بناتے ہیں۔ پریذیڈنٹ سے پھر ان پر عملدرامد کراتے ہیں۔ اور یہ Advisers ہوتے ہیں۔ کابینہ کے اراکین ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق عوام سے نہیں، Special interest groups, Think Tanks, Corporate Lobbyists, Representatives of Military industrial complex سے ہوتا ہے۔ بش-چینی انتظامیہ پر Neocons کا Domination تھا۔ کنڈا لیزا رائس Chevron آئل کمپنی کے بورڈ کی رکن تھیں۔ اور آئل کمپنیوں کے مفادات کو Represents کرتی تھیں۔ جارج بش کے بہت قریب تھیں۔ قومی سلامتی امور کی مشیر تھیں۔ سیکرٹیری  ڈیفنس رمز فلڈ Arms Industry  کے مفادات کو Represent کرتے تھے۔ ان کے ڈپٹی Paul Wolfowitz اسرائیل کے مفاد میں عراق میں Regime change mission پر تھے۔ Neocons جو بش انتظامیہ کی خارجہ، دفاع اور سیکورٹی پالیسیاں بنا رہا تھے۔ دہشت گردی کی جنگ کو مڈل ایسٹ کا نقشہ بدلنے کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی فروغ دے رہے تھے۔ ان میں
        John Bolton, Douglas Feith, Richard Perle, David Wurmser, Michael Ledeen, Scooter Libby, Kenneth Adelman, Philip Zelikow, Bernard Lewis, Elliot Abrams, Bill Kristol, Robert Kagan, David Frum, Frank Gaffney and many others
صدر بش کی انتظامیہ میں John Yoo  اٹرنی جنرل John Aschcorft  کے ڈپٹی اسٹیٹ اٹرنی جنرل تھے۔ John Yoo صدر کے اختیارات میں یقین رکھتے تھے۔ واٹر بورڈ نگ اور تفتیش کے دوران Torture  کی حمایت کرتے تھے۔ صدر بش کے Advisers میں اقتصادی مشیر Lawrence Lindsey ایک سچے محب وطن تھے۔ جنہوں نے یہ سچ بولا تھا کہ عراق پر حملے کا تخمینہ 200بلین ڈالر ہو گا۔ امریکی عوام کو عراق پر حملے کا یہ تخمینہ سچ بتانے پر صدر بش نے فوری طور پر Lawrence Lindsey کو برطرف کر دیا تھا۔ لیکن اس وقت کسی نے صدر بش کے اس اقدام کو Abuse of Power نہیں کہا تھا۔ عراق کے بارے میں بش انتظامیہ میں کسی نے سچ نہیں بولا تھا۔ جو جتنا زیادہ جھوٹ بولتا تھا۔ وہ اتنا ہی بڑا محب وطن سمجھا جاتا تھا۔ Paul Wolfowitz ڈپٹی ڈیفنس سیکرٹیری نے کہا تھا کہ 'عراق پر حملے کے اخراجات بڑی حد تک خود عراق کے تیل سے ادا ہوں گے' Defense Secretary Rumsfeld called Lindsey’s “baloney” لیکن 2007 تک عراق پر حملہ کرنے کے اخراجات 400بلین ڈالر پر پہنچ گیے تھے۔ اور اگست 2007 میں CBO کی رپورٹ تھی کہ یہOne Trillion بلکہ اس سے بھی اوپر پہنچ جائیں گے۔ بش انتظامیہ میں صرف Lawrence Lindsey نے سچ بولا تھا جبکہ باقی سب جھوٹ بول رہے تھے۔ واشنگٹن میں حکومت اگر عوام کی ہوتی تو بش انتظامیہ کبھی اپنے عوام سے جھوٹ نہیں بولتی۔ صدر بش امریکی عوام کو سنتے انہیں اہمیت دیتے۔ ہزاروں اور لاکھوں امریکی عراق پر فوجی حملہ کرنے کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔ عوام نے جارج بش کو ووٹ دے کر پریذیڈنٹ بنایا تھا۔ لیکن جارج بش پریذیڈنٹ بن کر Neoconservatives  کے لیے کام کرنے لگے تھے۔ Non-elected Advisers کی Advise کو امریکی Voters پر فوقیت دیتے تھے۔
  ا و با مہ انتظامیہ میں Neoconservative Proxies تھے۔ جنہوں نے  بش انتظامیہ کی پالیسیاں جاری رکھنے میں ا و با مہ کو گائیڈ کیا تھا۔ شام اور لیبیا میں Regime change اور ان ملکوں کو گراؤنڈ زیرو بنانا  Neocons کا ایجنڈہ  تھا۔ اور یہ کام صدر ا و با مہ سے لیا گیا تھا۔ صدر ا و با مہ جب سینیٹر تھے، سینیٹر ا و با مہ نے عراق میں Regime change war کی مخالفت کی تھی۔ لیکن پریذیڈنٹ ا و با مہ لیبیا اور شام میں Regime change wars کی کمانڈ کر رہے تھے۔            صدر ا و با مہ نے امن کا نوبل ایوارڈ لے کر دنیا کو امن نہیں، جنگیں دیں تھیں۔ اور یہ Neoconservatives کی جنگیں تھیں۔ امریکی عوام نے دو مرتبہ ا و با مہ کو ووٹ دئیے تھے۔ لیکن صدر ا و با مہ نے امریکی عوام سے Hope and Peace کے جو وعدے کیے انہیں پورا نہیں کیا تھا۔
  صدر ٹرمپ نے بھی جنگیں ختم کرنے کے امریکی عوام سے وعدے کیے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں عراق لیبیا اور شام میں جنگوں کی مخالفت کی تھی۔ Neoconservative Proxies ٹرمپ انتظامیہ میں بھی ہیں۔ John Bolton کو ٹرمپ انتظامیہ میں قومی سلامتی امور کا مشیر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جس نے عراق کے خلاف جھوٹ پر حملہ کرنے کی حمایت کی تھی۔ امریکی عوام کو اس کی ایک بھاری قیمت ادا کرنا پڑی تھی۔ اور اب John Bolton عراق کی مثال پر ایران کے خلاف حملہ کا کیس بنا رہے تھے۔ سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر میزائل حملہ ایران نے نہیں کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی تحقیقات میں اس کے کوئی ثبوت نہیں ملے تھے کہ حملہ ایران نے کیا تھا۔ لیکن امریکہ میں کیبل نیوز چینلز جیسے Neoconservatives کے مشن کو آ گے بڑھا رہے تھے۔ صدر ٹرمپ کے لیے انتہائی سخت صورت حال پیدا کر کے انہیں بھی سابقہ دو انتظامیہ کے راستہ پر آنے کے لیے مجبور کیا جا رہا تھا۔ Impeachment sword ان کی پریزیڈنسی پر لٹک رہی تھی۔ صدر ٹرمپ کو مڈل ایسٹ میں کئی ہزار فوج بھیجنے کا اعلان کرنا پڑا تھا۔ ایرانی جنرل کے Assassinate  کا حکم دیا تھا۔ اس حملہ کے بعد صدر ٹرمپ بھی بش اور ا و با مہ کے ساتھ شامل ہو گیے ہیں۔ امریکی عوام کو صدر ٹرمپ کے ایرانی جنرل پر حملہ کرنے کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی تھی۔ پریذیڈنٹ منتخب ہونے کے بعد اگر عوام کے ووٹ کی اہمیت نہیں سمجھتے ہیں۔ تو عوام ووٹ کیوں دیں؟  
      
    

Sunday, February 9, 2020

President Trump Acquitted, But It Seems Presidential Candidate Joe Biden Has Been Impeached, He Is Way Behind In Polls And No Longer Front Runner

  President Trump Acquitted, But It Seems Presidential Candidate Joe Biden Has Been Impeached, He Is Way Behind In Polls And No Longer Front Runner  

Why is Ukraine so important that Democrats were impeaching the President of the United States for Ukraine, sixty million Americans elected him.

مجیب خان

House Impeachment Managers with Speaker Nancy Pelosi



  پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Half Glass Impeach کر کے ڈیمو کریٹس نے کیا اپنی پوزیشن خراب کی ہے؟ ڈیمو کریٹس کو جب یہ معلوم تھا کہ سینٹ میں ان کی اکثریت نہیں ہے۔ اور وہ کانگرس میں جہاں انہیں اکثریت حاصل ہے۔ اگر پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کر دیں گے تو سینیٹ میں جہاں ری پبلیکن اکثریت میں ہیں وہ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach نہیں کریں گے۔ پھر یہ کہ اسے پارٹی لائن Impeach دیکھا جاۓ گا۔ جس کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔ ڈیمو کریٹس کے سامنے جب Impeachment کے آخری Scene کی یہ Picture جب بہت واضح تھی تو پھر انہوں نے یہ ڈرامہ اسٹیج کیوں کیا تھا؟ 5ماہ تک اس ڈرامہ کی CNN اور دوسرے چینلز پر Series دیکھی گئی تھیں۔ اس پر 53ملین ڈالر خرچ کیے گیے تھے۔ اور یہ ڈرامہ آخر میں Flop ہو گیا۔ Speaker Nancy Pelosi کی پہلی advised بالکل درست تھی کہ “Don’t go that path” لیکن ڈیمو کریٹس پھر اسی راستہ پر آ گیے تھے جس کے نتائج کا انہیں با خوبی علم تھا۔ بعض ڈیمو کریٹس جو پریذیڈنٹ کو Impeach کرنے کے بہت زیادہ حامی تھے۔ ان کا خیال شاید یہ تھا کہ پریذیڈنٹ ٹرمپ کے خلاف ان کا کیس بہت مضبوط ہے اور Impeachment کاروائی جب شروع ہو گی۔ اور حقائق سامنے آئیں گے تو پریذیڈنٹ ٹرمپ بھی پریذیڈنٹ نکسن کی طرح Resign کر دیں گے۔ ری پبلیکن بھی پریذیڈنٹ ٹرمپ پر Resign کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ لیکن اس کے برعکس ہوا تھا۔ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کرنے کے بارے میں حقائق زیادہ ٹھوس نہیں تھے۔ بہت کمزور کیس تھا۔ جبکہ پریذیڈنٹ نکسن کے خلاف Impeachment case   بہت مضبوط تھا۔ صرف اس لیے ری پبلیکن پارٹی بھی پریذیڈنٹ نکسن کو Impeach کرنے میں ڈیمو کریٹس کے ساتھ تھے۔ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کرنے کے لیے ایسا نہیں تھا۔ پھر یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ 12 ری پبلیکن سینیٹر ز رٹائر ہو رہے تھے۔ اور انہیں نومبر میں اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا نہیں کرنا تھا۔ شاید ان میں سے چھ سات  سینیٹر ز پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کرنے میں ڈیمو کریٹس کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ لیکن یہ صرف Gambling تھی۔ ڈیمو کریٹس کے پاس آخری کارڈ یہ تھا کہ کانگرس میں ان کی اکثریت ہے اور وہ ری پبلیکن کے بغیر پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کر دیں گے۔ اور یہ تاریخ بن جاۓ گی کہ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو کانگرس نے Impeach کیا تھا۔ لیکن سینیٹ نے پریذیڈنٹ ٹرمپ کے خلاف Impeachment کو مستر د کر دیا تھا۔ اور پریذیڈنٹ Acquitted ہو گیے تھے۔ پارٹی لائن Impeachment کا نتیجہ پارٹی لائن Acquittal تھا۔
  اسرائیل کے بعد  Ukraine امریکہ کے لیے کیوں اس قدر اہم ہو گیا تھا کہ  President of United States کو صرف Ukraine کی امداد روکنے پر Impeach کیا جا رہا تھا۔ کانگرس نے Ukraine کے لیے تقریباً  400 ملین ڈالر امداد منظور کی تھی۔ لیکن پریذیڈنٹ ٹرمپ نے امداد روک لی تھی اور Ukraine کی حکومت سے کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔ جو سابق نائب صدر Joe Biden کے صاحبزادے کے بارے میں تھی۔ Joe Biden کے صاحبزادے Ukraine کی ایک ا نر جی کمپنی میں بورڈ کے رکن تھے۔ اور کمپنی انہیں 83 ہزار ڈالر ماہانہ دیتی تھی۔ کمپنی کے کرپشن کی تحقیقات Ukraine کے Prosecutor کر رہے تھے۔ اس وقت نائب صدر Joe Biden نے ایک بلین ڈالر کی امداد روک لی تھی۔ اور Ukraine کی حکومت سے پہلے Prosecutor کو برطرف کرنے کے لیے کہا تھا۔ پریذیڈنٹ ٹرمپ نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی تھی۔ صرف اس کرپشن کی تحقیقات کرنے کے لیے کہا تھا۔ اتنی سی بات پر پریذیڈنٹ ٹرمپ کے خلاف Impeachment کا کیس بن گیا تھا کہ پریذیڈنٹ ٹرمپ نے ایک غیر ملک سے امریکی شہری کی تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔ Joe Biden صدارتی امیدوار ہیں۔ اور پریذیڈنٹ ٹرمپ نے اپنے حریف پر غیرملکی حکومت سے Dirt اچھالنے کا کہا تھا۔ اور اسے Ukraine کو امداد دینے سے  Quid pro quo کہا تھا۔ اور اسے  Impeachment میں Abused of power کہا گیا تھا۔ Ukraine اب امریکہ کا ایک  قریبی اتحادی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی میں Ukraine کی اتنی ہی اہمیت ہے کہ جتنی اسرائیل کی اہمیت  ہے۔  Russia کو امریکہ کا Adversary کہا جاتا ہے۔ اور Ukraine کو امریکہ کا اتحادی کہا جاتا ہے۔ جو روس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ اور روس سے لڑ رہا ہے۔ امریکہ اسے مہلک ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ امریکہ کو یورپ کے وسط میں روس کے خلاف ایک دشمن کی ضرورت تھی۔ اور اس آسامی کے لیے Ukraine بہت مناسب تھا۔
  سرد جنگ میں Soviet Union اور Ukraine ایک ہی ملک تھے۔ امریکہ کے سخت Rival تھے۔ Ukrainians سوویت یونین میں حکومت میں تھے۔ سوویت یونین کے صدر تھے۔ کمیونسٹ پارٹی میں اعلی عہدوں پر تھے۔ تخفیف اسلحہ پر یہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات بھی کرتے تھے۔ Ukraine میں ایک بڑی تعداد میں روسی آباد ہیں۔ 2001 کی راۓ شمار ی کے مطابق Ukraine  کی آبادی کا 17.3% روسی ہیں۔ جن کی ایک بڑی تعداد  Ukraine کے مشرق، جنوب اور مغرب میں آباد ہے۔ Kiev میں 13% روسی ہیں۔ جبکہ Crimea میں ایک بہت بڑی اکثریت روسیوں کی ہے۔ روسی Ukraine میں اسی طرح Settlers ہیں۔ جس طرح گنجان فلسطینی علاقوں میں یہودی Settlers ہیں۔ 2013 تک یہاں Russians اور Ukrainians میں کوئی لڑائی نہیں تھی۔ روس کے لیے Ukraine کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔ پہلے روس کا اس کے ہمسایہ ملکوں کو نیٹو میں شامل کر کے گھراؤ کیا گیا تھا۔ اور پھر 2014 میں Ukraine میں روس نواز ‎Victor Yanukovych کی حکومت کا پارلیمنٹ میں یورپ نواز گروپ نے خاتمہ کر دیا تھا۔ روس کے لیے یہ سلامتی کا ایک نیا خطرہ بن گیا تھا۔ Ukraine کو بھی نیٹو میں شامل کرنے کی باتیں ہونے لگی تھیں۔ Ukraine میں آباد روسیوں پر حملے ہونے لگے تھے۔ یورپ کے وسط میں Ukraine اسرائیل بن گیا تھا۔ جس طرح اسرائیل نے اپنی سلامتی کے مفاد میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔ روس نے سب سے پہلے اپنی سلامتی کے مفاد میں Crimea کو روس میں شامل کر لیا۔ Crimea صدیوں سے روس کا حصہ تھا۔ روس اور Ukraine جب ایک ملک تھے۔ روس نے خیر سگالی میں یہ Ukraine کو دے دیا تھا۔
  روس Ukraine میں اپنی روسی آبادی کو بچانے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔ جن پر Ukrainian فوج حملے کر رہی ہے۔ امریکہ اور یورپی ملک انہیں اسلحہ دے رہے ہیں۔ تنازعہ کا پر امن حل کے بجاۓ ہتھیاروں سے حل کرنا ان کی ایک عادت بن گئی ہے۔ دنیا کو سب سے بڑا خطرہ صرف دہشت گردی سے نہیں ہے۔ بلکہ Terrorism اور Military Industrial Complex انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرے ہیں۔ فلسطینی جب ان کے درمیان اسرائیلی Settlers  پر حملے کرتے ہیں۔ تو اسرائیل ان کا دفاع کرتا ہے۔ اور فلسطینیوں کے خلاف فوجی کاروائی کرتا ہے۔ روس بھی Ukraine میں اپنی روسی آبادی کے دفاع میں کاروائی کرتا ہے۔ لیکن امریکہ اور نیٹو کے یورپی ملک اسے سرد جنگ کی کشیدگی میں دیکھتے ہیں۔
  امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار پریذیڈنٹ کو ایک غیرملک کی امداد روکنے پر کانگرس نے Impeach کیا ہے۔ تاریخ میں یہ دیکھا جاۓ گا کہ یہ ملک آخر کیوں اتنا اہم تھا؟ صدر ٹرمپ کے صدارتی حریف پر Ukraine نے اتنی Dirt نہیں پھینکی تھی۔ کہ جتنی سینٹ میں Impeachment Trial کے دوران صدارتی امیدوار Joe Biden  کے صاحبزادے کے بارے میں کرپشن کے انکشاف ثبوت کے ساتھ امریکی عوام کے سامنے آۓ ہیں۔ اسی روز Polls میں Joe Biden چوتھے نمبر پر آ گیے تھے۔ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے Iowa Caucuses میں Joe Biden تقریباً  ختم ہو گیے تھے۔ اس میں شبہ نہیں ہے کہ Impeachment نے پریذیڈنٹ ٹرمپ کو ایک نئی Strength دی ہے۔       

Monday, February 3, 2020

President Trump’s Deal of The Century Is as Bad as Iran Deal, In the Deal A Tiny Palestinian State Would Be Like A Brooklyn Borough


  President Trump’s Deal of The Century Is as Bad as Iran Deal, In the Deal, A Tiny Palestinian State Would Be Like A Brooklyn Borough

Palestinian don’t need a new deal, just revive the Prime Minister Yitzhak Rabin’s signatures Peace Plan, Peace for Palestinians and Security for Israel, for which Prime Minister has given his life. Make his signature peace plan his Legacy. Mr. Rabin’s assassination is part of a Holocaust.  

مجیب خان

PLO Chairman Yasser Arafat shakes hands with Israeli Prime Minister Yitzhak Rabin, as President Clinton stands between them, after the Signing of Israel-PLO Peace accord, at the White House, Sept13, 1993

PLO Chairman Yasser Arafat holds the second phase of the Oslo peace accords after the initialing of the document 


  دنیا میں ایک خوف دہشت گردی کا ہے۔ دوسری پریشانی دنیا کو ناختم ہونے والی جنگوں کی ہے۔ دنیا میں تیسری پریشانی یہ ہے کہ امریکہ قانون کی بالا دستی کے Orbit سے باہر نکل گیا ہے۔ اور بعض قومیں دنیا میں امریکہ کے قانون سے بالا تر ہونے سے فائدے اٹھا رہی ہیں۔ امریکہ  دنیا میں صرف اپنے اور ان کے مفاد میں فیصلے مسلط کر رہا ہے۔ جب اور جہاں عالمی قوانین امریکہ کے مفاد میں رکاوٹ ہوتے ہیں۔ وہاں ان کی خلاف ورزی ہونے لگتی ہے۔ اور جب عالمی قوانین امریکہ کے مفاد کی تکمیل میں ہوتے ہیں وہاں دنیا کو عالمی قوانین کا پابند بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ جیسے ایران کا ایٹمی سمجھوتہ عالمی قانون کا حصہ بن گیا تھا۔ امریکہ کی سابق انتظامیہ نے اس پر دستخط کیے تھے۔ سلامتی کونسل نے اس سمجھوتے کی تصدیق کی تھی۔ اور یہ قانونی دستاویز بن گیا تھا۔ اگر ایرانی حکومت اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتی تو سلامتی کونسل ایران کے خلاف کاروائی کر سکتی تھی۔ لیکن  ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سمجھوتے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اور ایران کے ساتھ ایک نئے سمجھوتے کے لیے اصرار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ موقف صرف اسرائیل کے مفاد میں اختیار کیا تھا۔ کیونکہ اسرائیلی حکومت کو ایران سمجھوتہ قبول نہیں تھا۔ بعد میں سعودی حکومت  بھی اس سمجھوتے کے خلاف اسرائیل کے ساتھ شامل ہو گئی تھی۔ امریکہ میں جمہوریت ہے۔  جہاں عوام کی اکثریت سے صدر منتخب ہوتا ہے۔ دنیا کی اکثریت ایران سمجھوتے کی حمایت کرتی ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب میں 70سال سے عوام کے کوئی سیاسی حقوق نہیں ہیں۔ اور اسرائیل 70سال سے فلسطینیوں کی آزادی پر تالے ڈالے بیٹھا ہے۔ اسرائیل کی حکمت عملی یہ ہے کہ فلسطینیوں کو اتنا پریشان کیا جاۓ۔ ان پر اتنا تشدد ، جبر، حملے کیے جائیں کہ وہ تنگ آ کر فلسطین چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں۔ 10سال سے Likud حکومت اس پالیسی پر گامزن ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف بھر پور طاقت کا استعمال روز کا معمول بن گیا ہے۔ ہر جگہ اسرائیل کی فوجی چوکیاں بنی ہوئی ہیں۔ فلسطینیوں کی نقل و حرکت انتہائی دشوار اور محدود بنا دی ہے۔ کبھی ان کی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ کبھی انہیں بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ کبھی اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو فنڈ ز فراہم کرنے میں انہیں پریشان کرنے لگتی ہے۔ حالانکہ یہ فلسطینیوں کے اپنے فنڈ ز ہیں جو ان کے ٹیکس اور تجارت کی رقمیں ہیں۔ اسرائیلی حکومت انہیں وصول کرتی ہے۔ اسی طرح امریکہ فلسطینیوں کو امداد دیتا تھا وہ بھی اسرائیل کے ذریعے جاتی تھی۔ اسرائیل اسے روک لیتا تھا۔ مقصد صرف انہیں پریشان کرنا ہوتا تھا۔ گزشتہ سال صدر ٹرمپ نے فلسطینیوں کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واشنگٹن میں فلسطینیوں کا آفس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ انتظامیہ کی یہ Blackmailing ایسی ہی تھی جیسے ایران کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کے لیے اسے Blackmail کیا جا رہا تھا۔ سعودی حکومت نے حما س کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔ امریکہ نے بھی سعودی حکومت کے فیصلے کی پیروی کی تھی۔ اس کے لیڈروں پر بندشیں لگا دی تھیں۔ یہ ہتھکنڈے دراصل فلسطینیوں کو بے بس اور اتنا مجبور کرنے کے لیے اختیار کیے جا رہے تھے کہ وہ تنگ ہو کر صدر ٹرمپ کی Deal of the Century پر سمجھوتہ کر لیں گے۔
  2000 امریکہ میں صدارتی انتخاب کا سال تھا۔ صدر کلنٹن اسرائیل اور فلسطینیوں میں حتمی سمجھوتہ کرانے کی  بھر پور کوشش کر ر ہے تھے۔ اس مقصد سے جولائی 11-24 کیمپ ڈیوڈ میں چیرمین یا سر عرفات اور وزیر اعظم Ehud Barak  کے درمیان مذاکرات تقریباً کامیابی کے قریب تھے۔ لیکن پھر اچانک مذاکرات میں تعطل آ گیا تھا۔ حالانکہ پیشتر سے زیادہ امور پر اتفاق ہو گیا تھا۔ امریکہ میں انتخابی مہم عروج پر تھی۔ جارج بش کی انتخابی مہم کے قدامت پسند اسرائیل نواز مشیر تنازعہ کے دونوں فریقوں سے یہ اپیلیں کرنے لگے تھے کہ جارج بش جب اقتدار میں آئیں گے تو وہ انہیں ‍زیادہ بہتر ڈیل دیں گے۔ اب اگر اس وقت الگور صدر بن جاتے تو  اسرائیل اور فلسطینیوں میں یہ سمجھوتہ ضرور ہو جاتا۔ کلنٹن انتظامیہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں میں تقریباً 98Percent معاملات پر اتفاق ہو گیا تھا۔ اور جن امور پر تھوڑا بہت اختلاف تھا۔ اسے الگور انتظامیہ میں حل کر لیا جاتا۔ یہ بہت ممکن تھا کہ  صدر بل کلنٹن Middle East Special Envoy بن جاتے۔ اس ایشو پر صدر کلنٹن کی خاصی Understanding تھی۔ تنازعہ کے دونوں فریقوں کے موقف کا بھی انہیں با خوبی علم تھا۔ اوسلو معاہدے پر عملدرامد کرانے میں صدر کلنٹن بڑی حد تک کامیاب ہو گیے تھے۔ لیکن یہ بد قسمتی تھی کہ انتخاب میں دھاندلی نے جارج بش کو صدر بنا دیا تھا۔ صدر بش اقتدار میں نہیں آۓ تھے۔ بلکہ Neo-Cons دراصل اقتدار میں آ گیے تھے۔ انہوں نے اپنے منصوبہ کے تحت مشرق وسطی میں تباہی پھیلا کر اس کا نقشہ بدل دیا۔ پہلے عراق تباہ کیا، اس کے بعد لیبیا تباہ کیا، اس کے بعد شام تباہ کیا، سعودی عرب سے یمن تباہ کرا دیا۔ ایران کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے لیے امریکہ کی اکنامک پاور استعمال کی جا رہی ہے۔ نتیجہ اب یہ کہ آدھے سے زیادہ مشرق وسطی تباہ حال ہے۔ آدھے سے زیادہ مشرق وسطی جنگوں کے زخموں میں ہے۔ آدھے سے زیادہ مشرق وسطی مر دہ ہے۔ عرب حکم رانوں کو صدر ٹرمپ نے یہ کہہ کر خوفزدہ کر دیا ہے کہ امریکہ کے بغیر وہ دو ہفتہ سے زیادہ Survive نہیں کر سکتے ہیں۔  مشرق وسطی کی آدھی سے زیادہ آبادی کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اور پھر اسرائیل-فلسطین تنازعہ حل کیا جا رہا ہے۔                      
  گزشتہ 20سالوں سے عرب دنیا میں تباہی پھیل رہی ہے۔ دنیا کی توجہ اس طرف لگا دی ہے۔ اور اسرائیل کی حکومت Expansion پالیسی کو فروغ دے رہی تھی۔ فلسطینیوں کو بے گھر کیا جا رہا تھا۔ اور ان کی جگہ نئی یہودی بستیاں تعمیر ہو رہی تھیں۔ 1972 میں مغربی کنارے میں 1182 Settlers تھے۔ 2018 میں 611,000 اسرائیلی Settlers مغربی کنارے میں آباد ہو گیے تھے۔ اس میں مشرقی یروشلم بھی شامل تھا۔ 2001 میں مغربی کنارے میں 200,297 اسرائیلی Settlers تھے۔ با ظاہر بش اور ا و با مہ انتظامیہ میں اسرائیلی Expansion بڑی تیزی سے ہوا تھا۔ دونوں انتظامیہ میں حکومت کے ترجمان اسرائیل کی Settlements کی مذمت صرف عربوں کو دکھانے کے لیے کرتے تھے۔ لیکن Settlements کو روکنے کے لیے بش اور ا و با مہ انتظامیہ نے کوئی سخت اقدام نہیں کیا تھا۔ بلکہ فروری 2011 میں سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی Settlements کی مذمت میں قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کیا تھا۔ یہ امریکہ کی Two face پالیسی تھی۔ واشنگٹن میں انتظامیہ کے ترجمان اسرائیل کی Settlements پالیسی کی مذمت کرتے تھے۔ اور سلامتی کونسل میں اسرائیل کی اس پالیسی کی مذمت میں قرار داد ویٹو کرتے تھے۔ اگر صد ام حسین کی جگہ اسرائیل کویت پر قبضہ کر لیتا تو آج کویت میں  بھی اسرائیلی Settlements ہوتیں اور کویت اسرائیل کا حصہ ہوتا۔ امریکہ کا Pro-Israel Track record ہے۔ اس لیے امریکہ اسرائیل- فلسطین تنازعہ میں ایک Honest Peace Broker  نہیں ہو سکتا ہے۔ صرف صدر کارٹر اور صدر کلنٹن نے  Honest Peace Broker کوشش کی تھی۔ صدر کارٹر نے مصر اور اسرائیل میں کیمپ ڈیوڈ سمجھوتہ کرایا تھا۔ مصر کو اس کے علاقے واپس مل گیے تھے۔ اور اسرائیل کو مصر کی سرحد سے سلامتی کی ضمانت مل گئی تھی۔ صدر کارٹر دوسری مدت کے لیے انتخاب ہار گیے تھے۔ اور صدر ریگن نے کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے پر مکمل عملدرامد نہیں کرایا تھا۔ جیسے صد ام حسین کے مسئلے پر صدر کلنٹن سے عملدرامد کرایا گیا تھا۔ جو جارج ایچ بش کی انتظامیہ میں پیدا کیا گیا تھا۔ یہ امریکہ کی روایت ہے کہ ایک انتظامیہ میں امن کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں یا سمجھوتوں کو نئی انتظامیہ میں کبھی آگے نہیں بڑھایا جاتا ہے۔ بلکہ ایک انتظامیہ میں جو جنگ شروع ہوتی ہے۔ دوسری انتظامیہ بھی اس جنگ کو آگے بڑھاتی ہے۔ اور اس جنگ سے نئی جنگیں پیدا کرتی ہے۔ صدر جارج بش نے صدر کلنٹن کی انتظامیہ میں اوسلو معاہدے کے تحت اسرائیل اور فلسطینیوں میں جو معاہدے ہوۓ تھے۔ انہیں ختم کرانے میں ایریل شرون- نتھن یا ہو کی مدد کی تھی۔ اور بڑے بش نے مشرق وسطی میں جس جنگ کی بنیاد ر کھی تھی۔ اسے پھیلانے کی پالیسی اختیار کی تھی۔ اس پالیسی کو صدر ا و با مہ نے جاری رکھا تھا۔ اس پالیسی کو صدر ٹرمپ سے جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے۔ دنیا میں فوجی حملے، طیارہ بردار بیڑے، بم، میزائل، راکٹ، ڈر ون  B-52, F-35, کیا امن لا سکتے ہیں؟
  یہ 180 صفحات کی Deal of the Century دراصل Made in Israel Deal ہے۔ جس طرح Black Money کو White کیا جاتا ہے۔ اسی طرح اس ڈیل میں فلسطینیوں کے علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضوں کو قانونی بنایا گیا ہے۔ جیسے اسرائیل کو تمام عالمی قوانین سے بالا تر رکھا گیا ہے۔ اور اس کے تمام غیر قانونی گناہ امریکہ نے معاف کر دئیے ہیں۔ اس ڈیل میں فلسطینی صرف LOSERS ہیں۔ انہیں صرف یہ سہا نے خواب دکھاۓ جا رہے کہ اس ڈیل کو قبول کرنے سے ان کے اقتصادی حالات بہتر ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کی مدد کے لیے 10سالوں میں 28بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جو Infrastructure, Transportation links معیار زندگی بڑھانے اور علاقائی تجارت فروغ دینے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایجوکیشن، صحت عامہ، ہنر مند فروغ دینے کے لیے علیحدہ فنڈ ز مخصوص کیے جائیں گے۔ گزشتہ سال بحرین کانفرنس میں بہت تھوڑے فنڈ ز جمع ہوۓ تھے۔ لیکن امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ کیش کی کمی کی وجہ سے اس عمل کو ختم نہیں ہونے دے گا۔' ایسے وعدے اور یقین دہانیاں امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران سے بھی کیے تھے کہ اگر وہ ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کرے گا تو ایران پر سے تمام بندشیں ختم کر دی جائیں گی۔ ایران میں سرمایہ کاری کی جاۓ گی۔ ایران کے پاس اپنے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے فنڈ ز ہوں گے۔ وغیرہ وغیرہ۔ لیکن پھر کیا ہوا، کس طرح ایران کو دھوکا دیا گیا کہ نئی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اور ایران کو اقتصادی بندشوں میں جھکڑ دیا۔ یورپی ملک جنہوں نے ایران کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔ وہ بے بس نظر آ رہے ہیں۔ لوگ ایران میں بھوکے مر رہے ہیں۔ اسرائیل کا امریکہ پر اتنا کنٹرول ہے۔ اسرائیل مستقبل میں فلسطینیوں کی ریاست کے ساتھ بھی یہ کر سکتا ہے۔ ان کی اقتصادی امداد بند ہو سکتی ہے؟
  فلسطینیوں کو کسی نئے امن منصوبے کی ضرورت نہیں ہے۔ چیرمین یا سر عرفات اور وزیر اعظم Yitzhak Rabin کے درمیان اوسلو معاہدے کے تحت  جن امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اور جو  سمجھوتے ہو گیے تھے۔ انہیں آ گے بڑھایا جاۓ۔ وزیر اعظم  Yitzhak Rabin نے امن کے لیے اپنی زندگی دی ہے۔ اسے فراموش نہیں کیا جاۓ۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ کا حل وزیر اعظم Yitzhak Rabin کی Legacy بنایا جاۓ۔ ان کا امن مشن مکمل کیا جاۓ۔ اس وقت دو سمجھوتے 40سال قبل اسرائیل- مصر کیمپ ڈیوڈ سمجھوتہ اور 26سال قبل فلسطین- اسرائیل اوسلو معاہدہ موجود ہیں۔ جن پر عملدرامد نہیں ہوا ہے۔ لیکن تنازعہ کے فریقین نے ان معاہدوں پر  مکمل اتفاق کیا ہے۔ صدر ٹرمپ فلسطین- اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے میں ان معاہدوں کو Base بنائیں۔